مینارِنگہبانی رسالے کے سلسلے میں شاندار تبدیلی!
۱ اس سال کے شروع میں کلیسیاؤں نے ایک دلچسپ اعلان سنا تھا کہ جنوری ۲۰۰۸ کے آغاز سے مینارِنگہبانی کے دو ایڈیشن شائع کئے جائینگے۔ ایک عام لوگوں کیلئے اور دوسرا مسیحی بہنبھائیوں کے لئے! شاید آپ حیران ہوں کہ ’دونوں ایڈیشن ایک دوسرے سے کیسے مختلف ہوں گے؟ انکے کیا فوائد ہوں گے؟ کیا ان میں کوئی نمایاں خصوصیات ہوں گی؟‘
۲ دونوں ایڈیشنوں میں فرق: اُردو میں ہر تین ماہ بعد شائع ہونے والا شمارہ عام لوگوں کے لئے ہو گا۔ اس شمارے کے تمام مضامین عام قارئین کو مدِنظر رکھ کر تیار کئے جائیں گے۔ ہر ماہ شائع ہونے والا شمارہ بہنبھائیوں کے لئے ہوگا اور اسے عام لوگوں کے لئے میدانی خدمت میں پیش نہیں کِیا جائے گا۔ اس میں پورے مہینے کے مطالعے کے مضامین کے ساتھ ساتھ مسیحی بہنبھائیوں کی دلچسپی کے حامل اضافی مضامین بھی شامل ہوں گے۔ عام لوگوں کے لئے ہر تین ماہ بعد شائع ہونے والا مینارِنگہبانی رسالہ بہنبھائیوں کے علاوہ، بائبل پر بھروسا رکھنے والوں کی دلچسپی کا بھی حامل ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ جاگو! رسالے کے مضامین کو حسبِمعمول ہر طرح کے قارئین کو مدِنظر رکھ کر ترتیب دیا جائے گا جس میں شکی اور غیرمسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شامل ہیں۔
۳ دونوں ایڈیشنوں کے فوائد: بہنبھائیوں کیلئے شائع ہونے والے مینارِنگہبانی میں عام لوگوں کو سمجھانے کے لئے ”پائنیر“ جیسی اصطلاحوں کی وضاحت کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ اس ایڈیشن میں ایسی معلومات بھی شامل ہوں گی جو خاص طور پر یہوواہ کے گواہوں اور روحانی طور پر ترقی کرنے والے بائبل طالبعلموں کے لئے تیار کی جائیں گی۔ عام لوگوں کے لئے تیار کئے جانے والے ایڈیشن کی بابت کیا ہے؟ چونکہ موضوعات کا انتخاب اور طرزِتحریر عام لوگوں کو ذہن میں رکھ کر کِیا جائے گا اس لئے وہ تمام رسالے کی پڑھائی سے محظوظ ہوں گے۔ بِلاشُبہ، بہنبھائی دونوں ایڈیشنوں کی پڑھائی سے فائدہ اُٹھائیں گے۔ یہ تبدیلیاں اُردو زبان کے ایڈیشنوں پر کس طرح مرتب ہوں گی اس سلسلے میں مزید معلومات بعدازاں ارسال کی جائیں گی۔
۴ دونوں ایڈیشنوں کی نمایاں خصوصیات: عام لوگوں کے لئے شائع ہونے والے مینارِنگہبانی میں کچھ نئے پہلوؤں کو نمایاں کرنے کی منصوبہسازی کی گئی ہے۔ اس میں بنیادی صحیفائی تعلیمات کو سادہ طریقے سے بیان کرنے کے علاوہ اس بات کو بھی نمایاں کِیا جائے گا کہ بائبل خاندانوں کی مدد کیسے کر سکتی ہے۔ نوجوانوں کے لئے بائبل مطالعے کے پروجیکٹس کو نمایاں کِیا جائے گا۔ ہر شمارے کے ایک مضمون میں بائبل کا کوئی خاص حصہ دیا جائے گا جو ہمیں یہوواہ کی شخصیت کے بارے میں سکھائے گا۔
۵ ہماری دُعا ہے کہ یہوواہ خدا مینارِنگہبانی کے اس بندوبست کو برکت دے تاکہ یہ اور جاگو! رسالہ خوشخبری کے مستحق لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔—متی ۱۰:۱۱۔