نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
سن ۲۰۰۸ کے ہمارے خدمتی سال کے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا عنوان یسعیاہ ۶۴:۸ پر مبنی ہوگا: ”ہم مٹی ہیں اور یہوواہ ہمارا کمہار ہے۔“ اِس پروگرام کے ذریعے فراہمکردہ صحیفائی مشورت عظیم کمہار کے طور پر یہوواہ کی حکمت، انصاف، قدرت اور محبت کے لئے ہماری سمجھ کو بڑھائے گی۔
سرکٹ اوورسیئر کی تقریر ”منادی میں عزت کے لائق برتنوں کے طور پر خدمت کرنا“ ظاہر کرے گی کہ کیسے سچائی کو جاننے والے اور اسے دوسروں تک پہنچانے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بیشمار برکات حاصل کرتی ہے۔ تقریر ”غوروخوض آپ کو محفوظ رکھے گا“ ظاہر کرے گی کہ یہوواہ کے راست اصولوں پر سنجیدہ غوروفکر کیسے ہماری حفاظت کرتا ہے۔ مہمان مقرر سامعین کی توجہ اِن موضوعات پر دلائے گا ”اِس جہان کے ہمشکل نہ بنو“ اور ”عظیم کمہار کے ہاتھ سے ڈھالے جائیں۔“ والدین اور نوجوان ان تقاریر سے حوصلہافزائی حاصل کریں گے ”یہوواہ کے لئے کارآمد نوجوان،“ اور ”ڈھالنے کے عمل میں والدین کا اہم کردار۔“ ہم مظاہروں اور انٹرویوز کے ذریعے یہ جان کر خوش ہوں گے کہ ہمارے بہنبھائی خدمتگزاری میں کیا کچھ انجام دے رہے ہیں۔ بپتسمے کے ذریعے خدا کے لئے مخصوصیت کی خواہش کا اظہار کرنے والوں کو جلدازجلد اپنے صدارتی نگہبان کو مطلع کر دینا چاہئے۔ سپیشل اسمبلی ڈے کے ہفتے میں ہونے والے مینارِنگہبانی کے مطالعے کی کاپی یاد سے ساتھ لائیں۔
عظیم کمہار یہوواہ خدا اپنے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔ لیکن اِس بات کا انحصار ہم میں سے ہر ایک پر ہے کہ ہم ڈھلنے کے عمل کے لئے کیسا رویہ دکھاتے ہیں۔ ایسے لوگ جو کمہار کے چاک پر گندھی ہوئی مٹی کی طرح دانشمندی سے یہوواہ کے معیاروں اور تبدیلیوں کے مطابق ڈھل جاتے ہیں وہ نئے اور کارآمد برتن بن جاتے ہیں۔ جب ہم یہوواہ کے ساتھ تعاون ظاہر کرتے ہیں تو ہم خدا کی عظمت کی بڑائی کرتے اور ڈھیروں برکات حاصل کرتے ہیں۔