برانچ کی طرف سے خط
عزیز مبشرو!
ہم ۲۰۰۷ کے خدمتی سال کے دوران پا کستان میں ہونے والی ترقی کو دیکھ کر بہت خوش ہیں! مارچ کے مہینے میں ہمیں چھ نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئیں۔ اس مہینے میں ۱۵۲ بہنبھائیوں نے امدادی پائنیرنگ کی۔ اس کے علاوہ، ۱،۰۳۳ بائبل مطالعے کرائے گئے۔ اسی مہینے کے دوران پائنیروں اور پبلشروں نے منادی میں کُل ۱۹،۳۳۷ گھنٹے صرف کئے۔ اِنہی کوششوں کی وجہ سے ۳،۶۷۸ لوگ میموریل پر حاضر ہونے کے قابل ہوئے۔ آپ مئی کے مہینے میں کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو اُردو میں حاصل کرکے بھی ضرور خوش ہوئے ہوں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ مستقبل میں اس کتاب کو تعلیم دینے کے بنیادی ذریعے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بہت سے بائبل مطالعے کرائے جائیں گے۔ اپنی خدمتگزاری کے دوران اس کتاب کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا عزم کریں۔
پورے پاکستان میں بادشاہتی خبر نمبر ۳۷ ”جھوٹے مذاہب کا خاتمہ نزدیک ہے“ کی ۳۵،۰۰۰ سے زائد کاپیاں تقسیم کی گئیں۔ دُنیابھر میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے اس بادشاہتی خبر کے پیچھے دئے گئے کوپن کو استعمال کرتے ہوئے جاگتے رہو! بروشر حاصل کرنے اور مُفت گھریلو بائبل مطالعے کرانے کی درخواست کی ہے۔
اس طرح کی مہم کا مقصد خلوصدل لوگوں کو یہ جاننے میں مدد دینا ہے کہ بائبل درحقیقت کیا سکھاتی ہے۔ (متی ۲۸:۱۹، ۲۰) منادی کے دوران دلچسپی دکھانے والے لوگوں کا پتا اپنے پاس لکھنا نہ بھولیں اور بائبل مطالعہ شروع کرانے کی غرض سے واپسی ملاقات بھی ضرور کریں۔ ہم آپ کے ساتھ مل کر اس اہم کام کو کرنے سے بہت خوش ہیں۔ ہماری نیک تمناؤں کا یقین رکھیں۔
آپ کے بھائی،
برانچ آفس