یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 5/‏08 ص.‏ 1
  • ‏”‏میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو“‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏میرا جُوا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1995ء
  • ‏”‏مَیں آپ کو تازہ‌دم کر دوں گا“‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2018ء)‏
  • ‏’‏میرے پاس آئیں، مَیں آپ کو تازہ‌دم کر دوں گا‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2019ء
  • خدا کی خدمت سے تازہ‌دم ہو جائیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
خدم 5/‏08 ص.‏ 1

‏”‏میرا جؤا اپنے اُوپر اُٹھا لو“‏

۱ اگرچہ آج کی دُنیا مختلف طرح کے دباؤ اور پریشانیوں سے پُر ہے لیکن یسوع ہمیں دعوت دیتا ہے کہ تازگی حاصل کرنے کے لئے اُس کے جوئے تلے آ جائیں۔ جی‌ہاں، اُس کی اِس دعوت کو قبول کرنے سے ہم نے حقیقی اطمینان کا تجربہ کِیا ہے۔ (‏متی ۱۱:‏۲۹، ۳۰‏)‏ یسوع کی شاگردی کے جوئے میں آنے کا مطلب نہ صرف ایک مشکل بلکہ تازگی‌بخش کام میں حصہ لینا ہے۔ اِس میں خدا کی بادشاہی کی خوشخبری سنانا اور اپنے علاوہ دوسروں کو بھی یسوع کے نرم اور ملائم جوئے کے تحت تازگی حاصل کرنے میں مدد دینا شامل ہے۔—‏متی ۲۴:‏۱۴؛‏ ۲۸:‏۱۹، ۲۰‏۔‏

۲ مُنادی سے حاصل ہونے والی تازگی:‏ یسوع اپنے پیروکاروں سے یہ نہیں کہا رہا تھا کہ اپنے بوجھ کے ساتھ ساتھ وہ اُس کا بوجھ بھی اُٹھائیں۔ بلکہ وہ تو اُنہیں یہ دعوت دے رہا تھا کہ اپنا بھاری بوجھ یسوع پر ڈال دیں اور اُس کا ہلکا بوجھ وہ اُٹھا لیں۔ اِس طرح ہم نہ تو اِس دُنیا کی مشکلات اور پریشانیوں کے بوجھ تلے دبیں گے اور نہ ہی اِس دُنیا کی ناپایدار دولت کے پیچھے بھاگیں گے۔ (‏لو ۲۱:‏۳۴؛‏ ۱-‏تیم ۶:‏۱۷‏)‏ اگرچہ ہمارے لئے اپنی روزمرّہ ضروریات پوری کرنے کے لئے کام کرنا بہت ضروری ہے توبھی ہم خدا کی عبادت کو اپنی زندگیوں میں سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ (‏متی ۶:‏۳۳‏)‏ پس اگر ہم زیادہ اہم چیزوں کی بابت دُرست نقطۂ‌نظر رکھتے ہیں تو ہم مُنادی کو کبھی بھی بوجھ نہیں سمجھیں گے بلکہ ہمیشہ اِس سے تازگی حاصل کریں گے۔—‏فل ۱:‏۱۰‏۔‏

۳ یہ ایک فطری بات ہے کہ جوکچھ ہمیں پسند ہوتا ہے اُس کی بابت دوسروں کو بتانے سے ہمیں خوشی حاصل ہوتی ہے۔ (‏لو ۶:‏۴۵‏)‏ تمام مسیحی یہوواہ خدا سے محبت رکھتے ہیں اور اُس کی بادشاہی کے ذریعے حاصل ہونے والی اُن برکات کے شدید خواہشمند ہیں جن کا وعدہ خدا نے کِیا ہے۔ لہٰذا جب ہم مُنادی کرتے ہیں تو اپنی روزمرّہ پریشانیوں کو ایک طرف رکھ کر ”‏اچھی چیزوں کی خوشخبری“‏ دینا کسقدر تازگی‌بخش ہے!‏ (‏روم ۱۰:‏۱۵‏)‏ اِس میں کوئی شک نہیں کہ جتنا زیادہ ہم کسی کام کو کرتے ہیں ہم اُس میں اُتنے ہی زیادہ ماہر ہو جاتے ہیں۔ علاوہ‌ازیں اُس کام کو کرنے سے ہمیں زیادہ خوشی ملتی ہے۔ اس لئے اگر ہمارے لئے یہ ممکن ہے تو مُنادی میں زیادہ وقت صرف کرنا ہمارے لئے بہت تازگی‌بخش ثابت ہو سکتا ہے۔ اِس کے علاوہ جب لوگ ہماری مُنادی کے لئے مثبت جوابی‌عمل دکھاتے ہیں تو اِس سے ہمیں کتنی خوشی ملتی ہے!‏ (‏اعما ۱۵:‏۳‏)‏ اگر لوگ ہمارے پیغام میں دلچسپی نہیں لیتے یا ہماری مخالفت کرتے ہیں توبھی مُنادی ہمارے لئے تازگی کا باعث بن سکتی ہے۔ بس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہوواہ ہمارے کام سے خوش ہوتا ہے اور اُس کی برکت ہی ہمارے مثبت نتائج حاصل کرنے کا باعث بنے گی۔—‏اعما ۵:‏۴۱؛‏ ۱-‏کر ۳:‏۹‏۔‏

۴ یسوع کی دعوت کو قبول کرنے سے ہمیں اُس کے ساتھ ملکر یہوواہ کے گواہوں کے طور پر خدمت انجام دینے کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ (‏یسع ۴۳:‏۱۰؛‏ مکا ۱:‏۵‏)‏ اِس سے زیادہ تازگی‌بخش اَور کیا چیز ہو سکتی ہے!‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں