رسالوں کی بابت کیا کہیں
مینارِنگہبانی اگست ۱۵
”کسی عزیز کی موت کے بعد بہتیرے یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مرنے پر کیا واقع ہوتا ہے۔ آپکے خیال میں کیا مُردوں کی حالت کے بارے میں جاننا ممکن ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ واضح کرتا ہے کہ بائبل مُردوں کی حالت کی بابت کیا بیان کرتی ہے۔ یہ قیامت کے متعلق خدا کے وعدے پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔“ پڑھیں یوحنا ۵:۲۸، ۲۹۔
جاگو! جولائی-ستمبر
”بہتیرے لوگوں نے ضرور سنا ہے کہ ورزش اچھی صحت کیلئے بہت ضروری ہے۔ تاہم بیشتر لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ زیادہ ورزش نہیں کرتے۔ کیا یہ بات درست نہیں ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ باقاعدہ ورزش کے فوائد پر باتچیت کرتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ ایسے طریقے بیان کرتا ہے جن پر ہم مصروف ہونے کے باوجود عمل کر سکتے ہیں۔“
مینارِنگہبانی ستمبر ۱
”وفاداری ایک ایسی خوبی ہے جسکی تعریف تو کی جاتی ہے لیکن اِسے عمل میں نہیں لایا جاتا۔ اگر زیادہتر لوگ بائبل کی اس آیت میں بیان کئے جانے والے دوست کی طرح ہو جائیں تو کیا یہ شاندار بات نہیں ہوگی۔ [امثال ۱۷:۱۷ پڑھیں۔ پھر جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اپنے خاندان اور دوستوں کے وفادار رہنے کے فوائد پر باتچیت کرتا ہے۔“
جاگو! جولائی-ستمبر
”بہتیرے لوگ صافستھرے ماحول میں رہنا چاہتے ہیں۔ آپکے خیال میں اپنے اردگرد کی حالتوں کو بہتر بنانے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔] یہ رسالہ اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کچھ عملی مشورے دیتا ہے۔ یہ بیان کرتا ہے کہ خاندان کے تمام افراد گھر اور اردگرد کے ماحول کو صافستھرا رکھنے میں کیسے حصہ لے سکتے ہیں۔“