کتاب پاک صحائف کی تعلیم سے بائبل مطالعے کرانے کے طریقے
ہم میں سے بہتیرے بہنبھائی بائبل مطالعہ حاصل کرنے اور مطالعہ شروع کرانے سے خوشی حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں نئی کتاب پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ اس کتاب کے صفحہ ۳-۷ پر دئے گئے مواد کو صاحبِخانہ کے ساتھ بائبل سے باتچیت کرنے کے لئے تیار کِیا گیا ہے۔ اس معلومات کی مدد سے منادی میں کم تجربہ رکھنے والے مبشر بھی مطالعہ شروع کرانا آسان پائیں گے۔
▪ آپ صفحہ ۳ کو استعمال کرتے ہوئے اس طریقۂکار کو آزما سکتے ہیں:
کسی حالیہ واقعہ یا آپ کے علاقے کے لوگوں میں تشویش کا باعث بننے والے کسی مسئلے پر غور کرنے کے بعد صاحبِخانہ کی توجہ صفحہ ۳ پر بڑے حروف میں دئے گئے سوالات پر دلائیں اور اُسے تبصرہ کرنے کی دعوت دیں۔ اس کے بعد صفحہ ۴، ۵ پر توجہ دلائیں۔
▪ آپ صفحہ ۴، ۵ کو نمایاں کرتے ہوئے باتچیت شروع کر سکتے ہیں:
آپ کہہ سکتے ہیں: ”اگر ان تصویروں میں دکھائی جانے والی تبدیلیاں حقیقت میں واقع ہوں تو کیا یہ بات خوشکُن نہیں ہوگی؟“ یا آپ پوچھ سکتے ہیں: ”آپ ان وعدوں میں سے کس کو پورا ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟“ جواب کو غور سے سنیں۔
اگر صاحبِخانہ تصویروں کے ساتھ دئے گئے کسی صحیفے میں دلچسپی ظاہر کرتا ہے تو اُسے بتائیں کہ بائبل اس کے بارے میں مزید کیا بتاتی ہے اور کتاب میں سے اُس پیراگراف پر توجہ دلائیں جو اس صحیفے پر بات کرتا ہے۔ (اس صفحہ پر ضمیمہ کے بکس کو دیکھیں۔) اس مواد پر اُسی طرح توجہ دیں جس طرح بائبل مطالعہ پر توجہ دیتے ہیں۔ پہلی ملاقات پر پانچ سے دس منٹ میں دروازے پر کھڑےکھڑے ایسا کِیا جا سکتا ہے۔
▪ صفحہ ۶ پر دئے گئے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے صاحبِخانہ کو اظہارِخیال کا موقع دیں:
صاحبِخانہ کی توجہ صفحہ ۶ کے آخر پر دئے گئے سوالات پر دلاتے ہوئے پوچھیں: ”کیا آپ نے کبھی ان میں سے کسی سوال پر غور کِیا ہے؟“ اگر وہ کسی سوال میں دلچسپی دکھاتا ہے تو اُسے کتاب سے وہ پیراگراف دکھائیں جو اس سوال کا جواب دیتا ہے۔ (اس صفحہ پر ضمیمہ کے بکس کو دیکھیں۔) جب آپ مل کر معلومات پر باتچیت کرتے ہیں تو درحقیقت آپ بائبل مطالعہ ہی کروا رہے ہوتے ہیں۔
▪ بائبل مطالعہ کرانے کا مظاہرہ کرنے کے لئے صفحہ ۷ کو استعمال کِیا جا سکتا ہے:
صاحبِخانہ کے ساتھ اس صفحہ کے پہلے تین جملے پڑھیں اور پھر باب ۳ کے پیراگراف ۱-۳ کو استعمال کرتے ہوئے جس طرح سے بائبل مطالعہ کرایا جاتا ہے اُس کا مظاہرہ کریں۔ پیراگراف ۳ میں دئے گئے سوالات کے جواب دینے کے لئے واپسی ملاقات کا بندوبست بنائیں۔
▪ واپسی ملاقات کی بنیاد ڈالنے کا طریقہ:
پہلی بار بائبل مطالعہ کرانے کے بعد اُسے جاری رکھنے کا بندوبست بنائیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں: ”ہم نے تھوڑے سے وقت میں اس اہم موضوع کے بارے میں بائبل کا نظریہ جان لیا ہے۔ اگلی مرتبہ ہم اس موضوع پر بات کریں گے [کوئی سوال چھوڑیں]۔ کیا مَیں اگلے ہفتے اسی وقت آپ سے ملاقات کر سکتا ہوں؟“
جیسے جیسے یہوواہ کا مقررہ وقت نزدیک آتا جا رہا ہے وہ ہمیں اِس کام کو کرنے کے لائق بناتا ہے جو اُس نے ہمیں دیا ہے۔(متی ۲۸:۱۹، ۲۰؛ ۲-تیم ۳:۱۷) پس آئیں بائبل مطالعے کرانے کے لئے اس شاندار نئی کتاب کا مؤثر استعمال کریں۔
[صفحہ ۳ پر بکس]
صفحہ ۴، ۵ کے صحائف پر باتچیت
◻ مکاشفہ ۲۱:۴ (ص. ۲۷، ۲۸، پ. ۱-۳)
◻ یسعیاہ ۳۳:۲۴؛ ۳۵:۵، ۶ (ص. ۳۶، پ. ۲۲)
◻ یوحنا ۵:۲۸، ۲۹ (ص. ۷۲، ۷۳، پ. ۱۷-۱۹)
◻ زبور ۷۲:۱۶ (ص. ۳۵، پ. ۱۹)
صفحہ ۶ کے سوالوں کے جواب
◻ ہمیں دُکھ کیوں سہنے پڑتے ہیں؟ (ص. ۱۰۸، پ. ۶-۸)
◻ ہم زندگی کی مشکلات سے کیسے نپٹ سکتے ہیں؟ (ص. ۱۸۴، ۱۸۵، پ. ۱-۳)
◻ ہم اپنی خاندانی زندگی کو زیادہ خوشحال کیسے بنا سکتے ہیں؟ (ص. ۱۴۲، ۱۴۳، پ. ۲۰)
◻ مرنے پر رُوح کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ (ص. ۵۸، ۵۹، پ. ۵، ۶)
◻ کیا ہم اپنے عزیزوں سے دوبارہ مل سکیں گے جو فوت ہو گئے ہیں؟ (ص. ۷۲، ۷۳، پ. ۱۷-۱۹)
◻ ہم کیوں یقین رکھ سکتے ہیں کہ خدا اپنے وعدوں کو پورا کرے گا؟ (ص. ۲۵، پ. ۱۷)