یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏02 ص.‏ 11
  • اعلانات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلانات
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 4/‏02 ص.‏ 11

اعلانات

▪ لٹریچر پیشکش برائے اپریل اور مئی:‏ مینارِنگہبانی اور جاگو!‏ رسالے۔ جب واپسی ملاقاتوں پر دلچسپی دکھائی دے تو اس شخص کو میگزین روٹ میں شامل کریں۔ بائبل مطالعے شروع کرنے کے پیشِ‌نظر تقاضا بروشر پیش کریں۔ جون:‏ خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ جب صاحبِ‌خانہ کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی موجود ہوں تو کلیسیا کے سٹاک سے ایک موزوں بروشر پیش کریں۔ جولائی:‏ ذیل میں درج ۳۲ صفحات کے بروشروں میں سے کوئی بھی بروشر استعمال کِیا جا سکتا ہے:‏ کیا خدا واقعی ہماری پرواہ کرتا ہے؟، زمین پر ابد تک زندگی کا لُطف اُٹھائیں!‏، ”‏دیکھو!‏ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں،“‏ شُڈ یو بیلیو اِن دی ٹرینٹی؟، دی ڈیوائن نیم دیٹ وِل انڈیؤر فارایور، وہ حکومت جو فردوس لائے گی ، مرنے پر ہمارے ساتھ کیا واقع ہوتا ہے؟، وَٹ از دی پرپز آف لائف—‏ہاؤ کین یو فائنڈ اِٹ؟، اور وین سم‌وَن یو لَو ڈائیز۔ جہاں مناسب ہو وہاں بروشر سب لوگوں کیلئے ایک کتاب، آور پرابلمز—‏ہو وِل ہیلپ اَس سولو دیم؟، سپرٹس آف دی ڈیڈ—‏کین دے ہیلپ یو اَور ہارم یو؟ ڈو دے ریئلی ایگزسسٹ؟، اور وِل دئیر ایور بی اے ورلڈ وِدآؤٹ وار؟ پیش کئے جا سکتے ہیں۔‏

▪ اپریل سے شروع کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کنونشن بیج ۲۰۰۲ کے لئے لٹریچر ترسیل میں ازخود شامل کر دئے جائینگے۔ ان کے لئے درخواست کرنا ضروری نہیں۔ ہر کلیسیا کی ضرورت کے مطابق ۲۵ کارڈز کے بنڈل کے حساب سے ارسال کئے جائیں گے۔ اگر کلیسیاؤں کو اضافی بیج کارڈز کی ضرورت ہوگی تو لٹریچر درخواست فارم (‏14-S)‏ پر ان کی درخواست کی جانی چاہئے۔ جو کلیسیائیں پلاسٹک بیج ہولڈر چاہتی ہیں انہیں اِس کیلئے درخواست بھیجنی چاہئے۔‏

▪ برانچ دفتر کیلئے تمام صدارتی نگہبانوں اور سیکرٹریوں کے ایڈرس اور ٹیلیفون نمبر کا تازہ‌ترین ریکارڈ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کسی بھی وقت ان میں تبدیلی واقع ہوتی ہے تو کلیسیا کی خدمتی کمیٹی کو صدارتی نگہبان/‏سیکرٹری کا تبدیل‌شُدہ ایڈریس (‏29-S)‏ فارم برانچ دفتر کو بِلاتاخیر ارسال کرنا چاہئے۔ اس میں علاقے کے کوڈ میں کوئی بھی تبدیلی شامل ہے۔‏

▪ کلیسیائی سیکرٹریوں کو اپنے پاس ریگولر پائنیر خدمت کے لئے فارم (‏205-S)‏، امدادی پائنیر خدمت کیلئے فارم (‏S-205b)‏ کی کافی رسد رکھنی چاہئے۔ ایسے فارمز کیلئے لٹریچر درخواست فارم (‏14-S)‏ پر آرڈر بھیجا جا سکتا ہے۔ کم‌ازکم ایک سال کی رسد دستیاب رکھیں۔ اس بات کا یقین کرنے کیلئے ریگولر پائنیر فارم پر نظرثانی کریں کہ آیا وہ مکمل ہے۔ اگر درخواست‌دہندگان کو اپنے بپتسمے کی صحیح تاریخ یاد نہیں ہے تو اُنہیں اندازے کے مطابق تاریخ کا ریکارڈ رکھنا چاہئے۔‏

▪ جب کبھی کسی دوسرے مُلک میں کلیسیائی اجلاس، ایک اسمبلی یا ایک ڈسٹرکٹ کنونشن پر حاضر ہونے کا سفری منصوبہ شامل ہو تو تاریخوں، اوقات اور مقامات کے سلسلے میں معلومات کے لئے آپ کی درخواست کو اُس برانچ دفتر پہنچنا چاہئے جو اس مُلک میں کام کی نگرانی کرتی ہے۔ حالیہ ائیربُک کے آخری صفحہ پر برانچ دفاتر کے پتے درج ہیں۔ مینارِنگہبانی اس وقت زولو زبان میں بڑے حروف کی چھپائی میں دستیاب ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں