رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”مَیں بائبل کے اس بیان کے بارے میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔ [عبرانیوں ۳:۴ پڑھیں۔] کیا آپ اِس بات سے اتفاق نہیں کریں گے کہ کسی ذہین خالق نے اِس کائنات کو بنایا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اِس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ خالق پر ایمان رکھنا سائنس سے ہمآہنگ ہے یا نہیں۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”بعض لوگ خوشحال زندگی گزارتے ہیں جبکہ لاکھوں دانے دانے کے محتاج ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا کبھی ایسا وقت آئے گا جب امیروغریب کا فرق مٹ جائے گا؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ خدا غریب لوگوں کو کیسا خیال کرتا ہے۔ [زبور ۲۲:۲۴ پڑھیں۔] یہ رسالہ وضاحت کرتا ہے کہ بائبل میں غریبوں کے لئے کیا اُمید فراہم کی گئی ہے۔“
مینارِنگہبانی اکتوبر ۱
”کیا آپ نے کبھی یہ کہا ہے کہ ’کاش مَیں نے ایسا نہ کِیا ہوتا!‘؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ ہم سب اکثر ایسے فیصلے کرتے ہیں جن پر ہمیں بعد میں پچھتانا پڑتا ہے۔ [یرمیاہ ۱۰:۲۳ پڑھیں۔] یہ رسالہ وضاحت کرتا ہے کہ بائبل میں پائی جانے والی عملی مشورت درست فیصلے کرنے میں ہماری مدد کیسے کرتی ہے۔“
جاگو! اکتوبر-دسمبر
”آپ کے خیال میں والدین ایسی مشورت کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں جو اُن کے لئے مددگار ہو؟ [جواب دینے دیں۔] غور کریں کہ بائبل ۲-تیمتھیس ۳:۱۶ میں کیا وعدہ کرتی ہے۔ [پڑھیں۔] یہ رسالہ بیان کرتا ہے کہ بائبل والدین کو اپنے بچوں کی پرورش کے سلسلے میں عملی مدد کیسے فراہم کر سکتی ہے۔“