فارم ”براہِمہربانی ملاقات کیجئے“ کو کیسے استعمال کریں؟
کبھیکبھار ہمیں مُنادی کے کام میں کوئی ایسا شخص ملتا ہے جو ہمارے علاقے میں نہیں رہتا یا پھر کوئی دوسری زبان بولتا ہے۔ اگر وہ ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے تو ہمیں فارم 43-S (براہِمہربانی ملاقات کیجئے) پُر کرنا چاہئے۔ ماضی میں ہم اِس فارم کو اُس وقت بھی بھرتے تھے جب کوئی دوسری زبان بولنے والا شخص دلچسپی ظاہر نہیں کرتا تھا۔ لیکن اب ہمیں یہ فارم صرف اُسی صورت میں پُر کرنا چاہئے جب وہ ہمارے پیغام میں دلچسپی لیتا ہے۔ البتہ اگر ہماری ملاقات کسی بہرے شخص سے ہوتی ہے تو ہمیں 43-S فارم بھرنا چاہئے، چاہے وہ دلچسپی ظاہر کرے یا نہ کرے۔
فارم بھرنے کے بعد اِسے کلیسیا کے سیکرٹری کو دیں۔ اگر سیکرٹری کو معلوم ہے کہ یہ فارم کس کلیسیا کو بھیجنا ہے تو وہ اِسے اُس کلیسیا کے بزرگوں کو براہِراست بھیج سکتا ہے تاکہ وہ اُس شخص سے ملاقات کرنے کا بندوبست کر سکیں۔ لیکن اگر سیکرٹری کو یہ معلوم نہیں ہے تو وہ یہ فارم برانچ دفتر کو بھیج سکتا ہے۔
اگر دوسری زبان بولنے والا شخص آپ کی کلیسیا کے علاقے میں رہتا ہے تو تب تک اُس سے ملاقات کرتے رہیں جب تک کہ کوئی ایسا مبشر اُس سے ملنے کے لئے نہ آئے جو اُس کی زبان بولتا ہو۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری نومبر ۲۰۰۹ء، صفحہ ۴ کو دیکھیں۔