کُلوقتی خدمت کی خوشیاں
۱ ایک نوجوان شخص کی حیثیت سے، آپ نے بِلاشُبہ اپنے مستقبل کی بابت کچھ غور کِیا ہوگا۔ امثال ۲۱:۵ بیان کرتی ہے کہ ”محنتی کی تدبیریں یقیناً فراوانی کا باعث ہیں۔“ زندگی میں اپنے نشانوں پر سنجیدگی سے غور کرنا آپ کو فائدہ پہنچائیگا۔ جب آپ مستقبل کی بابت منصوبہسازی کرتے ہیں تو کُلوقتی خدمت اختیار کرنے کی بابت غور کریں۔ کیوں؟
۲ اپنی جوانی کے سالوں کے دوران پائنیر خدمت کرنے والے کسی بالغ شخص سے پوچھیں کہ ان کے تاثرات کیا ہیں تو وہ ایک بات کو مختلف رنگ سے بیان کرینگے: ”یہ میری زندگی کے بہترین سال تھے!“ اپنی نوجوانی سے کُلوقتی خدمت کی خوشیوں کا تجربہ کرنے والے ایک بھائی نے بعدازاں بیان کِیا: ”اپنی نوجوانی کے وقت پر پیچھے مڑ کر دیکھنے سے مجھے گہری تسکین حاصل ہوتی ہے اور مَیں یہ کہنے کے لائق ہوں کہ مَیں نے دانشمند مشورت پر دھیان دیا ہے: ’اپنی جوانی کے دنوں میں اپنے خالق کو یاد کر۔‘“ (واعظ ۱۲:۱) یہ اس وقت آپ اور آپ کے والدین کی طرف سے اچھی منصوبہسازی کا تقاضا کرتا ہے کہ اپنی جوانی میں اس قسم کی خوشی کا تجربہ کرنے کیلئے آپ کوئی راستہ نکالیں۔
۳ اَے اولاد والو! کُلوقتی خدمت کی حوصلہافزائی کرو: یہوواہ ایک فکرمند باپ کے طور پر، آپ کو بالکل صحیح راہ دکھاتا ہے۔ (یسع ۳۰:۲۱) اس نے مسیحی والدین کے طور پر آپ کے لئے ایسی مشفقانہ راہنمائی فراہم کرنے میں ایک عمدہ نمونہ قائم کِیا ہے۔ اپنے بچوں کو اپنے لئے بہترین راہ کا انتخاب کرنے کی اجازت دینے کی بجائے، انہیں ایسی تربیت دیں کہ وہ اس طریقے سے چلیں کہ انہیں یہوواہ کی برکت حاصل ہو۔ اس کے بعد، جب وہ بڑے ہو جائیں گے تو آپ کی تربیت ”نیکوبد میں امتیاز کرنے“ کے لئے ان کی مدد کرے گی۔ (عبر ۵:۱۴) بالغ تجربے سے اس بات کو جانتے ہیں کہ وہ اپنی بصیرت پر بھروسا نہیں کر سکتے ہیں؛ انہیں اپنی راہوں کو سیدھا بنانے کے لئے یہوواہ پر توکل کرنے کی ضرورت ہے۔ (امثا ۳:۵، ۶) یہ نوجوانوں کے لئے زیادہ ضروری ہے جو زندگی میں بہت کم تجربہ رکھتے ہیں ۔
۴ اَے اولاد والو! اپنے بچوں کیساتھ نوعمری میں یا اس سے بھی پہلے ان کے پیشوں کے نشانوں کی بابت حقیقتپسندانہ طریقے سے بات کریں۔ سکول کے مشیر، اساتذہ اور ہمجماعت دُنیاوی، مادہپرست حاصلات کی حمایت میں ان پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرینگے۔ اپنے بچوں کی ایسے سکول کورسز کا انتخاب کرنے میں مدد کریں جو عملی تربیت فراہم کرنے اور انہیں بادشاہتی مفادات کو قربان کئے بغیر مادی ضروریات پوری کرنے کیلئے لیس کرے۔ (۱-تیم ۶:۶-۱۱) بیشتر معاملات میں، باقاعدہ پائنیر خدمت شروع کرتے ہوئے کسی شخص کیلئے موزوں طور پر اپنی ضروریاتِزندگی پوری کرنے کیلئے ثانوی سکول کی تعلیم کیساتھ پیشہوارانہ یا ملازمت پر تربیت حاصل کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
۵ نوجوانوں کی کنوارپن کی بخشش کو قائم رکھنے کی جستجو کرنے کی حوصلہافزائی کریں۔ اگر وہ بعدازاں شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ شادی کی بھاری ذمہداریاں اُٹھانے کی بہتر حالت میں ہوں گے۔ (جون ۲۰۰۱ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمہ ”کیا آپ خود کو دستیاب رکھ سکتے ہیں؟“ کا پیراگراف ۱۹ دیکھیں۔) پائنیر خدمت کی بابت مثبت طریقے سے بات کرنا، زیادہ ضرورت والے علاقے میں خدمت کرنا، بیتایل خدمت اور مشنری کارگزاری، نوجوانوں میں اوائلعمری ہی سے یہوواہ کو خوش کرنے کیلئے اپنی زندگی کو استعمال کرنے کی خواہش جاگزین کرتی ہے، دوسروں کو فائدہ پہنچانے کیساتھ وہ خود بھی خوشی کا تجربہ کرتے ہیں ۔
۶ اَے نوجوانو! کُلوقتی خدمت کو مقدم رکھو: اَے نوجوانو! آپ کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ پائنیر خدمت کیسا کام ہے۔ آپ جب ممکن ہو سکول کے پورے سال کے دوران اور چھٹیوں میں امدادی پائنیر خدمت کرنے سے جزوقتی طور پر اس کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ جان جائینگے کہ پائنیر خدمت واقعی کیسی تسکینبخش ہے! کیا آپ اس وقت اور موسمِگرما کے اختتام کے درمیان تک پائنیر خدمت کیلئے منصوبہسازی کر سکتے ہیں؟
۷ اگر آپ خدا کی تنظیم میں جوان بھائی ہیں تو ایک خدمتگزار خادم کے طور پر لائق ٹھہرنے کی خاطر ترقی کرنے کی بابت سنجیدگی سے سوچیں۔ (۱-تیم ۳:۸-۱۰، ۱۲) علاوہازیں، فیصلہ کریں کہ ایک مرتبہ درکار عمر تک پہنچنے کے بعد آیا آپ بیتایل خدمت کے لئے یا منسٹریل ٹریننگ سکول تربیت حاصل کرنے کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں۔ پائنیر خدمتگزاری میں آپ کا تجربہ آپ کو بیشقیمت اسباق سکھائے گا جیسے کہ کیسے ایک شیڈول کی پابندی کی جائے، اپنے ذاتی نظمونسق میں کیسے بہتری لائی جائے، دوسروں کے ساتھ کیسے نباہ کِیا جائے اور کیسے احساسِذمہداری پیدا کی جائے۔ یہ سب آپ کو بعدازاں اضافی خدمتی استحقاق حاصل کرنے کے لئے تیار کرے گا۔
۸ کُلوقتی خدمت کی کامیابی کے سلسلے میں کلیدی عنصر مسیحی خدمت میں محنتی ہونے کا جذبہ ہے۔ پولس رسول نے ایسے رجحان کی حوصلہافزائی کی اور اس نے ان برکات کی طرف اشارہ کِیا جو اس سے حاصل ہو سکتی ہیں: ”جو کام کرو جی سے کرو یہ جان کر کہ [یہوواہ] کے لئے کرتے ہو۔ . . . کیونکہ تم جانتے ہو کہ [یہوواہ] کی طرف سے اسکے بدلہ میں تم کو میراث ملیگی۔“ (کل ۳:۲۳، ۲۴) دُعا ہے کہ یہوواہ آپ کو کُلوقتی خدمت میں بہت ساری خوشیاں دے!