رسالوں کی بابت کیا کہیں
مِینارِنگہبانی جون ۱۵
”آپکے خیال میں کیا ہم ایسے مسائل سے کبھی آزاد ہونگے؟ [پہلے مضمون کی ابتدائی عبارت پڑھیں اور جواب دینے دیں۔] خدا کا الہامی کلام ہمیں ایسے مسائل کے جلد خاتمے کا یقین دلاتا ہے۔ [زبور ۷۲:۱۲-۱۴ پڑھیں۔] مینارِنگہبانی کا یہ شمارہ وضاحت کرتا ہے کہ اِسکی تکمیل کیسے ہوگی۔“
جاگو! جون ۲۲
”آپکے خیال میں کیا زمین پر حقیقی آزادی سب کے لئے ممکن ہے؟ [جواب دینے دیں۔] خدا کے اس خوبصورت وعدے پر غور کریں۔ [رومیوں ۸:۲۱ پڑھیں۔] کیا اس وعدہ کی تکمیل کے لئے تمام طرح کی غلامی کا خاتمہ ضروری نہیں؟ جاگو! کا یہ شمارہ اِسکے طریقۂکار کی بابت بتاتا ہے۔“
مِینارِنگہبانی جولائی ۱
”لاکھوں لوگ اپنی پرستش میں مذہبی علامات اور تصاویر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ دیگر لاکھوں لوگ اس عمل کو غلط خیال کرتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کِیا کہ خدا اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتا ہے؟ [جواب دینے دیں۔ اس کے بعد یوحنا ۴:۲۴ پڑھیں۔] یہ مضامین ظاہر کرتے ہیں کہ مذہبی تصاویر کی ابتدا کیسے ہوئی اور بائبل علامات کی پرستش کی بابت کیا بیان کرتی ہے۔“
جاگو! جولائی ۸
”بائبل پیشینگوئی کرتی ہے کہ اخیر زمانہ میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ [۲-تیمتھیس ۳:۱، ۳ پڑھیں۔] تمام دُنیا میں جرم کی شرح اس بات کو ثابت کرتی ہے۔ پولیس کی غیرموجودگی میں حالات اس سے بھی بدتر ہونگے! جاگو! کا یہ شمارہ دُنیابھر کی پولیس کو درپیش چیلنجوں پر باتچیت کرتا ہے۔“