یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 8/‏03 ص.‏ 1
  • ایک تازگی‌بخش کام

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک تازگی‌بخش کام
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ‏’‏میرے پاس آئیں، مَیں آپ کو تازہ‌دم کر دوں گا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • ‏”‏میرا جُوا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ‏”‏مَیں آپ کو تازہ‌دم کر دوں گا“‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
خدم 8/‏03 ص.‏ 1

ایک تازگی‌بخش کام

۱ بائبل پیغام کو قبول کرنے والے اور اپنی زندگیوں میں اس کا اطلاق کرنے والے سب لوگ تازگی پاتے ہیں۔ (‏زبور ۱۹:‏۷، ۸‏)‏ یہ اُنہیں جھوٹی تعلیمات اور نقصاندہ کاموں سے چھٹکارا پانے کے لئے مدد اور مستقبل کے لئے قابلِ‌اعتماد اُمید پیش کرتا ہے۔ تاہم، صرف خوشخبری کا پیغام سننے والے ہی اِس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔ دوسروں تک بائبل سچائیوں پر مشتمل تازگی‌بخش پیغام پہنچانے والے بھی تازگی پاتے ہیں۔—‏امثا ۱۱:‏۲۵‏۔‏

۲ خدمتگزاری سے تقویت پانا:‏ یسوع نے بیان کِیا کہ منادی کرنے اور شاگرد بنانے کے کام پر مشتمل مسیحی شاگردی کا جؤا قبول کرنے والوں کی ”‏جانیں آرام پائیں گی۔“‏ (‏متی ۱۱:‏۲۹‏)‏ اُس نے خود منادی کرنے کے کام کو تقویت‌بخش پایا تھا۔ اُس کیلئے منادی کرنا کھانے کی مانند تھا۔ (‏یوح ۴:‏۳۴‏)‏ جب اُس نے ۷۰ شاگردوں کو منادی کرنے کیلئے بھیجا تو وہ یہوواہ کی حمایت کا ثبوت دیکھکر بہت خوش ہوئے تھے۔—‏لو ۱۰:‏۱۷‏۔‏

۳ آجکل بھی بہت سے مسیحی منادی کے کام میں حصہ لینے سے ویسی ہی تقویت پاتے ہیں۔ ایک بہن نے بیان کِیا:‏ ”‏خدمتگزاری تازگی‌بخش ہے کیونکہ اِس سے مجھے زندگی میں راہنمائی اور مقصد حاصل ہوتا ہے۔ جب مَیں خدمت میں حصہ لیتی ہوں تو ذاتی مسائل اور پریشانیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔“‏ ایک اَور سرگرم مُناد نے بیان کِیا:‏ ”‏خدمتگزاری میرے لئے یہوواہ کو روزانہ حقیقی بنا دیتی ہے اور مجھے اطمینان اور کسی حد تک باطنی خوشی بخشتی ہے جو اَور ذرائع سے حاصل نہیں ہو سکتی۔“‏ ”‏خدا کے ساتھ کام کرنے“‏ کا شرف بہت بڑا ہے!‏—‏۱-‏کر ۳:‏۹‏۔‏

۴ مسیح کا جؤا ملائم ہے:‏ اگرچہ مسیحیوں کو ’‏جانفشانی کرنے‘‏ کی تاکید کی گئی ہے توبھی یسوع ہماری قابلیت سے زیادہ کا مطالبہ نہیں کرتا۔ (‏لو ۱۳:‏۲۴‏)‏ بیشک، وہ ہمیں شفقت سے ’‏اپنا جؤا اُٹھانے‘‏ کی دعوت دیتا ہے۔ (‏متی ۱۱:‏۲۹‏)‏ مشکل حالات کا سامنا کرنے والے بھی بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ اُنکی پورے دل‌وجان سے خدمت خدا کے نزدیک پسندیدہ ہے خواہ یہ محدود ہی کیوں نہ ہو۔—‏مر ۱۴:‏۶-‏۸؛‏ کل ۳:‏۲۳‏۔‏

۵ ایسے خدا کی خدمت کرنا کتنا تازگی‌بخش ہے جو اپنے نام کی خاطر ہماری معمولی سی خدمت کی بھی قدر کرتا ہے۔ (‏عبر ۶:‏۱۰‏)‏ ہمیں ہمیشہ اُسکی بہترین طریقے سے خدمت کرنی چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں