یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏11 ص.‏ 3
  • ہمارے رسالے ہر طرح کے لوگوں کے لئے ہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے رسالے ہر طرح کے لوگوں کے لئے ہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • ملتا جلتا مواد
  • مینارِنگہبانی رسالے کے سلسلے میں شاندار تبدیلی!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • مینارِنگہبانی کے مطالعاتی شمارے کی خصوصیات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • مینارنگہبانی اور جاگو!‏ سچائی کے برمحل جریدے
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • خدمتگزاری میں رسالوں کا بھرپور استعمال کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
خدم 7/‏11 ص.‏ 3

ہمارے رسالے ہر طرح کے لوگوں کے لئے ہیں

۱.‏ دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر، پولس رسول کی مثال پر کس طرح سے عمل کرتا ہے؟‏

۱ پولس رسول نے کہا:‏ ”‏مَیں سب آدمیوں کے لئے سب کچھ بنا ہوا ہوں۔“‏ اِس کا مطلب ہے کہ اُنہوں نے مختلف لوگوں کو خدا کا پیغام دینے کے لئے مختلف طریقے اپنائے۔ (‏۱-‏کر ۹:‏۲۲، ۲۳‏)‏ اِسی طرح دیانت‌دار اور عقل‌مند نوکر مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کے ذریعے مختلف پس‌منظر اور عقائد رکھنے والے لوگوں کے دل تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔ لہٰذا اِن رسالوں کو استعمال کرتے وقت ہمیں اِس بات کو ذہن میں رکھنا چاہئے کہ اِن کو کن‌کن لوگوں کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔‏

۲.‏ جاگو!‏ کس طرح کے لوگوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے؟‏

۲ جاگو!‏:‏ اِس رسالے کو اُسی طرح کے لوگوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے جنہیں پولس رسول نے اتھینے میں گواہی دی تھی۔ (‏اعما ۱۷:‏۲۲‏)‏ وہ لوگ مسیحی نہیں تھے اور پاک صحیفوں کی تعلیم سے واقف نہیں تھے۔ اِسی طرح جاگو!‏ ایسے لوگوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے جو بائبل کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔ شاید وہ مسیحی تعلیمات سے بالکل واقف نہیں ہیں، شاید وہ مذہبی پیشواؤں اور تنظیموں سے مایوس ہو گئے ہیں، یا پھر شاید وہ یہ نہیں جانتے کہ بائبل میں پائے جانے والے اصول آج بھی عملی ہیں۔ جاگو!‏ کا بنیادی مقصد لوگوں کو اِس بات پر قائل کرنا ہے کہ خدا موجود ہے۔ اِس کا مقصد یہ بھی ہے کہ بائبل پر لوگوں کا ایمان مضبوط ہو اور وہ یہ سمجھ سکیں کہ یہوواہ کے گواہ دوسرے مذاہب سے فرق ہیں۔‏

۳.‏ مینارِنگہبانی کس کے لئے تیار کِیا جاتا ہے؟‏

۳ مینارِنگہبانی:‏ اِس رسالے کا عوامی شمارہ اُن لوگوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے جو خدا اور پاک صحیفوں کا احترام کرتے ہیں۔ وہ بائبل کے بارے میں تھوڑا بہت علم رکھتے ہیں لیکن اِس کی تعلیمات کو اچھی طرح سے نہیں سمجھتے۔ وہ اُن لوگوں کی طرح ہیں جنہیں پولس رسول نے ”‏اَے خداترسو!‏“‏ کہہ کر مخاطب کِیا تھا۔ (‏اعما ۱۳:‏۱۴-‏۱۶‏)‏ مینارِنگہبانی کا مطالعاتی شمارہ بنیادی طور پر یہوواہ کے گواہوں کے لئے تیار کِیا جاتا ہے۔ پولس رسول نے اپنے خط ایسے لوگوں کے لئے لکھے تھے جو پاک صحیفوں سے واقف تھے اور جو سچائی کو سمجھتے تھے۔ (‏۱-‏کر ۱:‏۱، ۲‏)‏ اِسی طرح مطالعاتی شمارے کے مضامین ایسے لوگوں کے لئے ہوتے ہیں جو اجلاسوں پر آتے ہیں، ہمارے عقائد سے واقف ہیں اور اُن اصطلا‌حوں کو جانتے ہیں جو ہمارے اجلاسوں پر استعمال کی جاتی ہیں۔ ہم اُردو کے مینارِنگہبانی کو مُنادی کے کام میں اِس لئے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اِس میں عوامی شمارے کے مضامین بھی شامل ہوتے ہیں۔‏

۴.‏ ہمیں ہر شمارے کے تمام مضامین کو کیوں پڑھنا چاہئے؟‏

۴ عام طور پر ہم مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ کو اکٹھے پیش کرتے ہیں اور اِن میں سے کسی ایک کو نمایاں کرتے ہیں۔ اِس لئے یہ بہت اہم ہے کہ ہم ہر شمارے کے تمام مضامین کو پڑھیں۔ یوں ہم لوگوں کو ایسے مضامین دکھا سکیں گے جو اُن کے دل تک پہنچیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں