یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏10 ص.‏ 6
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
خدم 3/‏10 ص.‏ 6

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ مبشروں کو یاد رکھنا چاہئے کہ جنہیں وہ یہ کتاب دیتے ہیں اُن کے ساتھ بائبل کا مطالعہ بھی شروع کریں۔ اگر کسی کے پاس یہ کتاب پہلے سے موجود ہے تو اُسے بھی بائبل کے مطالعے کی پیشکش ضرور کریں۔ اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے رسالے۔ دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے ساتھ دوبارہ ملاقات کرتے وقت اُن لوگوں کے پاس بھی جائیں جو کلیسیا کے ساتھ باقاعدہ رفاقت تو نہیں رکھتے لیکن یسوع مسیح کی موت کی یادگاری یا دیگر خاص موقعوں پر حاضر ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ بائبل کا مطالعہ شروع کرنے کے لئے بھی کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کی جا سکتی ہے۔ جون:‏ کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں۔‏ تاہم، اگر لوگوں کے پاس پہلے سے یہ کتاب موجود ہے تو مبشر سن ۱۹۹۲ سے پہلے شائع ہونے والی ۱۹۲ صفحات کی کوئی بھی کتاب پیش کر سکتے ہیں۔‏

▪ جونہی مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے رسالے کلیسیا میں پہنچتے ہیں اِنہیں بہن‌بھائیوں میں تقسیم کر دیں۔ اِس طرح وہ رسالوں کو مُنادی کے دوران پیش کرنے سے پہلے اِنہیں پڑھنے کے قابل ہوں گے اور اِن میں پیش کی گئی معلومات سے واقف بھی ہو جائیں گے۔‏

▪ مسیح کی موت کی یادگاری مارچ ۳۰، ۲۰۱۰ کو منگل کے روز منائی جائے گی۔ اگر منگل کے دن آپ کی کلیسیا کا اجلاس ہے تو اِسے ہفتے کے کسی دوسرے دن پر کرانے کی کوشش کریں۔ اگر زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم‌ہال کو استعمال کر رہی ہیں اور اجلاس کسی دوسرے دن پر منعقد نہیں ہو سکتا تو اِسے منسوخ کِیا جا سکتا ہے۔ خدمتی اجلاس کے ایسے حصے جو آپ کی کلیسیا کے لئے ضروری ہیں اُنہیں کسی دوسرے خدمتی اجلاس کے ساتھ پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں