صوبائی اجتماع عبادت اور شکرگزاری کے موقعے
۱. اسرائیلیوں کی عیدوں اور ہمارے صوبائی اجتماعوں میں کیا مطابقت پائی جاتی ہے؟
۱ یوسف، مریم، اُن کے بچے اور دیگر لوگ سالانہ عیدیں منانے کے لئے باقاعدگی سے یروشلیم جایا کرتے تھے۔ ایسے موقعوں پر خدا کے پرستار روزمرّہ کاموں کی بجائے اپنی زندگی میں خدا کی عبادت کو زیادہ اہمیت دیتے تھے۔ سالانہ عیدیں ایسے موقعے ہوتے تھے جب وہ ایک دوسرے کے ساتھ اُن کاموں کا ذکر کِیا کرتے تھے جو یہوواہ خدا نے اُن کے لئے کئے تھے۔ نیز وہ اِس وقت کو خدا کی شریعت پر غور کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ اِسی طرح ہمارے لئے بھی آنے والے صوبائی اجتماع یہوواہ خدا کی عبادت اور شکرگزاری کرنے کے موقعے ہوں گے۔
۲. آنے والے صوبائی اجتماع پر حاضر ہونے کی تیاری کرنے میں کیا کچھ شامل ہے؟
۲ تیاری کی ضرورت: یسوع مسیح کے خاندان کو ناصرۃ سے یروشلیم آنےجانے میں تقریباً ۲۰۰ کلومیٹر (۱۲۰ میل) کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ اگرچہ ہم یہ نہیں جانتے کہ یسوع مسیح کے کتنے بہنبھائی تھے تو بھی ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ یوسف اور مریم کو سب بچوں کے ساتھ یروشلیم جانے کا بندوبست کرنے کے لئے کتنی محنت کرنی پڑتی ہوگی۔ کیا آپ نے آنے والے تین روزہ صوبائی اجتماع پر حاضر ہونے کے لئے ضروری تیاری کر لی ہے؟ اِس میں مالک سے چھٹی کے لئے بات کرنا، سکول میں بچوں کی چھٹی کے لئے درخواست دینا اور رہائش کے لئے بندوبست کرنا شامل ہے۔ اِس کے علاوہ کیا آپ اپنی کلیسیا کے کسی معذور بہن یا بھائی کی اجتماع پر حاضر ہونے میں مدد کر سکتے ہیں؟—۱-یوح ۳:۱۷، ۱۸۔
۳. اسرائیلیوں کی عیدیں کیسے اُن کے لئے حوصلہافزا رفاقت کے موقعے فراہم کرتی تھیں؟
۳ بہنبھائیوں کی حوصلہافزا رفاقت: اسرائیلیوں کی عیدیں اُن کے لئے حوصلہافزا رفاقت کے موقعے فراہم کرتی تھیں۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یسوع مسیح کا خاندان بھی اپنے دوستوں اور رشتہداروں کے ساتھ وقت گزارنے کا منتظر ہوتا ہوگا۔ وہ بھی وہاں جمع بیشمار یہودیوں اور نومریدوں میں سے نئےنئے دوست بناتے ہوں گے جو اُن کے لئے عید کے دوران یا پھر یروشلیم کا سفر کرتے وقت اچھے دوست ثابت ہو سکتے تھے۔
۴. ہم یہ کیسے ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم اپنی مسیحی برادری کی بڑی قدر کرتے ہیں؟
۴ دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کیوں ہمارے لئے یہ بندوبست بناتی ہے کہ ہم سب تقریریں سننے کے لئے صوبائی اجتماعوں پر جمع ہوں؟ وہ کیوں اجتماع پر پیش کی جانے والی معلومات کو ہمارے لئے شائع نہیں کر دیتی؟ کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ ہم سب اکٹھے جمع ہو کر ایک دوسرے کے لئے حوصلہافزائی کا باعث بنیں۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵) اِس لئے ابھی سے تیاری کریں تاکہ ہر روز اجتماع پر وقت سے پہلے پہنچ سکیں۔ یوں سیشن چیئرمین کے موسیقی کا اعلان کرنے سے پہلے آپ کے پاس بہنبھائیوں کے ساتھ ملنے اور باتچیت کرنے کا وقت ہوگا۔ کیونکہ جب موسیقی کا اعلان ہو جاتا ہے تو یہ اِس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ ہمیں اپنیاپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔ ہماری حوصلہافزائی کی جاتی ہے کہ دوپہر میں وقفے کے دوران کھانا لینے کے لئے باہر جانے کی بجائے ہلکاپھلکا کھانا اپنے ساتھ لے کر آئیں اور ہال ہی میں رہیں تاکہ اپنے بہنبھائیوں کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ ہماری مسیحی برادری یہوواہ خدا کی طرف سے ایک بخشش ہے جس کی ہم سب کو قدر کرنی چاہئے۔—میک ۲:۱۲۔
۵. ہم کیسے پروگرام سے پوری طرح فائدہ حاصل کر سکتے ہیں؟
۵ سیکھنے کا وقت: یسوع مسیح چھوٹی عمر ہی سے عیدوں کو اپنے آسمانی باپ کے بارے میں سیکھنے کے موقعے خیال کرتا تھا۔ (لو ۲:۴۱-۴۹) کونسی چیز ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو اجتماع پر پیش کئے جانے والے حصوں سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے میں مدد دے گی؟ پروگرام کے دوران اپنی نشست پر ہی بیٹھے رہیں اور غیرضروری باتچیت کرنے سے گریز کریں۔ اپنے موبائل فون، پیجر اور ایسے دیگر آلات کو بھی بند رکھیں تاکہ نہ تو آپ خود اور نہ ہی آپ کے قریب بیٹھے ہوئے دوسرے لوگ پریشان ہوں۔ مقرر کی بات کو توجہ سے سنیں اور مختصر نوٹس لینے کی کوشش کریں۔ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھیں تاکہ آپ کے بچے بھی توجہ سے سنیں۔ شام کو کچھ وقت نکالیں تاکہ آپ خاندان کے طور پر اُن نکات پر باتچیت کر سکیں جو آپ نے سیکھے ہیں۔
۶. ہمیں اپنے لباس اور بناؤسنگھار کے بارے میں کس بات کا خیال رکھنا چاہئے؟
۶ ہمارا لباس اور بناؤسنگھار: جب یسوع مسیح کا خاندان اور یہوواہ خدا کے دیگر پرستار عید کے لئے یروشلیم جاتے ہوں گے تو اُن کے ساتھ سفر کرنے والے سوداگر اُن کے لباس پر لگی جھالر اور آسمانی رنگ کی ڈوری کو دیکھ کر فوراً پہچان لیتے ہوں گے کہ یہ یہودی ہیں۔ (گن ۱۵:۳۷-۴۱) اگرچہ خدا کے پرستاروں کے طور پر ہم کسی خاص قسم کا لباس نہیں پہنتے مگر اپنے صافستھرے اور حیادار لباس کی وجہ سے ہم دوسرے لوگوں سے فرق نظر آتے ہیں۔ پس ہمیں اجتماع کے لئے آتے یا جاتے وقت اپنے لباس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اگر آپ پروگرام ختم ہونے کے بعد کسی وجہ سے اپنا لباس تبدیل کرتے ہیں تو بھی خیال رکھیں کہ آپ کا لباس حیادار ہو۔ نیز اجتماع کے لئے جو بیج دیا گیا ہے اُسے لگانا نہ بھولیں۔ اِس طرح ہم دوسروں سے فرق نظر آئیں گے اور اِس کا لوگوں پر اچھا اثر پڑے گا۔
۷. ہمیں اجتماع پر رضاکاروں کے طور پر خدمت کرنے کے بارے میں کیوں غور کرنا چاہئے؟
۷ رضاکاروں کی ضرورت: اجتماع کا اچھا بندوبست کرنے کے لئے رضاکاروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیا آپ رضاکار کے طور پر کام کریں گے؟ (زبور ۱۱۰:۳) مسیحی اجتماعوں پر کِیا جانے والا کام دراصل خدا کی خدمت ہے اور گواہی دینے کا باعث بنتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ اُس جگہ پیش آیا جہاں ایک مسیحی اجتماع منعقد ہوا تھا۔ اُس جگہ کا مینیجر عمارت کو صاف کرنے والے رضاکاروں کے کام سے اتنا خوش ہوا کہ اُس نے لکھا: ”اِس اجتماع پر کئے جانے والے انتظامات کو دیکھ کر مَیں حیران رہ گیا ہوں۔ مَیں نے ہمیشہ یہ سنا تھا کہ یہوواہ کے گواہ دوسرے لوگوں سے بہت فرق ہیں اور جس بھی جگہ اُن کا اجتماع ہوتا ہے وہ اُسے ہمیشہ پہلے سے زیادہ صافستھرا چھوڑتے ہیں۔ آپ اور آپ کی تنظیم نے ہماری عمارت کو جس اچھی حالت میں چھوڑا ہے اُس سے واقعی یہ ثابت ہو گیا ہے۔ مجھے آپ سے ملنے کا بڑا اشتیاق تھا اور آپ لوگوں سے مل کر مَیں بہت خوش ہوں۔“
۸. جس جگہ اجتماع منعقد ہو رہا ہے وہاں گواہی دینے کے کونسے موقعے ہو سکتے ہیں؟
۸ گواہی دینے کے موقعے: جب آپ اجتماع پر صافستھرا اور حیادار لباس پہن کر اور بیج لگا کر جاتے ہیں تو اِردگِرد کے لوگ یقیناً یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ کون ہیں۔ یوں آپ کے پاس اُنہیں اپنے اجتماع کے بارے میں بتانے کا موقع ہوگا۔ مثال کے طور پر، ایک چار سالہ بچہ پروگرام ختم ہونے کے بعد اجتماع پر ملنے والی نئی کتاب اپنے ساتھ ریسٹورنٹ میں لے گیا اور وہاں کام کرنے والی عورت کو یہ کتاب دکھائی۔ اِس طرح بچے کے والدین کو یہ موقع مل گیا کہ اُس عورت کو اجتماع پر آنے کی دعوت دیں۔
۹. یسوع مسیح کے خاندان کی طرح ہم بھی یہوواہ خدا کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کے لئے کیسے قدر دکھا سکتے ہیں؟
۹ خدا کی عبادت کرنے والے اسرائیلیوں کے لئے عیدیں خوشی کے ایسے موقعے ہوا کرتے تھے جن کے وہ منتظر رہتے تھے۔ (است ۱۶:۱۵) یسوع مسیح کا خاندان ایسی عیدوں پر جانے اور اِن سے بھرپور فائدہ حاصل کرنے کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار تھا۔ اِسی طرح ہم بھی صوبائی اجتماعوں کو اپنے شفیق آسمانی باپ کی طرف سے بخشش سمجھتے ہوئے اِن کی بہت قدر کرتے ہیں۔ (یعقو ۱:۱۷) پس یہوواہ خدا کی عبادت اور شکرگزاری کے لئے منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع کی ابھی سے تیاری شروع کر دیں!
[صفحہ ۶، ۷ پر بکس]
صوبائی اجتماع کے لئے یاددہانیاں
▪ پروگرام کے اوقات: تینوں دن کے اجتماع کا پروگرام صبح ۲۰:۹ پر شروع ہوگا۔ دروازے صبح ۰۰:۸ بجے کھول دئے جائیں گے۔ باوقار طریقے سے پروگرام کا آغاز کرنے کے لئے ہم سب کو موسیقی شروع ہوتے ہی اپنیاپنی نشستوں پر بیٹھ جانا چاہئے۔ جمعے اور ہفتے کو پروگرام کا اختتام شام ۵۵:۴ پر اور اتوار کو ۴۰:۳ پر ہوگا۔
▪ پارکنگ: اجتماع کے جن مقامات پر پارکنگ کی نگرانی ہمارے بھائی کر رہے ہوں گے وہاں پہلے آئیں پہلے پائیں کے اصول کے تحت بغیر کسی معاوضے کے گاڑی پارک کرنے کے لئے جگہ دی جائے گی۔ چونکہ پارکنگ کی جگہ محدود ہوتی ہے اِس لئے اپنی گاڑی اچھی طرح پارک کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اِس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
▪ نشست محفوظ کرنا: نشستیں صرف آپ کی گاڑی میں سفر کرنے والوں یا آپ کے ساتھ رہنے والے افراد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں۔ یا پھر اُن لوگوں کے لئے جن کے ساتھ آپ بائبل سے مطالعہ کر رہے ہیں۔—۱-کر ۱۳:۵۔
▪ دوپہر کا کھانا: برائےمہربانی دوپہر کے وقفے میں کھانے کے لئے باہر جانے کی بجائے کھانا ساتھ لے کر آئیں۔ اِس کے علاوہ، پانی کا چھوٹا کولر ساتھ لائیں جسے آسانی سے سیٹ کے نیچے رکھا جا سکتا ہے۔ اجتماع کی جگہ پر بہت بڑےبڑے کولر اور شیشے کے برتن لانے سے گریز کریں۔
▪ عطیات: صوبائی اجتماع پر کئے جانے والے مختلف انتظامات کے لئے اپنی قدردانی کا اظہار کرنے کے لئے ہم اپنےاپنے کنگڈم ہال یا اجتماع کی جگہ پر عالمگیر کام کے لئے رضاکارانہ عطیات ڈال سکتے ہیں۔ صوبائی اجتماع پر چیک کی صورت میں دئے جانے والے عطیات ”واچ ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی“ کے نام ہونے چاہئیں۔
▪ حادثے اور ہنگامی صورتحال: اگر اجتماع کی جگہ پر کوئی طبّی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے تو برائےمہربانی اپنے قریبی حاضرباش سے رابطہ کریں۔ وہ اِس کی بابت فوری طور پر ابتدائی طبّی امداد کے شعبے کو مطلع کرے گا تاکہ اِس شعبے میں موجود تجربہکار عملہ معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے مناسب مدد فراہم کر سکے۔
▪ جوتے: ہر سال بہت سے حادثے جوتوں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اِس لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے لئے ایسے جوتوں کا انتخاب کریں جن سے آپ کو چلنے پھرنے اور سیڑھیاں وغیرہ چڑھنے میں مشکل نہ ہو۔
▪ خوشبوؤں کا استعمال: ہمارے زیادہتر اجتماع مختلف ہالز میں منعقد ہوتے ہیں جوکہ عموماً ہوا دار نہیں ہوتے۔ بعض اشخاص کو خوشبوؤں سے الرجی ہوتی ہے یا اِسی طرح کے صحت کے دیگر مسائل ہوتے ہیں۔ لہٰذا، اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیز خوشبوؤں کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔—۱-کر ۱۰:۲۴۔
▪ ریکارڈنگ: کسی بھی طرح کی ریکارڈنگ کے لئے آلات کو ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ نہ جوڑیں۔ اُنہیں اِس طرح استعمال کریں جس سے دوسرے پریشان نہ ہوں۔
▪ برائےمہربانی ملاقات کیجئے: اجتماع پر غیررسمی گواہی کے نتیجے میں دکھائی جانے والی دلچسپی کی بابت تمام معلومات کو برائےمہربانی ملاقات کیجئے (43-S) فارم پر درج کِیا جانا چاہئے۔ مبشروں کو اجتماع پر اپنے ساتھ ایک یا دو فارم لے کر آنے چاہئیں۔ اِس فارم کو پُر کرنے کے بعد بُک روم کے حوالہ کر دیں یا اپنی کلیسیا میں واپس جانے کے بعد سیکرٹری کو دے دیں۔—نومبر ۲۰۰۹ء کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ کو دیکھیں۔
▪ ہوٹل: (۱) برائےمہربانی ہوٹل کے صرف اُتنے ہی کمرے بُک کرائیں جتنے آپ کو چاہئیں اور کمرے میں جتنے لوگوں کے رہنے کی اجازت ہے اُس سے زیادہ نہ ٹھہرائیں۔ (۲) اگر آپ اپنی بکنگ ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہوٹل کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔ (۳)سامان اُٹھانے والی ٹرالی کو اُسی وقت لیں جب آپ اِسے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور اِسے فوراً واپس کر دیں تاکہ دوسرے لوگ استعمال کر سکیں۔ (۴) اگر ہوٹل کے کمروں میں کھانا پکانے کی اجازت نہیں تو وہاں کھانا نہ پکائیں۔ (۵) آپ کے لئے مختلف خدمات انجام دینے والے ملازم کو ٹپ ضرور دیں۔ (۶) ہوٹل میں مہمانوں کے لئے فراہمکردہ ناشتے، کافی یا آئسکریم وغیرہ میں سے اُتنا ہی لیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں۔ (۷) ہوٹل کے سٹاف کے ساتھ باتچیت کرتے وقت ہمیشہ رُوح کا پھل ظاہر کریں۔ کیونکہ ہوٹل کا عملہ مہمانوں کی بڑی تعداد کی دیکھبھال کر رہا ہوتا ہے اِس لئے وہ یقیناً ہمارے اچھے رویے، تحمل اور مہربانی کی قدر کریں گے۔ (۸) اگر آپ سے بہت زیادہ پیسے لے جاتے ہیں یا آپ کو اُن چیزوں کا بل ادا کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جو آپ نے استعمال نہیں کیں تو ہوٹل کے استقبالیہ پر شکایت درج کرائیں۔ اِس کے علاوہ اجتماع کے لئے رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو بھی جلد از جلد مطلع کریں۔ (۹) اگر ہوٹل کے کمرے میں آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو اجتماع پر موجود رہائش کا بندوبست کرنے والے شعبے کو مطلع کریں تاکہ وہ آپ کی مدد کر سکیں۔
▪ رضاکارانہ خدمت: اگر ہم رضاکارانہ خدمت میں حصہ لیتے ہیں تو اجتماع پر حاضر ہونے سے ہمیں جو خوشی حاصل ہوتی ہے وہ اَور بھی زیادہ ہو جائے گی۔ (اعما ۲۰:۳۵) اِس خدمت میں حصہ لینے کے لئے اجتماع پر رضاکارانہ خدمت کے شعبے سے رابطہ کریں۔ سولہ سال سے کمعمر بچے بھی اِس خدمت میں حصہ لے سکتے ہیں مگر اُنہیں اپنے والدین یا پھر اُن بہنبھائیوں کے ساتھ کام کرنا چاہئے جن کی نگرانی میں والدین نے اُنہیں سونپا ہے۔