۱۴ نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
۱۴ نومبر سے شروع ہونے والا ہفتہ
گیت نمبر ۴۹ اور دُعا
□ کلیسیائی بائبل مطالعہ:
خاندانی خوشی باب ۵، پ. ۱۲-۱۷ (۲۵ منٹ)
□ مسیحی خدمتی سکول:
بائبل کی پڑھائی: واعظ ۱-۶ (۱۰ منٹ)
نمبر ۱: واعظ ۶:۱-۱۲ (۴ منٹ یا اِس سے کم)
نمبر ۲: بےدینی [لاقانونیت] کے بڑھ جانے سے کیا ظاہر ہوتا ہے؟ —آرایس ص. ۲۳۷، پ. ۱، ۲ (۵ منٹ)
نمبر ۳: سچے مسیحیوں کو رومیوں ۱۲:۱۹ میں درج نصیحت پر دھیان کیوں دینا چاہئے؟ (۵ منٹ)
□ خدمتی اجلاس:
۵ منٹ: اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”دینے میں خوشی ہوتی ہے۔“ ایک بزرگ مینارِنگہبانی یکم نومبر ۲۰۰۴ء، صفحہ ۱۹-۲۳ پر دی گئی معلومات پر مبنی تقریر پیش کرے۔
۱۵ منٹ: ”بیج کی نشوونما کے لئے پانی کی اہمیت۔“ سوال اور جواب۔ پیراگراف ۳ پر بات کرنے کے بعد ایک خودکلامی کا مظاہرہ کرائیں۔ اِس مظاہرے میں دکھائیں کہ ایک مبشر سوچبچار کر رہا ہے کہ جب وہ اُس شخص سے دوبارہ ملنے کے لئے جائے گا جس نے بادشاہت کے پیغام میں دلچسپی ظاہر کی تھی تو وہ اُس شخص سے کیا بات کرے گا۔ وہ اُن معلومات پر غور کرتا ہے جو اُس نے اُس شخص کے بارے میں پہلی ملاقات کے بعد لکھی تھیں۔ مبشر غور کرتا ہے کہ وہ اُس سوال کا کیا جواب دے گا جو اُس نے پچھلی ملاقات پر پوچھا تھا۔ پھر وہ یہ سوچتا ہے کہ وہ اُس شخص کے ساتھ کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے مطالعہ شروع کرنے کے لئے کیا کر سکتا ہے۔ کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ ۸۵، پیراگراف ۳ میں دوبارہ ملاقات کے بارے میں دی گئی معلومات پر مختصراً بات کریں۔
گیت نمبر ۴۴ اور دُعا