یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 6/‏07 ص.‏ 6
  • ‏(‏۱)‏ سوال، (‏۲)‏ صحیفہ اور (‏۳)‏ باب

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏(‏۱)‏ سوال، (‏۲)‏ صحیفہ اور (‏۳)‏ باب
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • ملتا جلتا مواد
  • میدانی خدمت کیلئے مجوزہ پیشکشیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
  • کتاب پاک صحائف کی تعلیم کو پیش کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • رسالے کیسے پیش کریں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
خدم 6/‏07 ص.‏ 6

‏(‏۱)‏ سوال، (‏۲)‏ صحیفہ اور (‏۳)‏ باب

کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں پیش کرنے کا ایک سادہ اور آسان طریقہ یہ ہے کہ (‏۱)‏ کوئی نظریاتی سوال پوچھیں، (‏۲)‏ کوئی موزوں صحیفہ پڑھیں اور (‏۳)‏ اُس باب پر توجہ دلائیں جو اس موضوع پر بات کرتا ہے۔ نیز باب کے عنوان کے نیچے دئے گئے سوال پڑھیں۔ اگر صاحبِ‌خانہ دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو آپ اس باب کے پہلے چند پیراگراف کو استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعہ کرانے کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ اس طریقۂ‌کار کو پہلی ملاقات یا واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرانے کے لئے استعمال کِیا جا سکتا ہے۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں اس آیت کے مطابق کیا انسانوں کے لئے اپنے عظیم خالق کی بابت جاننا ممکن ہے؟“‏ اعمال ۱۷:‏۲۶، ۲۷ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۱ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں کیا آجکل ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے ان کے باوجود اس آیت میں دی گئی تسلی اور اُمید حاصل کرنا ممکن ہے؟“‏ رومیوں ۱۵:‏۴ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۲ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏اگر آپ کے اختیار میں ہوتا تو کیا آپ اس صحیفے میں بیان کی گئی تبدیلیاں لاتے؟“‏ مکاشفہ ۲۱:‏۴ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۳ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں کیا ہمارے بچے اس زبور میں بیان کئے گئے حالات سے کبھی لطف‌اندوز ہو سکیں گے؟“‏ زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۳ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏کیا آپ سوچتے ہیں کہ اس صحیفے میں درج الفاظ کبھی پورے ہوں گے؟“‏ یسعیاہ ۳۳:‏۲۴ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۳ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں کیا زندہ اشخاص جوکچھ کرتے ہیں مُردے اس کی بابت جانتے ہیں؟“‏ جواب دینے دیں۔ پھر واعظ ۹:‏۵ پڑھیں اور باب ۶ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان آیات میں درج یسوع مسیح کے الفاظ کے مطابق ہم اپنے فوت ہو جانے والے عزیزوں کو کبھی مل پائیں گے؟“‏ یوحنا ۵:‏۲۸، ۲۹ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۷ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں اس مشہور دُعا کے الفاظ کے مطابق کیا خدا کی مرضی جیسی آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی پوری ہوگی؟“‏ متی ۶:‏۹، ۱۰ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۸ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں کیا ہم اُس دَور میں رہ رہے ہیں جس کا ذکر اس پیشینگوئی میں کِیا گیا ہے؟“‏ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۴ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۹ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏بہتیرے لوگ سوچتے ہیں کہ انسانوں کے مسائل کیوں بڑھتے جا رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی اس آیت میں دی گئی وجہ پر غور کِیا ہے؟“‏ مکاشفہ ۱۲:‏۹ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۱۰ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏کیا آپ اس آیت میں دئے گئے سوال کا جواب حاصل کرنا چاہتے ہیں؟“‏ ایوب ۲۱:‏۷ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۱۱ پر توجہ دلائیں۔‏

▪ ”‏آپ کے خیال میں کیا بائبل کی اس نصیحت کا اطلاق کرنے سے لوگوں کو اپنی خاندانی زندگی سے لطف اُٹھانے میں مدد ملے گی؟“‏ افسیوں ۵:‏۳۳ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔ پھر باب ۱۴ پر توجہ دلائیں۔‏

مطالعے کے بندوبست کی وضاحت کرنے کے بعد اگر دو مرتبہ مطالعہ کرایا جاتا ہے اور مطالعے کے جاری رہنے کی اُمید ہے تو آپ اس کی رپورٹ ڈال سکتے ہیں۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں