رسالے کیسے پیش کریں؟
مینارِنگہبانی مارچ ۱
”بہتیرے لوگ یہ اُمید رکھتے ہیں کہ وہ مرنے کے بعد آسمان پر جائیں گے۔ کیا آپ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں۔ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ زبور ۳۷:۲۹ راستباز لوگوں کی اکثریت کو ملنے والے اجر کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ [پڑھیں۔] یہ رسالہ اِس بات کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتا ہے کہ بائبل کے مطابق کون لوگ آسمان پر جائیں گے اور وہ وہاں کیا کریں گے۔“
جاگو! جنوری-مارچ
”یقیناً ہر خاندان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپ کے خیال میں وہ قابلِبھروسا اور عملی راہنمائی کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔ اِس کے بعد زبور ۳۲:۸ کو پڑھیں۔] جاگو! کے اِس خاص شمارے میں بائبل کے بہت سے ایسے اصول پیش کئے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے خاندانوں کی مدد ہوگی۔“
مینارِنگہبانی اپریل ۱
”جب لوگوں سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ تاریخ میں کس انسان نے لوگوں کی زندگی پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے تو اکثریت یسوع مسیح کا نام لیتی ہے۔ کیا آپ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ یسوع مسیح کے متعلق لوگوں کی مختلف رائے کے باوجود ہمیں اُس کے بارے میں سچائی جاننے کی کوشش کیوں کرنی چاہئے۔ [یوحنا ۱۷:۳ کو پڑھیں۔] مینارِنگہبانی کا یہ خاص شمارہ اِس موضوع کو نمایاں کرتا ہے کہ بائبل یسوع مسیح اور اُس کی تعلیمات کے بارے میں کیا بیان کرتی ہے۔“
جاگو! اپریل-جون
”آج کے کٹھن دَور میں بیشتر لوگ کام کی کثرت کی وجہ سے تھکاوٹ اور دباؤ محسوس کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کِیا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] مہربانی سے واعظ ۴:۶ میں درج مشورت پر غور کریں۔ [پڑھیں۔] اِس رسالے میں بیان کِیا گیا ہے کہ ہم اپنی ملازمت، خاندانی ذمہداریوں اور تفریح کو کیسے مناسب وقت دے سکتے ہیں۔ اِس میں ملازمت کی تلاش کرنے والے اشخاص کے لئے بھی اچھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔“