یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏08 ص.‏ 1
  • سن ۲۰۰۹ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • سن ۲۰۰۹ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏وقت پر“‏ روحانی خوراک
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
  • نیا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • سن ۲۰۱۰ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • نیا سرکٹ اسمبلی پروگرام
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 8/‏08 ص.‏ 1

سن ۲۰۰۹ کا سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام

سن ۲۰۰۹ کے خدمتی سال کے لئے سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کا موضوع ہوگا، ”‏اپنی خدمت کو ہوشیاری کے ساتھ انجام دیں۔“‏ یہ موضوع کلسیوں ۴:‏۱۷ پر مبنی ہے۔ مسیحیوں کے طور پر ہمیں اِس نصیحت پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔ یسوع مسیح کی طرح ہم بھی اپنی خدمت کو وفاداری کے ساتھ پورا کرنا چاہتے ہیں۔ (‏یوح ۱۷:‏۴‏)‏ اِس سلسلے میں پولس رسول نے ہمارے لئے شاندار نمونہ قائم کِیا۔ وہ اپنی خدمت کو پورا کرنے کے لئے پُرعزم تھا۔—‏اعما ۲۰:‏۲۴‏۔‏

سرکٹ اوورسیئر کی تقریر میں ہم سنیں گے کہ بعض مبشر خدمت‌گزاری میں پیش آنے والی مشکلات پر کیسے غالب آئے ہیں۔تقریر ”‏جو بیج آپ نے بویا ہے اُسے بڑھنے میں مدد دیں“‏ میں اِس بات کو نمایاں کِیا جائے گا کہ ہم’‏ہمیشہ کی زندگی کے مستحق‘‏لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں۔ (‏اعما ۱۳:‏۴۸‏)‏ مہمان مقرر کی پہلی تقریر کا عنوان ہوگا، ”‏ہم خود کو کیسے خدا کے خادم ظاہر کر سکتے ہیں؟“‏ اِس تقریر میں ۲-‏کرنتھیوں ۶:‏۱-‏۱۰ پر آیت‌باآیت بات‌چیت کی جائے گی۔ بعداز دوپہر مہمان مقرر”‏اپنی خدمت‌گزاری کے لئے گہری قدر دکھائیں“‏ کے موضوع پر تقریر پیش کرے گا۔”‏اَے بوڑھو اور بچو!‏ اپنی خدمت سے خوشی حاصل کریں“‏ اور ”‏اپنی خدمت کو پورا کرنے والے نوجوان“‏کے عنوانات کے تحت پیش کی جانے والی تقاریر سے بھی آپ یقیناً حوصلہ‌افزائی حاصل کریں گے۔ ہماری آنے والی اسمبلیوں پر بپتسمہ لینے کے خواہش مند بہن‌بھائیوں کو جلدازجلد صدارتی نگہبان سے بات کرنی چاہئے۔ مینارِنگہبانی کا خلاصہ ہماری اسمبلیوں اور کنونشنوں کا ایک اہم حصہ ہے اس لئے سپیشل اسمبلی ڈے پر اپنی ذاتی کاپی لانا نہ بھولیں۔‏

اِس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ہمیں اپنی خدمت گزاری کو پورا کرنا ہے ہم یہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسری سرگرمیاں یہوواہ خدا کی طرف سے دی گئی اِس ذمہ‌داری کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں۔ ہمیں اپنی خدمت کو پوری طرح انجام دینے کی اہمیت کو پہچاننے کی ضرورت ہے۔اِس سلسلے میں سپیشل اسمبلی ڈے پروگرام کے ذریعے فراہم کردہ صحیفائی مشورت ہماری مدد کرے گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں