یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 9/‏06 ص.‏ 2
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از ستمبر ۱۱
  • ہفتہ شروع از ستمبر ۱۸
  • ہفتہ شروع از ستمبر ۲۵
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۶
خدم 9/‏06 ص.‏ 2

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از ستمبر ۱۱

گیت ۲۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ ستمبر ۲۵ سے شروع ہونے والے ہفتے کی تیاری کرنے کے لئے سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ ویڈیو ینگ پیپل آسک—‏ہاؤ کین آئی میک ریئل فرینڈز؟‏ دیکھیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کیلئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے ستمبر کے مینارِنگہبانی اور جولائی-‏ستمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔ ایک دوسری پیشکش میں امکانی قاطعِ‌گفتگو سے نپٹنے کا مظاہرہ کرائیں جو یہ کہتا ہے کہ ”‏میرا اپنا مذہب ہے۔“‏—‏دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچہ صفحہ ۱۰۔‏

۲۰ منٹ:‏ خدمتی اجلاس اور مسیحی خدمتی سکول سے فائدہ اُٹھائیں۔ آرگنائزڈ ٹو ڈو جیہوواز وِل کتاب کے صفحہ ۶۴ کی ذیلی سُرخی سے شروع کر کے صفحہ ۶۹ تک کے مواد پر مبنی تقریر اور سامعین سے بات‌چیت۔‏

۱۵ منٹ:‏ برانچ آفس کی طرف سے خط۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے پہلے صفحے پر موجود خط پر مبنی تقریر، سامعین کے ساتھ بات‌چیت اور انٹرویوز۔ پچھلے خدمتی سال کے دوران امدادی پائنیر خدمت کرنے والے یا کُل‌وقتی خدمت شروع کرنے والے کسی بہن‌بھائی کا انٹرویو لیں اور کلیسیا کے علاقے میں ترقی کے امکانات کو نمایاں کریں۔‏

گیت ۴۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از ستمبر ۱۸

گیت ۱۴

۵ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔‏

۱۵ منٹ:‏ پچھلے خدمتی سال کی ہماری کارگزاری کیسی رہی؟ خدمتی نگہبان پچھلے سال کے مثبت پہلوؤں کو نمایاں کرتے ہوئے کلیسیا کو شاباش دیتا ہے۔ ایک یا دو ایسے حلقوں پر توجہ دلائیں جن پر کلیسیا کو اگلے سال کے دوران کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پائنیروں کی کارگزاری پر بات کریں اور اُن کی محنت کے لئے اُنہیں شاباش دیں۔ سُست پڑ جانے والے لوگوں کی مدد کرنے کے لئے جو کوششیں کی گئی ہیں اُن کے عمدہ نتائج کے بارے میں بتائیں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏اکتوبر ۱۶ سے نومبر ۱۲ تک ایک خاص مہم!‏“‏ ایک بزرگ کے ذریعے پُرجوش بات‌چیت۔ بزرگوں کے نام جون ۶، ۲۰۰۶ کے خط کی معلومات پڑھنے کے بعد حاضرین میں بادشاہتی خبر نمبر ۳۷ کی ایک ایک کاپی تقسیم کریں۔ پھر مضمون پر سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔ علاقے میں پوری طرح کام کرنے کے لئے مقامی طور پر جو انتظامات کئے گئے ہیں اُن کی خاکہ‌کشی کریں۔ سب مبشروں کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ اِس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ ایک چھوٹا سا مظاہرہ بھی کرائیں۔‏

گیت ۱۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از ستمبر ۲۵

گیت ۱۶۹

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ اور سوسائٹی کی طرف سے عطیات کے تصدیق‌نامے پڑھ کر سنائیں۔ مبشروں کو ستمبر کی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ آخری صفحہ کی تجاویز یا اپنے علاقے کے لئے موزوں پیشکشیں استعمال کرتے ہوئے گلی‌کوُچوں میں منادی کرتے وقت اکتوبر کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر-‏دسمبر کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏آپ کی توجہ کی مستحق ویڈیو۔“‏a پیراگراف ۱ پر بات‌چیت کرتے ہوئے کلیسیا کے بہن‌بھائیوں کو ویڈیو ینگ پیپل آسک—‏ہاؤ کین آئی میک ریئل فرینڈز؟‏ کے بارے میں ذاتی تبصرے کرنے کی دعوت دیں۔ اِس کے بعد پیراگراف ۲-‏۷ کے سوالات پر بات‌چیت کریں۔ آخر میں تمام خاندانوں کی ڈی‌وی‌ڈی ینگ پیپل آسک—‏وَٹ وِل  آئی ڈو وِد مائی لائف؟‏ دیکھنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۰ منٹ:‏ مقامی تجربات۔ سامعین کو دعوت دیں کہ مینارِنگہبانی یا جاگو!‏ رسالے پیش کرنے یا پہلی ملاقات پر علم کی کتاب سے بائبل مطالعے شروع کرانے کے سلسلے میں حاصل ہونے والے تجربات بیان کریں۔ ایک یا دو شاندار تجربات کو مظاہرے کی صورت میں پیش کِیا جا سکتا ہے۔‏

گیت ۱۸۷ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۲

گیت ۱

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سوالی بکس پر بات کریں۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏گھرباگھر منادی کرنا۔“‏b اگر وقت اجازت دے تو سامعین کو صحائف پر تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔‏

گیت ۳ اور اختتامی دُعا۔‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور اس کے بعد سوالاًجواباً بات‌چیت کریں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں