اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! کی انفرادی کاپیاں۔ جون: خاندانی خوشی کا راز۔
▪ اپریل کے مہینے میں پانچ ہفتے اور پانچ اتوار ہوں گے۔ اس لئے یہ مہینہ امدادی پائنیر خدمت کے لئے موزوں ہوگا۔
▪ یسوع مسیح کی موت کی یادگار بدھ، اپریل ۱۲، ۲۰۰۶ کو منائی جائے گی۔ اگر بدھ کے دن آپ کی کلیسیا کا کوئی اجلاس ہے تو اِسے ہفتے کے کسی دوسرے دن کنگڈم ہال دستیاب ہونے کی صورت میں کِیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو کلیسیا کے لئے عملی اہمیت والے حصوں کو دوسرے خدمتی اجلاس کے ساتھ پیش کِیا جا سکتا ہے۔
▪ کلیسیاؤں کو مینارِنگہبانی اور جاگو! کے نئے شمارے حاصل کرتے ہی فوراً تقسیم کر دینے چاہئے۔ اِس سے کلیسیا کے مبشروں کو میدانی خدمت میں رسالے پیش کرنے سے پہلے اپنی ذاتی کاپی پڑھنے اور مواد سے واقف ہونے کا موقع ملے گا۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری بھی حاصل ہوتے ہی تقسیم کر دی جانی چاہئے۔ اِسے کلیسیائی کتابی مطالعے پر تقسیم کِیا جانا چاہئے۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کے سلسلے میں پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کرتا۔ صدارتی نگہبان کو ہر مہینے لٹریچر کے لئے کلیسیا کی درخواست ٹرانسلیشن آفس کو بھیجنے سے پہلے اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی کو اپنا آرڈر دے سکیں۔ براہِمہربانی یہ بھی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکیوسٹ آئٹمز ہیں۔
▪ پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے ڈسٹرکٹ کنونشن ”خدا کی بات مانیں“ پر ۱،۳۴۰ کی انتہائی تعداد اور ۱۸ بپتسموں کو دیکھنا بہت حوصلہافزا تھا۔ واقعی، یہوواہ خدا خوشخبری کی منادی کرنے میں اپنے لوگوں کی کوششوں کو برکت دے رہا ہے۔