یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏02 ص.‏ 1
  • تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ملتا جلتا مواد
  • تمام ”‏اہلِ‌لغت“‏ خوشخبری سنتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2005ء
  • گواہی دینے کے کام میں اپنی مہارتوں کو نکھاریں​—‏⁠دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو گواہی دیں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری 2015
  • مختلف زبانوں والے علاقے میں لٹریچر پیش کرنا
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • اپنے علاقے میں دوسری زبان بولنے والے لوگوں کو مُنادی کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۹
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 7/‏02 ص.‏ 1

تمام اہلِ‌زبان کو جمع کرنا

۱ خدا کے کلام کی تکمیل ہو رہی ہے!‏ ”‏مختلف اہلِ‌لغت“‏ سچی پرستش کو قبول کر رہے ہیں۔ (‏زک ۸:‏۲۳)‏ یہوواہ کے گواہ ”‏بڑی مصیبت“‏ سے بچنے کے امکان کیساتھ یہوواہ کے حضور راست حیثیت حاصل کرنے کیلئے ’‏ہر ایک قبیلہ اور اُمت اور اہلِ‌زبان‘‏ کے لوگوں کی مدد کیسے کر رہے ہیں؟—‏مکا ۷:‏۹،‏ ۱۴‏۔‏

۲ خدا کی تنظیم کا جوابی‌عمل:‏ گورننگ باڈی نے زمین کے تمام لوگوں کو خوشخبری کی اہمیت کو واضح طور پر سمجھنے کے قابل بنانے کیلئے تقریباً ۳۸۰ زبانوں میں بائبل لٹریچر فراہم کرنے کا بندوبست کِیا ہے۔ متعدد زبانوں میں لٹریچر کی تیاری اور اشاعت ایک وسیع کام ہے۔ اس کام میں لائق مترجمین کو جمع کرنا، انہیں ہمارے لٹریچر کا ترجمہ کرنے کیلئے درکار مدد فراہم کرنا اور مواد کی چھپائی اور ترسیل کرنا بھی شامل ہے۔ تاہم، لوگوں تک بائبل کا زندگی‌بخش پیغام پہنچانے کیلئے بادشاہتی مُناد بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔‏

۳ چیلنج قبول کرنا:‏ اب بہتیرے علاقوں میں غیرملکی زبان بولنے والے کافی لوگ ملتے ہیں۔ ان لوگوں تک خوشخبری پہنچانے کے لئے خدا کے خادموں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد چینی، روسی، ہسپانوی یا اپنے علاقے کی کوئی اَور مقبول زبان سیکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ دیگر امریکہ کی اشاروں کی زبان سیکھ رہے ہیں۔ صرف ریاستہائے‌متحدہ میں کوئی ۲،۹۰۰ کلیسیائیں اور ۲۴۰ گروہ انگریزی کے علاوہ دیگر ۳۸ زبانوں میں منادی کر رہے ہیں۔ بعض ایسے لوگ بھی سچائی قبول کر رہے ہیں جنہوں نے یہوواہ کی بابت کبھی نہیں سنا تھا یا بائبل کی بابت کچھ نہیں جانتے تھے۔—‏روم ۱۵:‏۲۱‏۔‏

۴ کیا ہم اپنے علاقہ میں کسی دوسری ثقافت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خوشخبری سنانے کی حتی‌المقدور کوشش کر سکتے ہیں؟ (‏کل ۱:‏۲۵‏)‏ بہتیری کلیسیائیں ایسے مقامی علاقے میں منادی کا کام منظم کر رہی ہیں جہاں غیرملکی زبان بولی جاتی ہے۔ پبلشر نئی زبان میں سب سے پہلے ایسی سادہ سی پیشکش سیکھتے ہیں:‏ ”‏سلام، آپ کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ [‏اسکے بعد اُس زبان میں دستیاب اشتہار یا بروشر پیش کرتے ہیں۔]‏ خداحافظ۔“‏ واقعی، یہوواہ ایسی سادہ رسائیوں کو برکت بخشتا ہے!‏

۵ بادشاہتی پیغام ہر طرح کے پس‌منظر رکھنے والے اور زبان کے لوگوں کو تحریک دیتا ہے۔ ہمیں ہر موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے انہیں اس سے واقف کرانا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں