’یہوواہ سے محبت رکھو، اَے اُسکے سب مُقدسو!‘
یسوع کی موت کی یادگار اپریل ۴ کو منائی جائیگی
۱ بہت سال پہلے جب یوکرائن کمیونسٹ حکمرانی کے تحت تھا تو حکامِبالا خداوند کے عشائیے کی تقریب کے وقت ہمارے بھائیوں کی کڑی نگرانی کرتے تھے تاکہ اُنکی عبادت کی جگہ کی بابت معلومات حاصل کر سکیں۔ ہر سال اس مشکل کا سامنا تھا کیونکہ حکام کو یادگار کی تاریخ کا اندازہ ہو جاتا تھا۔ ایسے ہی ایک موقع پر بھائیوں نے کیا کِیا؟ ایک بہن کے گھر کے تہخانہ میں پانی بھرا ہوا تھا۔ چنانچہ بھائیوں نے اُس تہخانہ میں گھٹنوں تک پانی سے اُوپر ایک لکڑی کا فرش بنایا اور وہاں یادگار منانے کیلئے جمع ہوئے کیونکہ حکام اِس بات کی توقع نہیں کر سکتے تھے کہ بھائی وہاں بھی جمع ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ اُنہیں چھت نیچے ہونے کی وجہ سے لکڑی کے فرش پر ٹانگیں موڑ کر بیٹھنا پڑا توبھی کلیسیا نے خوشی کیساتھ یادگار منائی اور حکام اُنہیں دیکھ نہ سکے۔
۲ یسوع کی موت کی یادگار منانے کے حکم کی فرمانبرداری کرنے کے سلسلے میں یوکرائن کے بھائیوں کا عزم خدا کیلئے اُنکی محبت کا شاندار اظہار ہے۔ (لو ۲۲:۱۹؛ ۱-یوح ۵:۳) جب بھی ہمیں اپنی زندگیوں میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو ہم ایسی مثالوں سے حوصلہافزائی حاصل کر سکتے ہیں اور اپریل ۴ کو خداوند کے عشایئے کی تقریب پر مشاہدین کے طور پر حاضر ہونے کا عزم کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے ہم ظاہر کرتے ہیں کہ ہم زبورنویس جیسے جذبات رکھتے ہیں جس نے یہ گایا: ”[یہوواہ] سے محبت رکھو اَے اُسکے سب مُقدسو!“—زبور ۳۱:۲۳۔
۳ خدا کیلئے محبت کو بڑھانے میں دوسروں کی مدد کریں: خدا کیلئے محبت ہمیں دوسروں کو بھی یادگار کے موقع پر اپنے ساتھ جمع ہونے کی دعوت دینے کی تحریک دیتی ہے۔ فروری کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کا ضمیمہ ہم میں سے ہر ایک کی حوصلہافزائی کرتا ہے کہ اُن تمام اشخاص کی فہرست تیار کریں جنہیں ہم یادگار پر مدعو کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ اپنی فہرست میں درج ہر شخص کو مدعو کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں؟ اُنہیں اس موقع کی اہمیت سمجھانے کی کوشش کریں۔ یادگار کے دن اور وقت کی یاددہانی اور اگر ممکن ہو تو اُنہیں اپنے ساتھ لانے کی پیشکش اُنہیں حاضر ہونے کی حوصلہافزائی دے سکتی ہے۔
۴ ہماری دعوت کو قبول کرکے تقریب پر حاضر ہونے والے لوگوں سے ملنے کی خاص کوشش کرنے کے علاوہ اُنکا بھرپور خیرمقدم کریں۔ آپ یہوواہ کیلئے اُنکی محبت کو بڑھانے میں کیسے اُنکی مدد کر سکتے ہیں؟ اُنکے سوالات کے جواب دینے کیلئے تیار رہیں۔ اگر مناسب ہو تو بائبل مطالعے کی پیشکش کرنے کیلئے تیار رہیں۔ اُنہیں ہفتہوار اجلاسوں پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ بزرگ سُست پڑ جانے والے مسیحیوں پر خاص توجہ دے سکتے ہیں جو حاضر ہوئے ہیں۔ وہ ایسے اشخاص سے ملاقات کر سکتے اور یادگار کی تقریر میں پیشکردہ کسی خیال پر باتچیت کرتے ہوئے، اُنکی اپنی کارگزاری کو واپس بحال کرنے کے سلسلے میں حوصلہافزائی کر سکتے ہیں۔—روم ۵:۶-۸۔
۵ یہوواہ کیلئے اپنی محبت کو بڑھائیں: فدیے کی بخشش پر غور کرنا یہوواہ اور اُسکے بیٹے کیلئے ہماری محبت کو بڑھاتا ہے۔ (۲-کر ۵:۱۴، ۱۵) طویل عرصے سے ہر سال یادگار پر آنے والے ایک شخص نے کہا: ”ہم یادگار کا انتظار کرتے ہیں۔ ہر سال ہماری نظروں میں اسکی اہمیت زیادہ ہوتی جاتی ہے۔ مجھے یاد ہے کہ ۲۰ سال پہلے اپنے والد کے جنازہ میں کھڑے ہوئے میرے اندر فدیے کی اہمیت کیلئے قدردانی زیادہ بڑھ گئی تھی۔ اس سے پہلے فدیہ محض گفتگو کا موضوع ہوا کرتا تھا۔ مَیں اسکی بابت صحائف کو سمجھتا اور انکی وضاحت کر سکتا تھا! لیکن جب موت کی حقیقت نے میرے دل کو چھوأ تو مجھے فدیے کی بیشقیمت بخشش کا احساس ہوا جو یہ ہمارے لئے انجام دیگا۔“—یوح ۵:۲۸، ۲۹۔
۶ اس سال اِس تقریب کے نزدیک آنے کیساتھ ساتھ اس موقع کی تیاری کیلئے وقت نکالیں۔ (۲-توا ۱۹:۳) روزبروز کتابِمُقدس کی تحقیق کرنا برائے ۲۰۰۴ اور ۲۰۰۴ کے کیلنڈر میں یادگار کیلئے خاکہشُدہ بائبل پڑھائی پر خاص توجہ دیں۔ بعض لوگ اپنے خاندانی بائبل مطالعہ میں عظیمترین انسان کے ۱۱۲-۱۱۶ ابواب پر نظرثانی کرنے سے استفادہ کرتے ہیں۔ دیگر دیانتدار اور عقلمند نوکر جماعت کی طرف سے فراہمکردہ مطالعے کی مختلف امدادی کتب سے اضافی تحقیق کرتے ہیں۔ (متی ۲۴:۴۵-۴۷) ہم سب فدیے کی بخشش کو اپنی دلی دُعاؤں کا خاص موضوع بنا سکتے ہیں۔ (زبور ۵۰:۱۴، ۲۳) جیہاں، دُعا ہے کہ اس مرتبہ یادگار کے دنوں میں ہم یہوواہ کی محبت پر غور کریں اور اُس کیلئے محبت ظاہر کرنے کے مختلف طریقے تلاش کرتے رہیں۔—مر ۱۲:۳۰؛ ۱-یوح ۴:۱۰۔