یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏07 ص.‏ 1-‏2
  • ‏”‏مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں آزمائشوں کو کیسا خیال کرنا چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • برداشت کا اَجر ملتا ہے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۴
  • مشکلوں میں بھی اپنی خوشی کیسے برقرار رکھیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2021ء
  • یہوواہ مشکلوں سے نمٹنے میں ہماری مدد کرتا ہے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ 2023ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 7/‏07 ص.‏ 1-‏2

‏”‏مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے“‏

۱ تمام مسیحیوں کو آزمائشوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۲‏)‏ آزمائشیں خراب صحت، معاشی مسائل، اذیت یا دیگر کئی طریقوں سے آ سکتی ہیں۔ شیطان ہمیں سُست کرنے، منادی سے غفلت برتنے اور خدا کی خدمت سے روکنے کے لئے آزمائشیں لاتا ہے۔ (‏ایو ۱:‏۹-‏۱۱‏)‏ آزمائشوں کی برداشت کرنا خوشی کا باعث کیسے بنتا ہے؟—‏۲-‏پطر ۲:‏۹‏۔‏

۲ آزمائشوں کے لئے تیار رہیں:‏ یہوواہ خدا نے ہمیں اپنا سچا کلام فراہم کِیا ہے جس میں یسوع مسیح کی زندگی اور اُس کی تعلیمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ یسوع مسیح کی تعلیمات کو سننے اور اُن پر عمل کرنے سے ہم مضبوط بنیاد ڈالتے اور آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ (‏لو ۶:‏۴۷-‏۴۹‏)‏ ہم مسیحی بہن‌بھائیوں، کلیسیائی اجلاسوں نیز دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی شائع‌کردہ مطبوعات جیسی فراہمیوں سے بھی تقویت حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دُعا خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے جس کا ہم بھرپور استعمال کرتے ہیں۔—‏متی ۶:‏۱۳‏۔‏

۳ یہوواہ خدا نے ہمیں اُمید بھی دی ہے۔ جب ہم یہوواہ کے وعدوں پر مضبوط ایمان رکھتے ہیں تو اُمید ”‏ہماری جان کا ایسا لنگر“‏ بن جاتی ہے ”‏جو ثابت اور قائم رہتا ہے۔“‏ (‏عبر ۶:‏۱۹‏)‏ جس زمانے میں بائبل لکھی گئی تھی اُس وقت بھی جہاز کو اچھے موسم کے باوجود لنگر کے بغیر نہیں چھوڑا جاتا تھا۔ اچانک طوفان آ جانے کی صورت میں لنگر ڈال دینے سے جہاز چٹانی ساحل سے ٹکرانے سے بچ جاتے تھے۔ اسی طرح آجکل خدا کے وعدوں پر ایمان رکھنا ہمیں مصیبتوں کے طوفان میں ثابت‌قدم رکھے گا۔ مصیبتیں بِن‌بلا‌ئے آ سکتی ہیں۔ اگرچہ پہلے‌پہل لسترہ میں پولس اور برنباس کے پیغام کو خوشی سے قبول کِیا گیا توبھی یہودی مخالفین کے وہاں آ جانے سے صورتحال بالکل بدل گئی۔—‏اعما ۱۴:‏۸-‏۱۹‏۔‏

۴ برداشت خوشی لاتی ہے:‏ مخالفت کے باوجود منادی میں ثابت‌قدم رہنا ہمیں ذہنی سکون بخشتا ہے۔ ہم مسیح کی خاطر بے‌عزت ہونے سے خوش ہوتے ہیں۔ (‏اعما ۵:‏۴۰، ۴۱‏)‏ آزمائشوں کی برداشت کرنے سے ہمیں اپنے اندر فروتنی، فرمانبرداری اور صبر جیسی خوبیوں کو پوری طرح پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ (‏است ۸:‏۱۶؛‏ عبر ۵:‏۸؛‏ یعقو ۱:‏۲، ۳‏)‏ یہ خوبیاں ہمیں یہوواہ اور اُس کے وعدوں پر بھروسا کرنے کے علاوہ اُس میں پناہ لینا سکھاتی ہیں۔—‏امثا ۱۸:‏۱۰‏۔‏

۵ ہم جانتے ہیں کہ آزمائشیں دم‌بھر کی ہیں۔ (‏۲-‏کر ۴:‏۱۷، ۱۸‏)‏ یہ ہمیں یہوواہ خدا کے لئے اپنی گہری محبت ظاہر کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ ان کی برداشت کرنے سے ہم شیطان کے الزامات کا مُنہ‌توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ اس لئے ہم ہمت نہیں ہارتے!‏ ”‏مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے کیونکہ جب مقبول ٹھہرا تو زندگی کا .‏ .‏ .‏ تاج حاصل کرے گا۔“‏—‏یعقو ۱:‏۱۲‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں