یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 7/‏96 ص.‏ 4
  • پائنیر خدمت میں مزید بھائیوں کی ضرورت ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پائنیر خدمت میں مزید بھائیوں کی ضرورت ہے
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ملتا جلتا مواد
  • پائنیر خدمت—‏کیا آپ بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
  • پائنیر خدمتگزاری کی برکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
  • کیا آپ بطور ایک پائنیر کے یہوواہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
  • کیا آپ یہوواہ کی تعظیم کرنے کیلئے مزید کام کر سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۳
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
خدم 7/‏96 ص.‏ 4

پائنیر خدمت میں مزید بھائیوں کی ضرورت ہے

۱ پولسؔ نے ہمیں ’‏خداوند کے کام میں ہمیشہ افزائش کرتے رہنے‘‏ کی تاکید کی تھی۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۵:‏۵۸‏)‏ بہتیروں کیلئے، اسکا مطلب پائنیر خدمت شروع کرنا ہے۔ اس پچھلے ستمبر، ۷ پائنیر صفوں میں شامل ہوئے تھے!‏

۲ اس وقت اس مُلک میں پائنیروں کے طور پر خدمت انجام دینے والوں میں اکثریت بہنوں کی ہے۔ (‏زبور ۶۸:‏۱۱‏)‏ کلیسیا کے لئے یہ کتنی خوشی کی بات ہوگی اگر زیادہ بھائی کُل‌وقتی خادموں کی صفوں میں شامل ہو سکیں!‏ (‏زبور ۱۱۰:‏۳‏)‏یہ بات قابلِ‌فہم ہے کہ بہتیرے بھائیوں کو بھاری دنیاوی اور خاندانی ذمہ‌داریوں کو پورا کرنا پڑتا ہے۔ دوسرے بھی کلیسیا کی روحانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ ہم ان اشخاص کی قدر کرتے ہیں جو بادشاہت کی خاطر بذاتِ‌خود سخت محنت کر رہے ہیں۔—‏۱-‏تیمتھیس ۴:‏۱۰‏۔‏

۳ پھربھی، کیا آپ میں سے اَور بھی بھائی پائنیر خدمت اختیار کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کی بیوی پائنیر خدمت کر رہی ہے، تو کیا آپ اس کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں؟ اگر آپ ریٹائرڈ ہیں، تو کیا آپ اتفاق نہیں کرینگے کہ اپنے وقت کو تسلی‌بخش طریقے سے صرف کرنے کے لئے کُل‌وقتی خدمت کے علاوہ اور کوئی چیز نہیں ہے؟ اگر آپ اپنا سکول ختم کر رہے ہیں، تو کیا آپ نے پائنیر خدمت کو خدمت کے اضافی استحقاق کے لئے گزرپتھر کے طور پر اختیار کرنے کے لئے سنجیدہ اور دُعائیہ غوروفکر کیا ہے؟—‏افسیوں ۵:‏۱۵-‏۱۷‏۔‏

۴ ایک بھائی نے اپنا کامیاب بزنس چھوڑ دیا اور جُزو وقتی کام اختیار کر لیا تاکہ وہ پائنیر خدمت کر سکے۔ اسکی عمدہ راہنمائی کیساتھ، اسکے چار میں سے تین بچے سکول ختم کرنے کے ساتھ ہی پائنیر بن گئے۔ چوتھا ان کے ساتھ شامل ہونے کا متمنی تھا۔ اس بھائی اور اس کے خاندان کو بہت زیادہ برکت ملی ہے۔‏

۵ ایک وسیع دروازہ کُھلا ہے:‏ پائنیر خدمت ”‏کارگزاری کا ایک وسیع اور کارآمد دروازہ کھول“‏ سکتی ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۶:‏۹‏)‏ بھائی جو پائنیر ہیں انہیں بھرپور طور پر کلیسیا میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پُرجوش میدانی کارگزاری ان کی روحانی قدوقامت کے لئے مدد فراہم کرتی اور ان کی روحانی ترقی کے لئے اعانت کرتی ہے۔ پائنیر خدمت اضافی خدمتی استحقاقات کے لئے راہ کھول سکتی ہے۔ پائنیر خدمت کے پہلے سال کے بعد، پائنیر سروس سکول میں حاضر ہونے کی برکت موجود ہے۔ غیرشادی‌شُدہ خدمتگزار خادم اور بزرگ منسٹیریل ٹریننگ سکول میں حاضر ہونے کے لئے کوشش کر سکتے ہیں۔ لائق شادی‌شُدہ جوڑے گلئیڈ سکول کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ بھائی خود کو بالآخر سفری کام کے لائق ثابت کر سکتے ہیں۔ جی‌ہاں، پائنیر خدمت یہوؔواہ کی تنظیم میں خدمت کے ان عظیم استحقاقات کے لئے راہ کھولتی ہے۔‏

۶ بھائی جو باقاعدہ پائنیر خدمت کیلئے وقت نکال سکتے ہیں شاید اُس عظیم خوشی کا تجربہ کریں جو زیادہ دینے سے حاصل ہوتی ہے۔—‏اعمال ۲۰:‏۳۵‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں