مسیحی خدمتی سکول کا اعادہ
مندرجہذیل سوالات ہفتہ شروع از اگست ۲۹، ۲۰۰۵ کے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول میں زبانی اعادہ کے تحت زیرِغور آئیں گے۔ سکول اوورسیئر جولائی ۴ تا اگست ۲۹، ۲۰۰۵ کی تفویضات میں پیش کئے جانے والے مواد پر مبنی ۳۰ منٹ کا اعادہ کرے گا۔ [نوٹ: جن سوالوں کیساتھ کوئی حوالہ نہیں دیا گیا اُنکے جواب تلاش کرنے کیلئے آپکو خود تحقیق کرنی ہوگی۔]
تقریری لیاقت
۱. ایک تقریر میں خاص نکات کونسے ہوتے ہیں؟ [۳، ایچٹی ص. ۳۹، پ. ۱۰]
۲. تقریر میں اضافی مواد یا ذیلی نکات کو کیسے شامل کِیا جانا چاہئے؟ [۵، ایچٹی ص. ۴۱، پ. ۱۸-۲۱]
۳. سامعین کیساتھ مرئی رابطہ کیا ہے، اور اس میں کیا کچھ شامل ہے؟ [۶، ایچٹی ص. ۴۳، پ. ۲، ۳]
۴. سامعین کیساتھ براہِراست گفتگو کرتے وقت کس انتباہ کا خیال رکھنا چاہئے؟ [۷، ایچٹی ص. ۴۴، پ. ۸، ۹]
۵. خاکہ تیار کرتے اور صحائف استعمال کرتے وقت کس بات پر غور کرنا موزوں ہوگا؟ [۸، ایچٹی ص. ۴۵، پ. ۱۳]
تفویض نمبر ۱
۶. کونسا واضح ثبوت یسوع مسیح کی تاریخی حقیقت کی تصدیق کرتا ہے؟ [۲، م۰۳ ۱۵/۶ ص. ۴-۷]
۷. ”صادقوں کی باتیں اُنکو رہائی“ کیسے دیں گی، اور اُنکا گھر کیسے ”قائم رہے گا“؟ (امثا ۱۲:۶، ۷) [۳، م۰۳ ۱۵/۱ ص. ۳۰، پ. ۱-۳]
۸. چونکہ بائبل میں کوئی لمبیچوڑی فہرست نہیں دی گئی ہے کہ کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے توبھی ہم یہوواہ کی مرضی کو کیسے سمجھ سکتے ہیں؟ (افس ۵:۱۷) [۴، م۰۳ ۱/۱۲، ص. ۲۱ پ. ۳–ص. ۲۲ پ. ۳]
۹. ایک شخص کونسے بائبل اصولوں کا اطلاق کرکے غربت یا ناموافق معاشی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے مدد حاصل کر سکتا ہے؟ [۶، م۰۳ ۱/۸ ص. ۵ پ. ۲-۵]
۱۰. یہوواہ خدا کی فیاضی کی مثال کو ہم پر کیا اثر ڈالنا چاہئے؟ (متی ۱۰:۸) [۷، م۰۳ ۱/۸ ص. ۲۰-۲۲]
ہفتہوار بائبل پڑھائی
۱۱. سلیمان کی تعمیرکردہ ہیکل کے مدخل پر دو ستون یاکن اور بوعز کس چیز کی علامت تھے؟ (۱-سلا ۷:۱۵-۲۲)
۱۲. کیا سلیمان کا صور کے بادشاہ حیرام کو تحفے کے طور پر گلیل کے ۲۰ شہر دینا موسوی شریعت سے مطابقت رکھتا تھا؟ (۱-سلا ۹:۱۰-۱۳)
۱۳. ہم ایک ”مردِخدا“ کی نافرمانی سے کیا سبق سیکھ سکتے ہیں؟ (۱-سلا ۱۳:۱-۲۵)
۱۴. یہوداہ کے بادشاہ آسا نے کیسے دلیری ظاہر کی اور ہم اسکی مثال سے کیا سبق سیکھتے ہیں؟ (۱-سلا ۱۵:۱۱-۱۳)
۱۵. بادشاہ اخیاب اور نبوت کا معاملہ خودترسی کے خطرے کو کیسے ظاہر کرتا ہے؟ (۱-سلا ۲۱:۱-۱۶)