اپنی خوشی کو بڑھانے کا شاندار موقع
۱. مارچ، اپریل اور مئی میں اپنی خوشی کو بڑھانے کا ایک طریقہ کیا ہے؟
۱ کیا آپ یسوع مسیح کی یادگاری تقریب کے لگبھگ یعنی مارچ، اپریل اور مئی میں اپنی خوشی کو بڑھانا چاہتے ہیں؟ ایسا کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیں اور اگر ممکن ہو تو مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کریں۔ لیکن ایسا کرنے سے آپ کی خوشی کیسے بڑھے گی؟
۲. مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے سے ہماری خوشی کیوں بڑھے گی؟
۲ اپنی خوشی کو بڑھائیں: یہوواہ خدا نے ہمیں اِس طرح سے بنایا ہے کہ ہمیں اُس کی عبادت کرکے خوشی اور اِطمینان ملے اور ہماری روحانی ضروریات پوری ہوں۔ (متی ۵:۳) اُس نے ہماری فطرت میں یہ بات بھی ڈالی ہے کہ ہمیں دوسروں کی مدد کرکے خوشی ملے۔ (اعما ۲۰:۳۵) اِس وجہ سے مُنادی کا کام بڑی خوشی کا باعث ہے کیونکہ اِس سے ہمیں دونوں کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے: خدا کی عبادت اور دوسروں کی مدد۔ جب ہم اِس کام میں زیادہ حصہ لیتے ہیں تو ہمیں زیادہ خوشی بھی ملتی ہے۔ اِس کے علاوہ جتنا زیادہ ہم مُنادی کے کام میں حصہ لیتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ ہم اِس میں ماہر ہو جاتے ہیں۔ جوںجوں ہم اِس کام میں مہارت حاصل کرتے ہیں، ہم پُراِعتماد ہو جاتے ہیں اور ہماری گھبراہٹ بھی کم ہو جاتی ہے۔ جب ہم مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیتے ہیں تو ہمارے پاس دوسروں کو گواہی دینے اور بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے زیادہ موقعے ہوتے ہیں۔ اِن سب باتوں کی وجہ سے ہماری خوشی بڑھ جاتی ہے۔
۳. مارچ اور اپریل کے مہینے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے اچھے کیوں ہوں گے؟
۳ خاص طور پر مارچ اور اپریل کے مہینے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنے کے لیے بہت اچھے ہوں گے۔ اِن مہینوں میں ہم یا تو ۳۰ یا پھر ۵۰ گھنٹے مُنادی میں صرف کرکے مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ ہفتہ ۲۲ مارچ سے ایک خاص مہم کا آغاز ہوگا جس کے دوران ہم لوگوں کو سوموار ۱۴ اپریل کو یسوع مسیح کی یادگاری تقریب پر آنے کی دعوت دیں گے۔ جب ہم سب ”ایک دل ہو کر“ اپنیاپنی کلیسیا کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں میں یادگاری کے دعوتنامے تقسیم کریں گے تو ہم یقیناً خوشی سے بھر جائیں گے۔—صفن ۳:۹۔
۴. اگر ہم مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
۴ ابھی سے تیاری کریں: ابھی سے اِس بات پر سوچبچار کریں کہ آپ ایک یا اِس سے زیادہ مہینوں کے دوران مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے کے لیے اپنے معمول میں کیا ردوبدل کر سکتے ہیں۔ اِس سلسلے میں دُعا کریں۔ (یعقو ۱:۵) اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہنبھائیوں سے اِس بارے میں صلاحمشورہ کریں۔ (امثا ۱۵:۲۲) شاید آپ دیکھیں کہ صحت کے مسائل یا پورا ہفتہ کام کرنے کے باوجود آپ مددگار پہلکار کے طور پر خدمت کر سکتے ہیں۔
۵. مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لینے سے کیا فائدہ ہوگا؟
۵ یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ اُس کے بندے خوش ہوں۔ (زبور ۳۲:۱۱) اِس لیے جب ہم مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں مُنادی کے کام میں زیادہ حصہ لیں گے تو اِس سے نہ صرف ہماری خوشی بڑھے گی بلکہ ہمارے آسمانی باپ کو بھی بہت خوشی ملے گی۔—امثا ۲۳:۲۴؛ ۲۷:۱۱۔