دلچسپی دکھانے والوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کب کریں؟
۱. شاگرد بنانے میں کیا شامل ہے؟
۱ شاگرد بنانے میں ہر اُس شخص سے دوبارہ ملاقات کرنا شامل ہے جو خدا کی بادشاہت کے بارے میں سیکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) دوبارہ ملاقات کرنے کے بندوبست کا انحصار اکثر ہمارے اور دلچسپی دکھانے والے شخص کے شیڈول پر ہوتا ہے۔ ہمیں پہلی ملاقات کے بعد جلدازجلد دوبارہ ملاقات کیوں کرنی چاہئے؟
۲، ۳. ہمیں جلدازجلد دوبارہ ملاقات کرنے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے؟
۲ جلدازجلد دوبارہ ملاقات کیوں کریں؟ جلد ہی ”بادشاہی کی اِس خوشخبری“ کی مُنادی کا کام ختم ہو جائے گا۔ اِس کے علاوہ، دُنیا کا خاتمہ بھی بہت قریب ہے۔ (متی ۲۴:۱۴؛ ۱-پطر ۴:۷) چونکہ دلچسپی دکھانے والوں کے پاس اب بھی ’نجات کے دن‘ سے فائدہ اُٹھانے کا موقع ہے اِس لئے ہمیں ’وقت اور بےوقت کلام کی مُنادی‘ کرنے کی نصیحت پر دھیان دینا چاہئے۔ اِس میں لوگوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اُن کے پاس جلدازجلد دوبارہ جانا شامل ہے۔—۲-کر ۶:۱، ۲؛ ۲-تیم ۴:۲۔
۳ بادشاہی کا جو بیج ہم کسی دلچسپی دکھانے والے شخص کے دل میں بوتے ہیں شیطان اُسے ختم کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ (مر ۴:۱۴، ۱۵) جب لوگ بائبل سیکھنے میں دلچسپی دکھاتے ہیں تو اکثر خاندان کے افراد، ساتھی کارکن اور دیگر اشخاص اُن کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ لہٰذا، اِس سے پہلے کہ دوسرے لوگ اُن کی دلچسپی کو ختم کر دیں ہمیں جلدازجلد اُن سے دوبارہ ملاقات کرنی چاہئے تاکہ ہم اپنی باتچیت کو آگے بڑھا سکیں۔
۴. ہم پہلی ملاقات پر دوبارہ ملنے کی بنیاد کیسے ڈال سکتے ہیں؟
۴ بندوبست بنائیں: اچھا ہوگا کہ ہم پہلی ملاقات پر ہی دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنا لیں۔ کوئی سوال اُٹھائیں جس کا جواب آپ اگلی ملاقات پر دیں گے۔ پس یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے پاس پہلی ملاقات اور دوبارہ ملنے کے بندوبست کا تحریری ریکارڈ رکھیں۔ اپنے شیڈول کو دیکھتے ہوئے آپ اُن سے اگلے دن یاپھر دو تین دنوں کے بعد آنے کے متعلق پوچھ سکتے ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھنے والے شخص سے ہفتے یا اتوار کے روز ملے ہیں اور وہ پورا ہفتہ مصروف رہتا ہے تو شاید وہ آپ سے اگلے ہفتے یا اتوار کو دوبارہ ملنے کے لئے کہہ سکتا ہے۔ جب آپ بندوبست بنا لیتے ہیں تو کوشش کریں کہ اپنی بات پر قائم رہیں۔—متی ۵:۳۷۔
۵. دلچسپی دکھانے والوں سے دوبارہ ملاقات کرنے میں دیر نہ کرنا شاگرد بنانے کے یسوع کے حکم کو پورا کرنے میں کیسے ہماری مدد کر سکتا ہے؟
۵ ہمارے پاس دلچسپی دکھانے والوں سے جلدازجلد دوبارہ ملاقات کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پس لوگوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا بندوبست بنانا اور جلدازجلد اُن کے پاس واپس جانا بہت ضروری ہے کیونکہ ”وقت تنگ ہے۔“ (۱-کر ۷:۲۹) ہم بادشاہتی پیغام میں دلچسپی دکھانے والوں سے جتنی جلدی دوبارہ ملیں گے ہماری کوششیں اتنی ہی زیادہ پھلدار ثابت ہوں گی۔