دروازے پر کھڑےکھڑے اور ٹیلیفون پر بائبل مطالعے کرانا
۱، ۲. ہم بائبل مطالعے کے اس پروگرام کے ذریعے مصروف لوگوں کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
۱ آجکل لوگ بہت زیادہ مصروف ہیں۔ اسکے باوجود، بہتیرے روحانی باتوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم انکی اس ضرورت کو پورا کرنے میں کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ (متی ۵:۳) بہتیرے مبشر دروازے پر کھڑےکھڑے یا ٹیلیفون پر بائبل مطالعہ کرانے کے قابل ہوئے ہیں۔ کیا آپ نے منادی میں اس طریقے کو آزمایا ہے؟
۲ ہمیں دروازے پر بائبل مطالعہ کرانے کے موقع کی تلاش میں رہنا چاہئے۔ صاحبِخانہ کو اسکا مظاہرہ کرکے دکھائیں کہ یہ کیسے اور کہاں کِیا جا سکتا ہے؟
۳. ہمیں پہلی ملاقات پر بائبل مطالعے کا مظاہرہ کیوں کرنا چاہئے اور کیسے؟
۳ دروازے پر کھڑےکھڑے مطالعہ کرانا: جب آپکو بائبل میں دلچسپی رکھنے والا کوئی شخص ملتا ہے تو آپ اس پیراگراف پر جو آپ نے پہلے سے تیار کِیا ہے یا تقاضا بروشر کے پہلے سبق کے پہلے پیراگراف پر باتچیت کر سکتے ہیں۔ پیراگراف کو پڑھیں، سوال پوچھیں اور حوالہشُدہ ایک یا دو صحیفوں پر باتچیت کریں۔ دروازے پر کھڑےکھڑے پانچ یا دس منٹ میں ایسا کِیا جا سکتا ہے۔ اگر اس شخص کو باتچیت پسند آتی ہے تو اگلی ملاقات پر دوسرے پیراگراف پر باتچیت کرنے کا بندوبست بنائیں۔ براہِراست بائبل مطالعے شروع کرانے کیلئے مزید مشورے جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۶ پر دئے گئے ہیں۔
۴. ہم واپسی ملاقات پر کیسے دروازے پر کھڑےکھڑے بائبل مطالعہ شروع کرا سکتے ہیں؟
۴ واپسی ملاقات پر بائبل مطالعہ شروع کرانے کیلئے اسی طریقۂکار کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ تقاضا بروشر کو متعارف کراتے ہوئے اسکے سبق ۲ سے خدا کے نام کے تحت پیراگراف ۱ اور ۲ پر بات کر سکتے ہیں۔ اگلی ملاقات پر آپ پیراگراف ۳ اور ۴ کو استعمال کرتے ہوئے بائبل سے خدا کی خوبیوں کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ مزید باتچیت کے دوران پیراگراف ۵، ۶ اور صفحہ ۵ کی تصویر دکھاتے ہوئے بتائیں کہ بائبل مطالعہ کیسے یہوواہ خدا کو جاننے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ ایسی باتچیت دروازے پر کھڑےکھڑے کی جا سکتی ہے۔
۵، ۶. (ا) بعض لوگ ٹیلیفون پر بائبل مطالعہ کرنا کیوں پسند کرتے ہیں؟ (ب) ہم ٹیلیفون پر مطالعہ کرانے کیلئے کس طریقے کو استعمال کر سکتے ہیں؟
۵ ٹیلیفون پر بائبل مطالعہ کرانا: بعض لوگ ٹیلیفون پر بائبل مطالعہ کرنا پسند کرتے ہیں۔ نیچے دئے گئے تجربے پر غور کریں: ایک بہن گھرباگھر منادی میں ایک ایسی عورت سے ملی جو گھریلو ذمہداریاں پوری کرنے کیساتھ ساتھ ملازمت بھی کرتی تھی۔ جب بہن دوبارہ اس عورت کے گھر گئی تو اُس سے ملاقات نہ ہو سکی۔ بہن نے اُسے ٹیلیفون کرنے کا فیصلہ کِیا۔ اس عورت نے بہن کو جواب دیا کہ بائبل پر باتچیت کیلئے اسکے پاس بالکل وقت نہیں ہے۔ اس بہن نے کہا: ”آپ دس یا پندرہ منٹ میں ٹیلیفون پر بھی کوئی نئی بات سیکھ سکتی ہے۔“ اس عورت نے جواب دیا: ”اگر ٹیلیفون پر ایسا ممکن ہے تو ٹھیک ہے!“ جلد ہی ٹیلیفون پر ایک باقاعدہ مطالعہ شروع ہو گیا۔
۶ جن لوگوں سے آپ ملتے ہیں کیا ان میں سے کچھ ٹیلیفون پر مطالعہ کرنا چاہتے ہیں؟ آپ بھی اس طریقے کو استعمال کر سکتے ہیں یا آپ صرف یہ کہہ سکتے ہیں: ”اگر آپ چاہیں تو ہم ٹیلیفون پر ہی بائبل سے باتچیت کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کیلئے ایسا کرنا ممکن ہے؟“ آپ لوگوں کے حالات کے مطابق بائبل مطالعے کے پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے ”خدا کی معرفت“ حاصل کرنے میں اُنکی مدد کر سکتے ہیں۔—امثا ۲:۵؛ ۱-کر ۹:۲۳۔