ہم خوشی سے یہوواہ کی خدمت میں مشغول رہتے ہیں!
۱ پولس رسول اپنی مسیحی خدمتگزاری کی خاطر ’خود کو خرچ‘ کرنے یعنی اُس میں مشغول رہنے سے خوش تھا۔ (۲-کر ۱۲:۱۵) اسی طرح آجکل بہتیرے مسیحی بھی پائنیرز کے طور پر سرگرمی سے خدمت کرتے ہیں۔ دیگر خاندان کی بھاری ذمہداریوں کے باوجود ہر ہفتے خدمتگزاری میں شرکت کرنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔ بعض صحت کے سنگین مسائل کے باوجود اپنی محدود توانائی کو بادشاہتی مفادات کے فروغ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہوواہ کے لوگوں کو عمر یا حالات سے قطعِنظر اُس کی خدمت میں مشغول دیکھنا کتنا حوصلہافزا ہے!
۲ پڑوسی کی محبت: جب ہم خدا اور پڑوسی کے لئے محبت ظاہر کرتے ہوئے دلوجان سے یہوواہ کی خدمت کرتے ہیں تو ہمارا ضمیر پاک رہتا ہے۔ پولس رسول نے دوسروں کو خوشخبری سنانے کے لئے خود کو وقف کر دیا تھا۔ اِس لئے وہ خوشی سے یہ کہہ سکتا تھا: ”مَیں آج کے دن تمہیں قطعی کہتا ہوں کہ سب آدمیوں کے خون سے پاک ہوں۔“ (اعما ۲۰:۲۴، ۲۶؛ ۱-تھس ۲:۸) اپنے حالات کے مطابق خدمتگزاری میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنا ہمیں دوسروں کے خون سے پاک رکھے گا۔—حز ۳:۱۸-۲۱۔
۳ دوسروں کی مدد کرنے میں مشغول رہنا ہمیں خوشی بخشتا ہے۔ (اعما ۲۰:۳۵) ایک بھائی نے کہا: ”جب مَیں دنبھر منادی کرنے کے بعد شام کو گھر لوٹتا ہوں تو بہت زیادہ تھکن محسوس کرتا ہوں۔ اِس کے باوجود، مَیں خوش ہوں اور یہوواہ خدا کا شکرگزار ہوں کہ اُس نے مجھے ایسی خوشی عطا کی ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔“
۴ یہوواہ کی محبت: یہوواہ خدا کی خدمت میں مشغول رہنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ ہماری خدمت سے خوش ہوتا ہے۔ خدا کی محبت ہمیں اُس کے حکموں کو ماننے کی تحریک دیتی ہے جن میں منادی کرنے اور شاگرد بنانے کا حکم بھی شامل ہے۔ (۱-یوح ۵:۳) لوگوں کی بےحسی اور مخالفت کے باوجود، ہم جانفشانی کے ساتھ یہوواہ خدا کی خدمت کرنے سے خوشی حاصل کرتے ہیں۔
۵ کیونکہ ہم کٹائی کے وقت میں رہ رہے ہیں اس لئے اب سُست پڑنے کا وقت نہیں ہے۔ (متی ۹:۳۷) عام طور پر، ایک کسان کٹائی کے موسم میں زیادہ دیر تک کام کرتا ہے کیونکہ اُس کے پاس فصل کے خراب ہونے سے پہلے اُسے جمع کرنے کے لئے کم وقت ہوتا ہے۔ اسی طرح، روحانی فصل جمع کرنے کا وقت بھی کم ہے۔ پس، دُعا ہے کہ جس دَور میں ہم رہ رہے ہیں اُسے ذہن میں رکھتے ہوئے سرگرمی سے خود کو منادی کے کام میں مشغول رکھیں۔—لو ۱۳:۲۴؛ ۱-کر ۷:۲۹-۳۱۔