خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از جولائی ۹
گیت ۴
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے جولائی کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۱۵ منٹ: حقیقی خوشی کا راز کیا ہے؟ مینارِنگہبانی جون ۱، ۲۰۰۶ کے صفحہ ۱۹ کے پیراگراف ۱۱، ۱۲ پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ کسی ایسے بہن یا بھائی کا مختصر انٹرویو لیں جس نے عیشوعشرت کے پیچھے بھاگنے یا دُنیاوی پیشہ اپنانے کی بجائے یہوواہ کی خدمت کرنے کو پہلا درجہ دیا ہے۔ اُس نے روحانی نشانے کیوں قائم کئے؟ یہ اُس کے لئے خوشی کا باعث کیسے بنا ہے؟
۲۰ منٹ: سوالی بکس۔ اس حصے کو ایک بزرگ پیش کریگا۔ سارے مضمون کو پڑھیں اور اس پر باتچیت کریں۔
گیت ۵۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۱۶
گیت ۱۶
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۲۰ منٹ: کلیسیا کے امن اور پاکیزگی کو برقرار رکھیں۔ کتاب آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کے صفحہ ۱۴۴ سے لے کر صفحہ ۱۵۰ کے ذیلی عنوان کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے باتچیت۔
۱۵ منٹ: ”مینارِنگہبانی رسالے کے سلسلے میں شاندار تبدیلی!“a
گیت ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۲۳
گیت ۲۹
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق نامے پڑھکر سنائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے اگست کے مینارِنگہبانی اور جولائی-ستمبر کے جاگو! کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔
۲۰ منٹ: ایک دوسرے کیلئے مہماننوازی دکھائیں۔ مینارِنگہبانی جنوری ۱۵، ۲۰۰۵ کے صفحہ ۲۱-۲۳ پر مبنی تقریر۔ ایک یا دو ایسے مبشروں کے مختصر انٹرویو لیں جو مہماننوازی دکھانے کی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ مہماننوازی دکھانے کی کوشش کیسے کرتے ہیں؟ اس کے نتیجے میں اُنہیں اور اُن کے خاندان کو کونسی برکات حاصل ہوئی ہیں؟
۱۵ منٹ: مؤثر تعارفات تیار کریں۔ کتابچہ بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کے صفحہ ۲ پیراگراف ۱، ۲ کے مواد پر مبنی سامعین سے باتچیت۔ اگست کا شمارہ پیش کرنے کے سلسلے میں دو مظاہرے کرائیں۔
گیت ۳۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جولائی ۳۰
گیت ۸۸
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ مبشروں کو جولائی کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔
۱۵ منٹ: کُلوقتی خدمت کی برکات۔ مینارِنگہبانی نومبر ۱۵، ۲۰۰۵ کے صفحہ ۸، ۹ کے مواد پر مبنی تقریر۔
۲۰ منٹ: ”مبارک وہ شخص ہے جو آزمایش کی برداشت کرتا ہے۔“b پیراگراف ۳ پر بات کرتے ہوئے سامعین کو یہ تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ جب اچانک آزمائش آ جاتی ہے تو مضبوط ایمان اُن کی مدد کیسے کرتا ہے۔ پہلے سے ایک یا دو تبصرہجات کا بندوبست کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اگست ۶
گیت ۴۲
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
۲۰ منٹ: ”ہم لوگوں کے پاس باربار کیوں جاتے ہیں؟“c پیراگراف ۵ پر بات کرتے ہوئے سامعین کو یہ تبصرہ کرنے کی دعوت دیں کہ اگرچہ وہ پہلے مخالفت کرتے یا دلچسپی نہیں رکھتے تھے توبھی کس چیز نے اُنہیں سچائی سیکھنے کی تحریک دی۔
گیت ۴۱ اور اختتامی دُعا۔
[فٹنوٹ]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً باتچیت کریں۔