یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏06 ص.‏ 1
  • برانچ کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • برانچ کی طرف سے خط
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کے لئے یہ بہترین پیشہ ثابت ہو سکتا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2001ء
  • کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • وہ اچھے کام جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2019ء)‏
  • برانچ کے دفتروں میں کیا کِیا جاتا ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 9/‏06 ص.‏ 1

برانچ کی طرف سے خط

عزیز مبشرو!‏

یسوع مسیح نے متی ۵:‏۱۴ میں اپنے شاگردوں سے کہا:‏ ”‏تُم دُنیا کے نور ہو۔“‏ اُنہیں یسوع کے نقشِ‌قدم پر چلنا تھا۔ اُنہیں اپنے طرزِزندگی اور منادی کے ذریعے دوسروں کو حقیقی روشنی کے ماخذ یہوواہ کی طرف متوجہ کرنا تھا۔ یسوع مسیح کی طرح اُنہیں بھی خدا کی بادشاہت کو انسانوں کی واحد اُمید کے طور پر بیان کرنا تھا۔‏

پہلی صدی کے مسیحیوں نے منادی کرنے کی اپنی اس ذمہ‌داری کو بڑی سرگرمی سے پورا کِیا۔ یسوع مسیح کے حکم کے مطابق اُنہوں نے پہلے یروشلیم اور یہودیہ میں، پھر سامریہ میں خوشخبری کی منادی کی!‏ (‏اعما ۱:‏۸‏)‏ آجکل یہ روشنی زمین کی انتہا تک پھیل چکی ہے اور ہمیں اِسے اپنے علاقے کے لوگوں تک پہنچانے کا شرف حاصل ہے۔‏

ہم آپ کو ۲۰۰۶ کے خدمتی سال کے دوران پہلی صدی کے مسیحیوں کی سرگرمی اور محنت کی نقل کرنے کے لئے شاباش دیتے ہیں۔ اِس خط کے لکھے جانے کے وقت ہمارے پاس اِس خدمتی سال کے تین مہینے ابھی باقی ہیں۔ آپ یہ جان کر خوش ہوں گے کہ ہمیں اِسی سال چار حلقوں میں نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی ہے۔ یہ جاننا کتنا حوصلہ‌افزا ہے کہ مُلک کے حالات خراب ہونے کے باوجود میموریل کی حاضری ۳،۱۱۳ رہی۔ مارچ کے مہینے میں باقاعدہ اور امدادی پائنیروں کی نئی انتہائی تعداد بھی حاصل ہوئی ہے۔ نیز، پانچ ہزار پانچ سو اَٹھتر واپسی ملاقاتیں کی گئیں۔ اِن کی بدولت اپریل کے مہینے میں ۹۰۲ بائبل مطالعے حاصل ہوئے۔ کٹائی کے اِس پھلدار کام کو دیکھ کر یہوواہ کا دل کتنا شاد ہوا ہوگا۔—‏یوح ۴:‏۳۵، ۳۶‏۔‏

جب ہم نئے خدمتی سال کی بابت سوچ‌بچار کرتے ہیں تو دُعا ہے کہ یہوواہ آپ کو ”‏کمال دینداری اور سنجیدگی سے امن‌وآرام“‏ کی زندگی بسر کرنے کی توفیق بخشے۔ (‏۱-‏تیم ۲:‏۱، ۲‏)‏ ہماری مسیحی محبت اور دُعاؤں کا یقین رکھیں۔‏

آپ کے بھائی،‏

برانچ آفس

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں