غریبوں کیلئے اُمیدافزا پیغام
۱ یسوع مسیح نے غریبوں میں خاص دلچسپی دکھائی۔ اُس نے کئی مرتبہ معجزانہ طور پر غریبوں کی مدد کی اور بیماروں کو شفا دی۔ لیکن اُس کی توجہ کا مرکز ”خوشخبری“ کی منادی تھی۔ (متی ۱۱:۵) آجکل منادی کے کام سے غریبوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔—متی ۲۴:۱۴؛ ۲۸:۱۹، ۲۰۔
۲ غریبوں کو حقیقی اُمید دیں: دُنیائےمسیحیت کے مذہبی پیشوا اکثر غریب لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ اگر وہ چرچ میں چندہ ڈالیں گے تو خدا اُن کی کمائی میں برکت دے گا۔ تاہم، بائبل بیان کرتی ہے کہ خدا کی بادشاہت ہی غربت کو ختم کرے گی اور انسانوں کے تمام مسائل حل کرے گی۔ (زبور ۹:۱۸؛ ۱۴۵:۱۶؛ یسع ۶۵:۲۱-۲۳) ہم غریبوں کو بائبل سچائی کی تعلیم دینے سے اُنہیں اُمید فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہم خدا کو جاننے اور سچی پرستش کرنے میں بھی اُن کی مدد کرتے ہیں۔—متی ۵:۳۔
۳ یسوع مسیح کے زمانے کے فریسی غریب لوگوں کو ناچیز جانتے اور اُنہیں حقارت سے اَمہاآرِتس یعنی ”زمین کی خاک“ کہتے تھے۔ اس کے برعکس، یسوع مسیح غریبوں کے ”خون“ یعنی اُن کی زندگی کو ”بیشقیمت“ خیال کرتا تھا۔ (زبور ۷۲:۱۳، ۱۴) ہم بھی غریبوں کے لئے مہربانی دکھانے اور اُن کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لینے سے یسوع کی نقل کر سکتے ہیں۔ (امثا ۱۴:۳۱) چونکہ ہمارے بادشاہتی پیغام کے لئے جوابیعمل دکھانے والے زیادہتر لوگ درمیانے طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اِس لئے ہمیں اپنے اِردگرد رہنے والے غریب لوگوں کو نہ تو حقیر خیال کرنا چاہئے اور نہ ہی اُنہیں گواہی دینے سے ہچکچانا چاہئے۔
۴ غریبوں کی مدد کریں: اپنے علاقے میں غریب لوگوں کو بائبل اُصولوں کی تعلیم دینا اِس وقت غربت کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، بائبل شرابنوشی، جوئےبازی، کاہلی، تمباکونوشی اور غربت کا باعث بننے والے دیگر کاموں سے منع کرتی ہے۔ (امثا ۶:۱۰، ۱۱؛ ۲۳:۲۱؛ ۲-کر ۷:۱؛ افس ۵:۵) بائبل دیانتداری اور ’دلوجان‘ سے کام کرنے کی حوصلہافزائی کرتی ہے۔ عموماً ملازمت کرنے والے لوگوں کی اِن خوبیوں کو پسند کِیا جاتا ہے۔ (کل ۳:۲۲، ۲۳؛ عبر ۱۳:۱۸) ایک سروے کے مطابق، کسی شخص کو ملازمت دیتے وقت مالک اُس میں موجود دیانتداری اور وفاداری کی خوبیوں کو سراہتے ہیں۔
۵ یہوواہ خدا غریبوں کی مشکلات سے ناواقف نہیں ہے۔ یسوع مسیح بہت جلد ’محتاج کو جب وہ فریاد کرے چھڑائے گا۔‘ (زبور ۷۲:۱۲) جب تک وہ وقت نہیں آ جاتا اُس وقت تک ہمیں غریبوں اور دیگر تمام لوگوں کو بائبل کے ذریعے تسلی اور اُمیدافزا پیغام دینے کا شرف حاصل ہے۔