یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 1/‏04 ص.‏ 3
  • سوالی بکس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سوالی بکس
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • ملتا جلتا مواد
  • خدمتی اجلاس کے لئے تیاری کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • خدمتی اجلاس کے حصے پیش کرنے والے بھائیوں کے لئے ہدایات
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • میدانی خدمت کے لئے منعقد کئے جانے والے اجلاسوں سے فائدہ اُٹھائیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • مُنادی کے اِجلاس—‏حوصلہ بڑھانے، تیار کرنے اور منظم کرنے کا ذریعہ
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
خدم 1/‏04 ص.‏ 3

سوالی بکس

▪ ہم کلیسیائی اجلاسوں کے مناسب وقت کا یقین کیسے کر سکتے ہیں؟‏

جب ہم دوستوں کو کسی اچھی چیز میں شریک کر رہے ہوتے ہیں تو وقت بڑی تیزی سے گزر جاتا ہے۔ اس وجہ سے، مقرر کیلئے وقت کے اندر اجلاسوں کے حصوں کو پیش کرنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے۔ کونسی چیز مددگار ہو سکتی ہے؟‏

وقت پر شروع کریں۔‏ جب ساری کلیسیا جمع ہوتی ہے تو سامعین کو ایک یا دو منٹ پہلے نشستوں پر تشریف رکھنے کیلئے کہنا مددگار ثابت ہو سکتا ہے اور اسطرح اجلاس قرینے کیساتھ مقررہ وقت پر شروع ہو سکتا ہے۔ (‏واعظ ۳:‏۱‏)‏ جہانتک چھوٹے گروپوں کے طور پر اجلاسوں کا تعلق ہے جیساکہ اجلاس برائے میدانی خدمت تو ان میں لوگوں کے دیر سے آنے کی وجہ سے تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔‏

جامع تیاری کریں۔ پیشگی تیاری مقررہ وقت کی کُنجی ہے۔ تفویض کے مقصد کو ذہن میں واضح رکھیں۔ اہم نکات کی نشاندہی کریں اور انہیں واضح کریں۔ غیراہم تفصیلات سے انتشارِخیال میں پڑنے سے گریز کریں۔ پیشکش کو سادہ رکھیں۔ اگر حصے میں مظاہرے یا انٹرویوز شامل ہیں تو انکی پیشگی مشق کریں۔ جہانتک ممکن ہو بلند آواز میں اسکی مشق کرتے ہوئے اسکا وقت نوٹ کریں۔‏

اپنے مواد کو تقسیم کر لیں۔‏ خواہ آپکی تفویض ایک تقریر ہے یا سامعین کیساتھ بات‌چیت، آپ مواد کو حصوں میں بانٹ کر اسے تقسیم کر لینے کو مفید پائینگے۔ اِس بات کا فیصلہ کر لیں کہ ہر حصے کو کتنا وقت دینگے اور پھر اپنے نوٹس کے حاشیہ میں اسے لکھ لیں۔ اسکے بعد پیشکش کے دوران اپنے وقت پر خاص دھیان دیں۔ سامعین کیساتھ بات‌چیت میں، تمہیدی حصے میں بہت زیادہ تبصرے پیش کرنے سے گریز کریں تاکہ آپکو بعدازاں زیادہ اہم باتوں کا تیزی سے احاطہ نہ کرنا پڑے۔ مینارِنگہبانی کے کنڈکٹروں کو آخر میں اعادے کے بکس پر غور کرنے کے لئے کافی وقت دینا چاہئے۔ انہیں محتاط ہونا چاہئے کہ جو وقت اختتامی گیت اور دُعا کیلئے ہے وہ استعمال نہ کریں۔‏

وقت پر ختم کریں۔‏ اگر اجلاس خدمتی اجلاس جیسے کئی حصوں پر مشتمل ہے تو ہر مقرر کو خیال رکھنا چاہئے کہ اسکا حصہ کب شروع اور ختم ہوتا ہے۔ اگر اجلاس اپنے وقت سے آگے جا رہا ہے تو کیا کِیا جا سکتا ہے؟ ایک یا دو بھائی اہم نکات پر توجہ دلانے اور بعض تفصیلات کو خارج کرنے سے وقت بچانے کے لائق ہو سکتے ہیں۔ ایسی صلاحیت ماہر اُستاد کی نشاندہی کرتی ہے۔‏

سامعین کے طور پر، ہم اپنے تبصروں کو مختصر اور پُرمطلب رکھنے سے بھائی کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس طرح ہم سب اجلاسوں کو ”‏شایستگی اور قرینہ کے ساتھ“‏ عمل میں لانے میں معاونت کر رہے ہونگے۔—‏۱-‏کر ۱۴:‏۴۰‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں