یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏05 ص.‏ 3-‏12
  • مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۶

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۶
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
  • ذیلی عنوان
  • ہدایات
  • شیڈول
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۵
خدم 10/‏05 ص.‏ 3-‏12

مسیحی خدمتی سکول کا شیڈول برائے ۲۰۰۶

ہدایات

سن ۲۰۰۶ کے دوران مسیحی خدمتی سکول درج‌ذیل طریقے سے منعقد کِیا جائیگا۔‏

مواد کا ماخذ:‏ اُردو ریوائزڈ ورشن ‏[‏یوآروی]‏،‏ مینارِنگہبانی ‏[‏م]‏،‏ فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا ‏[‏ایچ‌ٹی]‏،‏ ‏”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ (‏۱۹۹۰ ایڈیشن)‏ ‏[‏ایس‌آئی]‏،‏ اور ریزننگ فرام دی سکرپچرز (‏۱۹۸۹ ایڈیشن)‏ ‏[‏آرایس]‏۔‏ براہِ‌مہربانی نوٹ فرمائیں:‏ ایس‌آئی کتاب کا مواد سن ۲۰۰۱ اور ۲۰۰۲ کے دوران ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیموں میں چھپ چکا ہے۔‏

سکول کا آغاز مختصر سے خیرمقدمی کلمات، گیت اور دُعا کیساتھ وقت پر کِیا جانا چاہئے:‏

تقریری لیاقت:‏ ۵ منٹ۔ سکول اوورسیئر، ایک امدادی مشیر یا کوئی لائق بزرگ فنِ‌تقریروتعلیم کو بہتر بنانا کتابچے پر مبنی تقریری لیاقت پر گفتگو کریگا۔ (‏جن کلیسیاؤں میں بزرگوں کی تعداد کم ہے وہاں لائق خدمتگزار خادموں کو استعمال کِیا جا سکتا ہے۔)‏

تقریر نمبر ۱:‏ ۱۰ منٹ۔ مینارِنگہبانی یا ‏”‏آل سکرپچر از انسپائرڈ آف گاڈ اینڈ بینیفشل“‏ پر مبنی یہ حصہ کسی بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پیش کرنا چاہئے۔ اسے زبانی اعادے کے بغیر ۱۰ منٹ کی ہدایتی تقریر کے طور پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ اس تقریر کا مقصد محض مواد کا احاطہ کرنا نہیں بلکہ زیرِبحث معلومات کی عملی اہمیت پر توجہ دلانا اور اُن نکات کو نمایاں کرنا ہے جو کلیسیا کیلئے زیادہ مفید ثابت ہونگے۔ موضوع وہی ہونا چاہئے جو تجویز کِیا گیا ہے۔ جن بھائیوں کو یہ تقریر پیش کرنے کی ذمہ‌داری دی جاتی ہے اُن سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں۔ اگر ضرورت ہو تو علیٰحدگی میں مشورہ دیا جا سکتا ہے۔‏

بائبل پڑھائی سے اہم نکات:‏ ۱۰ منٹ۔ سب سے پہلے ایک لائق بزرگ یا خدمتگزار خادم کو پانچ منٹ کیلئے مواد کا مقامی ضروریات کے حوالے سے اطلاق کرنا چاہئے۔ وہ ہفتے کیلئے تفویض‌شُدہ بائبل پڑھائی کے کسی بھی حصے پر تبصرہ کر سکتا ہے۔ لیکن اِس تبصرے کو تفویض‌شُدہ پڑھائی کا محض خلاصہ نہیں ہونا چاہئے۔ اسکا بنیادی مقصد سامعین کو یہ سمجھنے میں مدد دینا ہے کہ یہ معلومات کیوں اور کتنی اہم ہیں۔ مقرر کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ تمہید کیلئے پانچ منٹ سے زیادہ وقت نہ لے۔ باقی کے پانچ منٹ اُسے سامعین کیساتھ بات‌چیت کیلئے استعمال کرنے چاہئیں۔ سامعین کو (‏۳۰ سیکنڈ یا کم)‏ کیلئے بائبل پڑھائی میں سے اُن نکات پر مختصراً تبصرہ کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں دلچسپ لگے ہیں اور جنہیں اُنہوں نے مفید پایا ہے۔ اسکے بعد سکول اوورسیئر طالبعلموں کو مختلف کمروں میں بھیج دیگا۔‏

تقریر نمبر ۲:‏ ۴ منٹ۔ یہ مواد کی پڑھائی پر مبنی ہے جسے ایک بھائی پیش کریگا۔ طالبعلم کو بغیر کسی تمہید یا اختتام کے تفویض‌شُدہ مواد کو پڑھنا چاہئے۔ اگر پڑھائی زبور کی کتاب میں سے ہے تو بالائی عبارت کو بھی پڑھیں۔ سکول اوورسیئر کو خاص طور پر اس بات میں دلچسپی لینی چاہئے کہ وہ طالبعلموں کو مواد کو سمجھ اور روانی کیساتھ، مفہوم پر مناسب زور دیکر، آواز میں اُتارچڑھاؤ کیساتھ، مناسب جگہ پر وقفہ دیکر اور قدرتی‌پن کیساتھ پڑھنے میں مدد دے۔‏

تقریر نمبر ۳:‏ ۵ منٹ۔ یہ کسی بہن کو تفویض کی جائیگی۔ اس حصے کو پیش کرنے والی طالبہ کو پہلے ہی سے پس‌منظر بتا دیا جائے گا یا پھر اُسے خود منتخب کرنے کیلئے کہہ دیا جائے گا۔ طالبہ کو تجویزکردہ موضوع کو ہی میدانی خدمت کے حوالے سے اسطرح پیش کرنا چاہئے جو مقامی علاقے کے اعتبار سے موزوں اور عملی ہے۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہ کِیا گیا ہو تو طالبہ کو خود سوسائٹی کی مختلف کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کرکے اپنا حصہ تیار کرنا ہوگا۔ نئی طالبات کو صرف وہی تقاریر تفویض جانی چاہئیں جن کا مواد موجود ہے۔ سکول اوورسیئر خاص طور پر یہ دیکھے گا کہ طالبہ مواد کو کیسے پیش کرتی ہے، نیز وہ خاتونِ‌خانہ کی صحائف پر استدلال کرنے اور پیشکش کے اہم نکات کو سمجھنے میں کیسے مدد کرتی ہے۔ سکول اوورسیئر ایک مددگار بھی تفویض کریگا۔‏

تقریر نمبر ۴:‏ ۵ منٹ۔ طالبعلم کو تفویض‌کردہ موضوع پر تقریر تیار کرنی چاہئے۔ جب کسی حصے کیلئے کوئی مواد فراہم نہیں کِیا گیا تو طالبعلم کو خود سوسائٹی کی کتابوں اور رسالوں سے مواد تلاش کرکے اپنا حصہ تیار کرنا چاہئے۔ جب یہ حصہ کسی بھائی کو تفویض کِیا جاتا ہے تو وہ کنگڈم ہال کے سامعین کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے ایک تقریر کی شکل میں پیش کر سکتا ہے۔ جب یہ حصہ کسی بہن کو تفویض کِیا جائے تو اس حصے کو ہمیشہ تقریر نمبر ۳ کے نمونے پر پیش کِیا جانا چاہئے۔ جب کبھی سکول اوورسیئر مناسب سمجھتا ہے تو تقریر نمبر ۴ کسی بھائی کو تفویض کر سکتا ہے۔ مہربانی سے نوٹ کریں کہ جن موضوعات کیساتھ ستارے کا نشان بنا ہوا ہے وہ صرف بھائیوں کو تفویض کئے جانے چاہئیں۔‏

وقت:‏ نہ تو کسی تقریر اور نہ ہی مشیر کے تبصروں کو مقررہ وقت سے زیادہ وقت لینا چاہئے۔ وقت پورا ہو جانے کی صورت میں تقریر نمبر ۲ تا ۴ کے طالبعلموں کو موقع‌شناسی سے روک دینا چاہئے۔ اگر تقریر نمبر ۱ یا بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائی زیادہ وقت لیتے ہیں تو اُنہیں علیٰحدگی میں مشورہ دیا جانا چاہئے۔ سب کو وقت کا خیال رکھنا چاہئے۔ گیت اور دُعا کے علاوہ، سارا پروگرام ۴۵ منٹ میں ختم ہونا چاہئے۔‏

مشورت:‏ ا منٹ۔ سکول اوورسیئر کو ہر طالبعلم کی تقریر کے بعد مشورہ دینے اور تقریر کے کسی قابلِ‌تعریف پہلو پر تبصرہ کرنے کیلئے ایک منٹ سے زیادہ وقت نہیں لینا چاہئے۔ اُسکا مقصد صرف ”‏شاباش“‏ دینا نہیں ہے بلکہ تقریر کے مؤثر نکتے پر توجہ دلانے کے علاوہ یہ بتانا ہے کہ وہ کیوں مؤثر تھا۔ ہر طالبعلم کی ضرورت کے مطابق اصلاح کیلئے اضافی مشورت اجلاس کے بعد علیٰحدگی میں یا کسی اَور موقع پر دی جا سکتی ہے۔‏

امدادی مشیر:‏ اگر ممکن ہو تو بزرگوں کی جماعت سکول اوورسیئر کے علاوہ ایک لائق بزرگ کا امدادی مشیر کے طور پر انتخاب کر سکتی ہے۔ اگر کلیسیا میں کئی بزرگ ہیں تو پھر ہر سال مختلف بھائی اس تفویض کو پورا کر سکتا ہے۔ امدادی مشیر کی ذمہ‌داری تقریر نمبر ۱ اور بائبل کے اہم نکات پیش کرنے والے بھائیوں کو ضرورت کے مطابق علیٰحدگی میں مشورت پیش کرنا ہے۔ لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ اپنے ساتھی بزرگوں اور خدمتگزار خادموں کو ہر تقریر کے بعد مشورہ دے۔‏

زبانی اعادہ:‏ ۳۰ منٹ۔ ہر دو ماہ بعد سکول اوورسیئر زبانی اعادہ کرائیگا۔ یہ حصہ تقریری لیاقت اور مذکورہ‌بالا ہدایات کے مطابق بائبل پڑھائی پر مشتمل اہم نکات پر غوروخوض کے بعد پیش کِیا جائیگا۔ زبانی اعادے میں پچھلے دو مہینوں اور حالیہ ہفتے کے دوران سکول میں زیرِبحث آنے والا مواد شامل ہوگا۔ اگر زبانی اعادے والے ہفتے کے دوران سرکٹ اسمبلی ہے تو پھر اس ہفتے کا پروگرام اور اعادہ اسمبلی کے بعد والے ہفتے میں کِیا جا سکتا ہے اور اُس دن کا پروگرام اسمبلی پر کِیا جا سکتا ہے۔ اگر زبانی اعادے والے ہفتے کے دوران آپکی کلیسیا میں سرکٹ اوورسیئر کا دورہ ہے تو پھر گیت، تقریری لیاقت اور بائبل کے اہم نکات شیڈول کے مطابق پیش کئے جا سکتے ہیں۔ تقریری لیاقت کے بعد پیش کی جانے والی ہدایتی تقریر اگلے ہفتے کے شیڈول سے دی جا سکتی ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مسیحی خدمتی سکول تقریری لیاقت، بائبل کے اہم نکات اور زبانی اعادے پر مشتمل ہوگا۔‏

شیڈول

جنوری ۲ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏تواریخ ۲۹-‏۳۲ گیت نمبر ۴۲

تقریری لیاقت:‏ پُرجوش پیشکش (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۷ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۶۸ پ.‏ ۵)‏

نمبر ۱:‏ آپ بے‌یقینی کا مقابلہ کر سکتے ہیں (‏م ۰۴ ۱/‏۲ ص.‏ ۲۸-‏۳۱)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏تواریخ ۳۰:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ سچے مسیحی بیہودہ‌گوئی سے کیوں گریز کرتے ہیں

نمبر ۴:‏ گناہ خدا کیساتھ ہمارے رشتے کو کیسے متاثر کرتا ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۷۴ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۷۵ پ.‏ ۲)‏

جنوری ۹ بائبل پڑھائی:‏ ۲-‏تواریخ ۳۳-‏۳۶ گیت نمبر ۱۲۰

تقریری لیاقت:‏ مواد کے مطابق گرمجوشی (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۸ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۶۹ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ ۲-‏تواریخ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۸۴ پ.‏ ۳۴-‏۳۶)‏

نمبر ۲:‏ ۲-‏تواریخ ۳۴:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ بائبل جان کی بابت کیا بیان کرتی ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۷۵ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۳۷۶ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ بائبل کے اخلاقی معیاروں پر چلنے سے کبھی نہ شرمائیں

جنوری ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ عزرا ۱-‏۵ گیت نمبر ۱۹۵

تقریری لیاقت:‏ گرمجوشی اور جذبات‌واحساسات کیوں ضروری ہیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۶۹ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۷۰ پ.‏ ۱۲)‏

نمبر ۱:‏ عزرا کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۸۵ پ.‏ ۱-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ عزرا ۱:‏۱-‏۱۱

نمبر ۳:‏ پاک ضمیر کے فوائد

نمبر ۴:‏ جانور بھی جانیں ہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۷۶ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۷۷ پ.‏ ۳)‏

جنوری ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ عزرا ۶-‏۱۰ گیت نمبر ۵۵

تقریری لیاقت:‏ چہرے کے تاثرات اور آواز کے لہجے سے جذبات‌واحساسات کا اظہار (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۰ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۷۱ پ.‏ ۱۹)‏

نمبر ۱:‏ عزرا—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۱۴-‏۱۸)‏

نمبر ۲:‏ عزرا ۶:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ مرنے کے بعد جان اور روح دونوں باقی نہیں رہتیں (‏آرایس ص.‏ ۳۷۷ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۳۷۹ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۴:‏ a شادی کی بابت خدا کا نظریہ

جنوری ۳۰ بائبل پڑھائی:‏ نحمیاہ ۱-‏۴ گیت نمبر ۸۸

تقریری لیاقت:‏ مواد کے مطابق جذبات‌واحساسات (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۱ پ.‏ ۲۰، ۲۱)‏

نمبر ۱:‏ نحمیاہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۸۸ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ نحمیاہ ۲:‏۱-‏۱۰

نمبر ۳:‏ سب سے اہم قسم کا تحفظ

نمبر ۴:‏ رُوح‌اُلقدس کیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۸۰ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۸۱ پ.‏ ۱)‏

فروری ۶ بائبل پڑھائی:‏ نحمیاہ ۵-‏۸ گیت نمبر ۱۶

تقریری لیاقت:‏ تمثیلیں کیوں استعمال کریں؟ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۲ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۱:‏ خدا کے خادم درختوں کی مانند ہیں (‏م ۰۴ ۱/‏۳ ص.‏ ۲۸)‏

نمبر ۲:‏ نحمیاہ ۵:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ایک شخص کو واقعی رُوح‌اُلقدس حاصل ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۸۱ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۸۲ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ ”‏اپنے دل کی خوب حفاظت کر“‏ (‏امثا ۴:‏۲۳‏)‏

فروری ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ نحمیاہ ۹-‏۱۱ گیت نمبر ۵۷

تقریری لیاقت:‏ تمثیلوں کا انتخاب (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۳ پ.‏ ۴-‏۶)‏

نمبر ۱:‏ جنگ کی بجائے امن سیکھنا (‏م ۰۴ ۱/‏۱ ص.‏ ۶ پ.‏ ۸–‏ص.‏ ۷ پ.‏ ۵)‏

نمبر ۲:‏ نحمیاہ ۱۰:‏۲۸-‏۳۷

نمبر ۳:‏ ہمارے لئے یہوواہ کی محبت کا ثبوت

نمبر ۴:‏ انسان کے اندر ایسی کوئی روح نہیں جو اُسکی موت کے بعد زندہ رہتی ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۸۲ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۸۳ پ.‏ ۲)‏

فروری ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ نحمیاہ ۱۲،‏ ۱۳ گیت نمبر ۱

تقریری لیاقت:‏ سادہ تمثیلیں استعمال کریں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۳ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ نحمیاہ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۹۰، ۹۱ پ.‏ ۱۶-‏۱۹)‏

نمبر ۲:‏ نحمیاہ ۱۳:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ مُردوں کیساتھ رابطہ رکھنا کیوں ناممکن ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۸۴ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۸۵ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ b مسیحیوں کو پُرتشدد ویڈیو گیمز نہیں کھیلنی چاہئے

فروری ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ آستر ۱-‏۵ گیت نمبر ۸۱

تقریری لیاقت:‏ تمثیلوں کا واضح اطلاق (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۱۰، ۱۱)‏

زبانی اعادہ

مارچ ۶ بائبل پڑھائی:‏ آستر ۶-‏۱۰ گیت نمبر ۲۷

تقریری لیاقت:‏ تمثیلوں کے ذریعے اہم نکات پر زور دینا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۱۲-‏۱۴)‏

نمبر ۱:‏ آستر کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۹۱-‏۹۴ پ.‏ ۱-‏۶، ۱۶-‏۱۸)‏

نمبر ۲:‏ آستر ۶:‏۱-‏۱۰

نمبر ۳:‏ نرم جواب قہر کو دُور کر سکتا ہے

نمبر ۴:‏ سچے مسیحی ہر طرح کی ارواح‌پرستی سے دُور کیوں رہتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۸۵ پ.‏ ۵–‏ ص.‏ ۳۸۷ پ.‏ ۳)‏

مارچ ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۱-‏۵ گیت نمبر ۵۱

تقریری لیاقت:‏ تمثیلوں کو اپنے سامعین کے مطابق ڈھالنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۴ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۷۵ پ.‏ ۱۶)‏

نمبر ۱:‏ ایوب کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۹۵، ۹۶ پ.‏ ۱-‏۶)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۲:‏۱-‏۱۳

نمبر ۳:‏ شیاطینی قوتوں کی بابت متجسس نہ ہوں (‏آرایس ص.‏ ۳۸۷ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۳۸۸ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ سچے مسیحی کیوں بڑبڑانے سے گریز کرتے ہیں؟‏

مارچ ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۶-‏۱۰ گیت نمبر ۲۲۲

تقریری لیاقت:‏ عام واقعات پر مبنی تمثیلیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۵ پ.‏ ۱۷-‏۱۹)‏

نمبر ۱:‏ مال‌ودولت سے بھی قیمتی (‏م ۰۴ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۴ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۵ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۷:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ پاک دل ہونے کا کیا مطلب ہے؟‏

نمبر ۴:‏ ہم ارواح‌پرستی کے اثر سے کیسے آزاد ہو سکتے ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۸۸ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۳۸۹ پ.‏ ۴)‏

مارچ ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۱۱-‏۱۵ گیت نمبر ۳۳

تقریری لیاقت:‏ معیاری تمثیلیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۵ پ.‏ ۲۰–‏ص.‏ ۷۶ پ.‏ ۲۲)‏

نمبر ۱:‏ اپنی روحانی بصیرت کو بہتر بنانا (‏م ۰۴ ۱/‏۴ ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۱۲:‏۱-‏۲۵

نمبر ۳:‏ دُنیا کی روح سے خبردار رہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۰ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ خدمتگزاری ہمیں خوشی کیوں بخشتی ہے؟‏

اپریل ۳ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۱۶-‏۲۰ گیت نمبر ۱۴۳

تقریری لیاقت:‏ مواد کو میدانی خدمتگزاری کے مطابق ڈھالنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۷۷ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۱:‏ ہم خدا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏م ۰۴ ۱/‏۳ ص.‏ ۱۹-‏۲۱)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۱۶:‏۱-‏۲۲

نمبر ۳:‏ یہوواہ لوگوں کو پرستش کیلئے کیسے جمع کرتا ہے؟‏

نمبر ۴:‏ cتکبّر اور باغیانہ روش کے خطرات (‏آرایس ص.‏ ۳۹۱ پ.‏ ۱، ۲)‏

اپریل ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۲۱-‏۲۷ گیت نمبر ۱۴

تقریری لیاقت:‏ عام فہم اظہارات استعمال کریں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۷ پ.‏ ۴، ۵)‏

نمبر ۱:‏ روحانی خزانے کا فائدہ (‏م ۰۴ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۵ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۷ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۲۴:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ یہوواہ خدا حد سے زیادہ قدرت بخشتا ہے

نمبر ۴:‏ dنفسانی خواہشات سے خبردار رہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۱ پ.‏ ۳)‏

اپریل ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۲۸-‏۳۲ گیت نمبر ۴۱

تقریری لیاقت:‏ میدانی خدمت کیلئے موزوں نکات کا انتخاب کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۷ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۷۸ پ.‏ ۱۰)‏

نمبر ۱:‏ روحانی ترقی کرنے سے اپنے خالق کی تمجید کریں (‏م ۰۴ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۱-‏۲۳)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۲۹:‏۱-‏۲۵

نمبر ۳:‏ آنکھوں کی خواہش سے مغلوب نہ ہوں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۲ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۴:‏ بِھیڑ یسوع کے تعلیم دینے کے طریقے سے حیران کیوں تھی؟‏

اپریل ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۳۳-‏۳۷ گیت نمبر ۳۳

تقریری لیاقت:‏ مواد کی عملی اہمیت کو اُجاگر کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۸ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۷۹ پ.‏ ۱۳)‏

زبانی اعادہ

مئی ۱ بائبل پڑھائی:‏ ایوب ۳۸-‏۴۲ گیت نمبر ۱۶۹

تقریری لیاقت:‏ مناسب اختتام (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷۹ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۸۰ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۱:‏ ایوب—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۰ پ.‏ ۳۹-‏۴۳)‏

نمبر ۲:‏ ایوب ۳۸:‏۱-‏۲۴

نمبر ۳:‏ ہمارے زمانے میں یسعیاہ ۶۰:‏۲۲ کی تکمیل کیسے ہو رہی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ eبدکلامی اور تشدد جسم کے کام ہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۲ پ.‏ ۳)‏

مئی ۸ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱-‏۱۰ گیت نمبر ۱۸۷

تقریری لیاقت:‏ سامعین کو تحریک دینے والا اختتام (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۰ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۸۱ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ زبور کی تمہید—‏حصہ اوّل (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۱ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۴:‏۱–‏۵:‏۱۲

نمبر ۳:‏ آدمیوں کی بجائے خدا پر بھروسا رکھیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۲ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۳۹۳ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ صحیح باتوں کا خاکہ یاد رکھنا

مئی ۱۵ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۱-‏۱۸ گیت نمبر ۵۵

تقریری لیاقت:‏ مناسب لمبائی کا اختتام (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۱ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۸۲ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۱:‏ زبور کی تمہید—‏حصہ دوم (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۲ پ.‏ ۶-‏۱۱)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۴:‏۱–‏۱۶:‏۶

نمبر ۳:‏ سچے مسیحی کن طریقوں سے دُنیا کا حصہ نہیں ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ انسانی تکلیف کا ذمہ‌دار کون ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۹۳ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۳۹۴ پ.‏ ۱)‏

مئی ۲۲ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۹-‏۲۵ گیت نمبر ۲۲۲

تقریری لیاقت:‏ پابندئ‌وقت کی اہمیت (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۲ پ.‏ ۱۵-‏۱۸)‏

نمبر ۱:‏ فہم کی درستی مقبولیت بخشتی ہے (‏م ۰۴ ۱۵/‏۷ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۲۲:‏۱-‏۲۲

نمبر ۳:‏ تکلیف کی ابتدا کیسے ہوئی؟ (‏آرایس ص.‏ ۳۹۴ پ.‏ ۲، ۳)‏

نمبر ۴:‏ fخدا کی یاددہانیاں کیا ہیں اور ہمیں ان پر کیوں دھیان دینا چاہئے؟‏

مئی ۲۹ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۲۶-‏۳۳ گیت نمبر ۱۱۳

تقریری لیاقت:‏ پابندئ‌وقت اور تیاری (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۲ پ.‏ ۱۹–‏ص.‏ ۸۳ پ.‏ ۲۴)‏

نمبر ۱:‏ انتظار کی بابت درست رُجحان رکھیں (‏م ۰۴ ۱/‏۱۰ ص.‏ ۲۰-‏۲۳)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۳۰:‏۱–‏۳۱:‏۸

نمبر ۳:‏ سچائی کسی شخص کو کن طریقوں سے آزاد کرتی ہے؟‏

نمبر ۴:‏ ہم تکلیف سے کیسے بچ سکتے ہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۵ پ.‏ ۱، ۲)‏

جون ۵ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۳۴-‏۳۷ گیت نمبر ۱۶۵

تقریری لیاقت:‏ پابندئ‌وقت کی خوبی پیدا کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۴ پ.‏ ۲۵–‏ص.‏ ۸۵ پ.‏ ۲۹)‏

نمبر ۱:‏ دُعا کی طاقت (‏م ۰۴ ۱۵/‏۸ ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۶–‏ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۱۰)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۳۴:‏۱-‏۲۲

نمبر ۳:‏ محبت کے خدا نے تکلیف کو اتنی دیر تک رہنے کی اجازت کیوں دی ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۹۵ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ ہمیں بُت‌پرستی کی کن مختلف اقسام سے بچنا چاہئے؟‏

جون ۱۲ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۳۸-‏۴۴ گیت نمبر ۵۷

تقریری لیاقت:‏ اطمینان اور ذاتی وضع‌قطع (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۸۶ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۱:‏ صحیح اور غلط کا فیصلہ کیسے کریں؟ (‏م ۰۴ ۱/‏۱۲ ص.‏ ۵ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۷ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۴۰:‏۱-‏۱۷

نمبر ۳:‏ سائنس بائبل سے متفق ہے

نمبر ۴:‏ خدا اپنے خادموں کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ضرور کریگا (‏آرایس ص.‏ ۳۹۶ پ.‏ ۱-‏۴)‏

جون ۱۹ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۴۵-‏۵۱ گیت نمبر ۱

تقریری لیاقت:‏ اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۶ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۹)‏

نمبر ۱:‏ یسوع کب آتا ہے؟ (‏م ۰۴ ۱/‏۳ ص.‏ ۱۶ کا بکس)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۴۶:‏۱–‏۴۷:‏۹

نمبر ۳:‏ خدا نے آدم کے گُناہ کو معاف کیوں نہ کر دیا (‏آرایس ص.‏ ۳۹۶ پ.‏ ۵–‏ص.‏ ۳۹۷ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیسے کوئی مسیحی کمزور ہونے کے باوجود زورآور ہو سکتا ہے؟ (‏۲-‏کر ۱۲:‏۱۰‏)‏

جون ۲۶ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۵۲-‏۵۹ گیت نمبر ۴۱

تقریری لیاقت:‏ جسمانی حرکات‌وسکنات سے اطمینان کا اظہار (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۷ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۸۸ پ.‏ ۱۴)‏

زبانی اعادہ

جولائی ۳ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۶۰-‏۶۸ گیت نمبر ۱۵

تقریری لیاقت:‏ مناسب آرائش‌وزیبائش (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۸ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۸۹ پ.‏ ۲۱)‏

نمبر ۱:‏ یہوواہ کی فروتنی ہمارے لئے کیا اہمیت رکھتی ہے؟ (‏م ۰۴ ۱/‏۱۱ ص.‏ ۲۹، ۳۰)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۶۰:‏۱–‏۶۱:‏۸

نمبر ۳:‏ کیا مسیحی سرگرمیوں میں شرکت کرنے سے ہم خدا کے احکام کی پابندی کرنے سے آزاد ہو جاتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ خدا ذہنی اور جسمانی نقائص کا ذمہ‌دار نہیں (‏آرایس ص.‏ ۳۹۷ پ.‏ ۲-‏۴)‏

جولائی ۱۰ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۶۹-‏۷۳ گیت نمبر ۱۳۵

تقریری لیاقت:‏ کھڑے ہونے کا موزوں انداز (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۸۹ پ.‏ ۲۲–‏ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۸)‏

نمبر ۱:‏ بشارتی کام ہمیں ذاتی طور پر فائدہ پہنچاتا ہے (‏م ۰۴ ۱۵/‏۳ ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۸–‏ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۲۳)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۷۱:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ یہوواہ پُرمحبت طور پر بچوں کو مسیح کے فدیہ کی قربانی کے فوائد سے مستفید ہونے دیتا ہے (‏آرایس ص.‏ ۳۹۷ پ.‏ ۵)‏

نمبر ۴:‏ gمسیحیوں کو غیرجانبدار کیوں رہنا چاہئے؟‏

جولائی ۱۷ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۷۴-‏۷۸ گیت نمبر ۲۸

تقریری لیاقت:‏ صاف‌ستھری چیزیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۰ پ.‏ ۲۹–‏ص.‏ ۹۱ پ.‏ ۳۱)‏

نمبر ۱:‏ فروتن لوگ برکت پاتے ہیں (‏م ۰۴ ۸/۱ ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۵–‏ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۸)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۷۵:‏۱–‏۷۶:‏۱۲

نمبر ۳:‏ یہوواہ کے طالب ہونے میں کیا کچھ شامل ہے؟ (‏صفن ۲:‏۳)‏

نمبر ۴:‏ خدا لوگوں کو سزا دینے کیلئے قدرتی آفات کو استعمال نہیں کرتا (‏آرایس ص.‏ ۳۹۸ پ.‏ ۱-‏۳)‏

جولائی ۲۴ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۷۹-‏۸۶ گیت نمبر ۱۹۵

تقریری لیاقت:‏ چہرے کے مناسب تاثرات (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۱ پ.‏ ۳۲-‏۳۴)‏

نمبر ۱:‏ ”‏راست آدمی کا خیمہ آباد رہیگا“‏ (‏م ۰۴ ۱۵/‏۱۱ ص.‏ ۲۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۸۲:‏۱–‏۸۳:‏۱۸

نمبر ۳:‏ مصیبت کو خدا کی ناپسندیدگی کا ثبوت خیال نہیں کرنا چاہئے (‏آرایس ص.‏ ۳۹۸ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۳۹۹ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ کیا ناکامل انسان واقعی خدا کو خوش کر سکتے ہیں؟‏

جولائی ۳۱ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۸۷-‏۹۱ گیت نمبر ۵۷

تقریری لیاقت:‏ ترقی کرتے رہیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۲ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۱:‏ جب ”‏علم آسانی سے حاصل ہوتا ہے“‏ (‏م ۰۴ ۱۱/۱۵ ص.‏ ۲۸ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۹ پ.‏ ۷)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۸۹:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ بائبل کا مطالعہ ہماری پرستش کا حصہ ہے

نمبر ۴:‏ مادی خوشحالی کو خدا کی برکت کا ثبوت خیال نہیں کرنا چاہئے (‏آرایس ص.‏ ۳۹۹ پ.‏ ۲، ۳)‏

اگست ۷ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۹۲-‏۱۰۱ گیت نمبر ۵۱

تقریری لیاقت:‏ ترقی ظاہر کرنے کے طریقے (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۲ پ.‏ ۳، ۴)‏

نمبر ۱:‏ دُنیا کی رُوح طاقتور ہے (‏م ۰۴ ۴/۱ ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۱۴)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۹۲:‏۱–‏۹۳:‏۵

نمبر ۳:‏ کیا غیرزبانیں بولنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس شخص کو خدا کی رُوح سے نوازا گیا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۰۰ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۴۰۱ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۴:‏ اخلاقی پاکیزگی برقرار رکھنے کی اہمیت

اگست ۱۴ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۰۲-‏۱۰۵ گیت نمبر ۱

تقریری لیاقت:‏ میدانی خدمت میں ترقی (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۳ پ.‏ ۵)‏

نمبر ۱:‏ ”‏اَے [‏یہوواہ]‏ تیری صنعتیں کیسی بے‌شمار ہیں!‏“‏ (‏م ۰۴ ۱۱/۱۵ ص.‏ ۸، ۹)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۰۴:‏۱-‏۲۴

نمبر ۳:‏ ہمیں کیوں خبردار رہنا چاہئے

نمبر ۴:‏ آجکل پہلی صدی کے مسیحیوں کی طرح غیرزبانیں کیوں نہیں بولی جاتیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۰۱ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۴۰۲ پ.‏ ۱)‏

اگست ۲۱ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۰۶-‏۱۰۹ گیت نمبر ۲۹

تقریری لیاقت:‏ گفتگو اور بائبل اُصولوں کے اطلاق میں ترقی (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۳ پ.‏ ۶، ۷)‏

نمبر ۱:‏ نوجوانو!‏ اپنے ساتھیوں کے دباؤ میں نہ آئیں (‏م ۰۴ ۱۰/۱۵ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۰۷:‏۲۰-‏۴۳

نمبر ۳:‏ جو لوگ خدا کی رُوح رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں خدا کا کلام ہمیں اُنکے دعوؤں کا جواب دینے میں مدد دیتا ہے (‏آرایس ص.‏ ۴۰۲ پ.‏ ۳-‏۶)‏

نمبر ۴:‏ ہم کن طریقوں سے خدا کی نقل کر سکتے ہیں؟‏

اگست ۲۸ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۱۰-‏۱۱۸ گیت نمبر ۸۸

تقریری لیاقت:‏ خود کو دوسروں کی مدد کیلئے پیش کریں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۴ پ.‏ ۸، ۹)‏

زبانی اعادہ

ستمبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۱۹ گیت نمبر ۴۲

تقریری لیاقت:‏ اضافی استحقاقات حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھیں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۹۴ پ.‏ ۱۰–‏ص.‏ ۹۵ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۱:‏ ربقہ کی مثال سے سیکھنا (‏م ۰۴ ۱۵/‏۴ ص.‏ ۸-‏۱۱)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۱۹:‏۲۵-‏۴۸

نمبر ۳:‏ ہم دُنیاوی حکومتوں کا احترام کیوں کرتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ آجکل سچے مسیحیوں کی شناخت غیرزبانیں بولنے سے نہیں ہوتی ہے (‏آرایس ص.‏ ۴۰۳ پ.‏ ۱-‏۳)‏

ستمبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۲۰-‏۱۳۴ گیت نمبر ۲۷

تقریری لیاقت:‏ ترقی‌بخش مشورت کا حقیقی ماخذ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۴ پ.‏ ۱، ۲)‏

نمبر ۱:‏ وعدے جن پر بھروسا کِیا جا سکتا ہے (‏م ۰۴ ۱/۱۵ ص.‏ ۴-‏۷)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۲۱:‏۱–‏۱۲۳:‏۴

نمبر ۳:‏ غیرزبانیں بولنے کی بخشش نے کب تک جاری رہنا تھا؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۰۳ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۴۰۴ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ مبالغہ‌آرائی کیا ہے اور یسوع نے اسے کیسے استعمال کِیا؟‏

ستمبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۳۵-‏۱۴۱ گیت نمبر ۳

تقریری لیاقت:‏ مشورت سے استفادہ کرنا (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۷ پ.‏ ۱۷–‏ص.‏ ۱۱ پ.‏ ۱۹)‏

نمبر ۱:‏ زبور—‏کیوں فائدہ‌مند—‏حصہ اوّل (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۴، ۱۰۵ پ.‏ ۲۳-‏۲۷)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۳۶:‏۱-‏۲۶

نمبر ۳:‏ میموریل کس لحاظ سے ایک اشتراکی کھانا ہے؟‏

نمبر ۴:‏ hعقیدۂ‌تثلیث بائبل پر مبنی نہیں (‏آرایس ص.‏ ۴۰۵ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۴۱۱ پ.‏ ۴)‏

ستمبر ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ زبور ۱۴۲-‏۱۵۰ گیت نمبر ۱۶۵

تقریری لیاقت:‏ واضح مواد پیش کریں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۱:‏ زبور—‏کیوں فائدہ‌مند—‏حصہ دوم (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۵، ۱۰۶ پ.‏ ۲۸-‏۳۲)‏

نمبر ۲:‏ زبور ۱۴۲:‏۱–‏۱۴۳:‏۱۲

نمبر ۳:‏ iجب کوئی کہتا ہے، ’‏کیا آپ تثلیث کو مانتے ہیں؟‘‏ (‏آرایس ص.‏ ۴۲۵ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۴۲۶ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ کن طریقوں سے ہم دوسروں کی ضروریات کیلئے فکرمندی ظاہر کر سکتے ہیں؟‏

اکتوبر ۲ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۱-‏۶ گیت نمبر ۲۲۲

تقریری لیاقت:‏ سامعین کیلئے معلوماتی مواد (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۲ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۶)‏

نمبر ۱:‏ امثال کی تمہید—‏حصہ اوّل (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۶، ۱۰۷ پ.‏ ۱-‏۵)‏

نمبر ۲:‏ امثال ۵:‏۱-‏۲۳

نمبر ۳:‏ آجکل اتنی زیادہ بدکاری کیوں ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۲۷ پ.‏ ۱-‏۴)‏

نمبر ۴:‏ jجھوٹی کہانیاں نہ پھیلائیں (‏۲-‏تیم ۴:‏۴‏)‏

اکتوبر ۹ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۷-‏۱۱ گیت نمبر ۸۱

تقریری لیاقت:‏ درست اور عملی اہمیت کا حامل مواد (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۳ پ.‏ ۷–‏ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۳)‏

نمبر ۱:‏ امثال کی تمہید—‏حصہ دوم (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۷، ۱۰۸ پ.‏ ۶-‏۱۱)‏

نمبر ۲:‏ امثال ۷:‏۱-‏۲۷

نمبر ۳:‏ مسیحی غیرجانبداری ہماری برادری کے اتحاد کو فروغ دیتی ہے

نمبر ۴:‏ خدا نے بدکاری کی اجازت کیوں دے رکھی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۲۸ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۴۲۹ پ.‏ ۱)‏

اکتوبر ۱۶ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۱۲-‏۱۶ گیت نمبر ۱۶

تقریری لیاقت:‏ واضح اور قابلِ‌سمجھ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۴ پ.‏ ۱۴–‏ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۶)‏

نمبر ۱:‏ نوجوانو!‏ اچھے انتخاب کریں (‏م ۰۴ ۱/‏۵ ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۲–‏ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۱۷)‏

نمبر ۲:‏ امثال ۱۴:‏۱-‏۲۱

نمبر ۳:‏ خدا کے بدکاری کو روا رکھنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۲۹ پ.‏ ۲، ۳)‏

نمبر ۴:‏ ہم کیسے اجلاسوں پر غور سے سن سکتے ہیں؟‏

اکتوبر ۲۳ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۱۷-‏۲۱ گیت نمبر ۵۵

تقریری لیاقت:‏ غیرمعروف اصطلا‌حوں کی وضاحت کریں (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۷، ۱۸)‏

نمبر ۱:‏ امثال—‏کیوں فائدہ‌مند—‏حصہ اوّل (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۰۹، ۱۱۰ پ.‏ ۱۹-‏۲۸)‏

نمبر ۲:‏ امثال ۱۷:‏۱-‏۲۰

نمبر ۳:‏ مسیحی عمررسیدہ کو کیسا خیال کرتے ہیں؟‏

نمبر ۴:‏ kبائبل عورتوں کی بابت کیا نظریہ پیش کرتی ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۱ پ.‏ ۲، ۳)‏

اکتوبر ۳۰ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۲۲-‏۲۶ گیت نمبر ۴

تقریری لیاقت:‏ مواد بہت زیادہ نہ ہو (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۵ پ.‏ ۱۹–‏ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۲۰)‏

زبانی اعادہ

نومبر ۶ بائبل پڑھائی:‏ امثال ۲۷-‏۳۱ گیت نمبر ۵۱

تقریری لیاقت:‏ دلچسپی پیدا کرنے والی تمہید—‏حصہ اوّل (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۶ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۱:‏ امثال—‏کیوں فائدہ‌مند—‏حصہ دوم (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۰، ۱۱۱ پ.‏ ۲۹-‏۳۸)‏

نمبر ۲:‏ امثال ۲۸:‏۱-‏۱۸

نمبر ۳:‏ کیا مرد کو سرداری سونپنے کا مقصد عورتوں کو نیچا دکھانا ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۲ پ.‏ ۱-‏۳)‏

نمبر ۴:‏ جن لوگوں سے ہم منادی کے دوران ملتے ہیں ہمیں اُنکی ظاہری صورت دیکھ کر اُنکی بابت کوئی رائے کیوں قائم نہیں کرنی چاہئے؟‏

نومبر ۱۳ بائبل پڑھائی:‏ واعظ ۱-‏۶ گیت نمبر ۱۸۷

تقریری لیاقت:‏ دلچسپی پیدا کرنے والی تمہید—‏حصہ دوم (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۷ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۷)‏

نمبر ۱:‏ واعظ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۲، ۱۱۳ پ.‏ ۱-‏۸)‏

نمبر ۲:‏ واعظ ۵:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ بائبل کی سچائیاں کیسے داناؤں اور عقلمندوں سے چھپی ہیں؟ (‏متی ۱۱:‏۲۵‏)‏

نمبر ۴:‏ کیا عورتوں کو کلیسیا کی نگہبانی کرنی چاہئے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۲ پ.‏ ۴–‏ص.‏ ۴۳۳ پ.‏ ۱)‏

نومبر ۲۰ بائبل پڑھائی:‏ واعظ ۷-‏۱۲ گیت نمبر ۲۷

تقریری لیاقت:‏ موضوع کے مطابق تمہید (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۸-‏۱۰)‏

نمبر ۱:‏ واعظ—‏کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۴ پ.‏ ۱۵-‏۱۹)‏

نمبر ۲:‏ واعظ ۹:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ مسیحی عورتیں بعض موقعوں پر دوپٹہ کیوں اوڑھتی ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۳ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۴۳۴ پ.‏ ۱)‏

نمبر ۴:‏ حسد کیوں غلط ہے؟‏

نومبر ۲۷ بائبل پڑھائی:‏ غزل‌الغزلات ۱-‏۸ گیت نمبر ۸۸

تقریری لیاقت:‏ مناسب لمبائی کی تمہید (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۱۸ پ.‏ ۱۱–‏ص.‏ ۱۹ پ.‏ ۱۶)‏

نمبر ۱:‏ غزل‌الغزلات کی تمہید اور کیوں فائدہ‌مند (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۵-‏۱۱۷ پ.‏ ۱-‏۴، ۱۶-‏۱۸)‏

نمبر ۲:‏ غزل‌الغزلات ۷:‏۱–‏۸:‏۴

نمبر ۳:‏ مسیحیوں کو کیوں صاف‌ستھرا اور حیادار لباس پہننا چاہئے؟‏

نمبر ۴:‏ کیا عورتوں کا بناؤسنگھار کرنا یا زیور پہننا موزوں ہے؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۵ پ.‏ ۱-‏۳)‏

دسمبر ۴ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۱-‏۵ گیت نمبر ۲۹

تقریری لیاقت:‏ حالات کے مطابق آواز (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۱ پ.‏ ۱۰)‏

نمبر ۱:‏ یسعیاہ کی تمہید (‏ایس‌آئی ص.‏ ۱۱۸، ۱۱۹ پ.‏ ۱-‏۸)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۳:‏۱-‏۱۵

نمبر ۳:‏ کیا دُنیا آگ سے تباہ کی جائیگی؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۶ پ.‏ ۱-‏۲)‏

نمبر ۴:‏ lمسیحیوں کو ”‏قہر کرنے میں دھیما“‏ کیوں ہونا چاہئے؟ (‏یعقو ۱:‏۱۹‏)‏

دسمبر ۱۱ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۶-‏۱۰ گیت نمبر ۱۱۳

تقریری لیاقت:‏ مواد کے مطابق آواز (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۱، ۱۲)‏

نمبر ۱:‏ کٹھن صورتحال کے باوجود اچھائی کریں (‏م ۰۴ ۱/‏۶ ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۲–‏ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۳)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۱۰:‏۱-‏۱۴

نمبر ۳:‏ معاف کرنا اسقدر ضروری کیوں ہے؟‏

نمبر ۴:‏ اس دُنیا کا حاکم خدا ہے یا شیطان؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۶ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۴۳۷ پ.‏ ۲)‏

دسمبر ۱۸ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۱۱-‏۱۶ گیت نمبر ۱۳۵

تقریری لیاقت:‏ مناسب وقفہ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۱۳–‏ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۱۶)‏

نمبر ۱:‏ نوجوانو!‏ اپنے دل کی حفاظت کرنے کیلئے اپنے والدین سے مدد لیں (‏م ۰۴ ۱۵/‏۱۰ ص.‏ ۲۰ پ.‏ ۱–‏ص.‏ ۲۲ پ.‏ ۲)‏

نمبر ۲:‏ یسعیاہ ۱۱:‏۱-‏۱۲

نمبر ۳:‏ سچے مسیحی دُنیا اور اُن لوگوں کو کیسا خیال کرتے ہیں جو دُنیا کا حصہ ہیں؟ (‏آرایس ص.‏ ۴۳۷ پ.‏ ۳–‏ص.‏ ۴۳۸ پ.‏ ۴)‏

نمبر ۴:‏ سچے مسیحی ہرمجدون کی لڑائی نہیں لڑیں گے

دسمبر ۲۵ بائبل پڑھائی:‏ یسعیاہ ۱۷-‏۲۳ گیت نمبر ۴

تقریری لیاقت:‏ رموزِاوقاف کیلئے وقفہ (‏ایچ‌ٹی ص.‏ ۲۳ پ.‏ ۱۷–‏ص.‏ ۲۴ پ.‏ ۲۱)‏

زبانی اعادہ

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

b صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

c صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

d صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

e صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

f صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

g صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

h اگر وقت اجازت دے تو تفویض کردہ مواد میں سے مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے خاص نکات پر بات کریں۔‏

i اگر وقت اجازت دے تو تفویض کردہ مواد میں سے مقامی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے والے خاص نکات پر بات کریں۔‏

j صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

k صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

l صرف بھائیوں کو تفویض کِیا جائے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں