خدمتی اجلاس کے حصے پیش کرنے والے بھائیوں کے لئے ہدایات
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے اِس شمارے سے شروع کرکے خدمتی اجلاس کے شیڈول کو آسان بنا دیا گیا ہے۔ مئی ۲۰۰۹ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری میں مضمون ”خدمتی اجلاس کے لئے تیاری کرنا“ شائع ہو ا تھا۔ مندرجہ ذیل ہدایات اور یاددہانیوں کے ذریعے اِس مضمون میں کچھ تبدیلی اور وضاحت کی گئی ہے۔
▪ تقریر: یہ حصہ تقریر کی صورت میں پیش کِیا جاتا ہے جس کے لئے مواد پہلے سے تفویض ہوتا ہے۔ اِس میں سامعین شرکت نہیں کرتے۔ مقرر کو اِس بات پر خاص توجہ دینی چاہئے کہ وہ جو بھی معلومات دے وہ کلیسیا کے لئے فائدہمند ہوں۔
▪ سوال اور جواب کی صورت میں باتچیت: مینارِنگہبانی کے مطالعے کی طرح اِس حصے کا تعارف اور اختتام بہت مختصر ہوتا ہے۔ تمام پیراگراف پر سوال پوچھے جاتے ہیں۔ مطالعہ کرانے والے بھائی کو خود زیادہ بولنے سے گریز کرنا چاہئے۔ اگر وقت ہے تو خاصخاص صحیفوں کی پڑھائی کرائی جا سکتی ہے۔ جب تک ہدایت نہ دی جائے پیراگرافوں کی پڑھائی نہ کرائیں۔
▪ سامعین سے باتچیت: یہ حصہ تقریر کی صورت میں پیش کِیا جاتا ہے جس میں سامعین شرکت کر سکتے ہیں۔ یہ نہ تو محض تقریر ہے اور نہ سوال اور جواب کے ذریعے پیش کِیا جانے والا حصہ۔
▪ مظاہرے اور انٹرویوز: جب مظاہرہ کرانے کے لئے کہا جاتا ہے تو اِس حصے کو پیش کرنے والے بھائی کو ضرور مظاہرہ کرانا چاہئے۔ مگر اُسے خود مظاہرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ جن بہنبھائیوں کو وہ استعمال کرتا ہے اُنہیں لائق اور مثالی ہونا چاہئے۔ اگر ممکن ہو تو بھائی کو پہلے ہی اُن کے ساتھ مظاہرے کی تیاری کر لینی چاہئے۔ اچھا ہوگا کہ مظاہرے کے لئے نئے اور ناتجربہکار مبشروں کو محض اِس لئے استعمال نہ کریں کہ آپ اُنہیں سٹیج پر آنے کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ تاہم اِن میں سے بعض کو صاحبِخانہ کے طور پر استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مظاہرہ پیش کرنے والے مبشروں کو باتچیت کرتے وقت اپنا رُخ سامعین کی طرف رکھنا چاہئے۔ جن بہنبھائیوں کا انٹرویو لیا جاتا ہے اُنہیں اپنی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے جواب دینے کی بجائے سٹیج پر آکر انٹرویو دینا چاہئے۔ مظاہروں اور انٹرویوز کے لئے پہلے سے مشق کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر اجلاس کا وقت اُوپر جا رہا ہے تو بھائی اپنے حصے کو تو مختصر کر سکتا ہے مگر اُسے تقریر میں شامل مظاہرے یا انٹرویوز ضرور کرانے چاہئیں۔ خدمتگزار خادموں کو مظاہروں یا انٹرویوز کے لئے بہنبھائیوں کا انتخاب کرنے سے پہلے بزرگوں کی جماعت کے منظم یا کسی دوسرے بزرگ سے پوچھنا چاہئے۔
اگر کسی حصے کے بارے میں خاص ہدایات دی جاتی ہیں تو اِن پر ضرور عمل کِیا جانا چاہئے۔ اگر بھائی اُوپر دی گئیں ہدایات کے مطابق اپنےاپنے حصے پیش کرتے ہیں تو وہ خدمتی اجلاسوں کو ”شایستگی اور قرینہ کے ساتھ“ منعقد کرنے کے قابل ہوں گے۔—۱-کر ۱۴:۴۰۔