منادی میں اپنی خوشی کو بڑھائیں
۱ کیا آپ اپنی خدمتگزاری میں خوشخبری سنانے کی خوشی کا تجربہ کر رہے ہیں؟ اگر ہم احتیاط سے کام نہیں لینگے تو یہ شریر دُنیا ہمیں منادی کے کام کے سلسلے میں بےحوصلہکرکے ہماری خوشی چھین سکتی ہے۔ غیرمؤثر علاقہ بھی ہمارے جوش کو ٹھنڈا کر سکتا ہے۔ ہم منادی میں اپنی خوشی بڑھانے کیلئے کونسے عملی اقدام اُٹھا سکتے ہیں؟
۲ مثبت رُجحان رکھیں: مثبت رُجحان برقرار رکھنا واقعی مفید ہوتا ہے۔ ایسا کرنے کا ایک طریقہ ”خدا کے ساتھ کام کرنے والے“ بننے کے عظیم شرف پر غوروخوض کرنا ہے۔ (۱-کر ۳:۹) اس کام کی انجامدہی میں یسوع بھی ہمارے ساتھ ہے۔ (متی ۲۸:۲۰) نیز وہ فرشتوں کے لشکر کیساتھ ہماری مدد کرتا ہے۔ (متی ۱۳:۴۱، ۴۹) پس، ہم یقین رکھ سکتے ہیں کہ ہماری کاوشوں کو الہٰی راہنمائی حاصل ہے۔ (مکا ۱۴:۶، ۷) لہٰذا اس سے قطعنظر کہ بعض لوگ ہمارے کام کیلئے کیسا ردِعمل دکھاتے ہیں، آسمانی حمایت اور مقبولیت ہمارے لئے زیادہ شادمانی کا باعث ہے!
۳ اچھی تیاری کریں: اچھی تیاری بھی ہماری خوشی میں اضافہ کرتی ہے۔ خدمتگزاری کیلئے تیاری بہت زیادہ کام کا تقاضا نہیں کرتی۔ حالیہ رسالوں یا مہینے کی لٹریچر پیشکش سے نکات برائے گفتگو پر غور کرنے میں صرف ۵ منٹ لگتے ہیں۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے مضمون ”رسالوں کی بابت کیا کہیں“ سے ایک پیشکش کا انتخاب کریں۔ جنوری ۲۰۰۲ کے ضمیمے ”میدانی خدمت کے لئے مجوزہ پیشکشیں“ بھی زیرِغور لائیں۔ کسی اَور مؤثر تعارف کیلئے بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ کتابچے کو بھی کام میں لائیں۔ اگر آپ کو کسی ایسے اعتراض کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو لوگ اکثر اُٹھاتے ہیں تو آپ ایسا جواب تیار کر سکتے ہیں جو اُنکی بات کا جواب دینے کے علاوہ دلچسپی اُبھارنے والے موضوع کی جانب توجہ مبذول کرائیگا۔ اس سلسلے میں ریزننگ بُک بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ ان امدادی چیزوں کو استعمال کرنا ہمیں خوشی کیساتھ منادی کرنے کیلئے درکار اعتماد عطا کریگا۔
۴ مستعدی سے دُعا کریں: دائمی خوشی کیلئے دُعا نہایت ضروری ہے۔ چونکہ ہم یہوواہ کا کام کر رہے ہیں اسلئے ہمیں اُسکی روح کے لئے التجا کرنی چاہئے جسکا ایک پھل خوشی ہے۔ (گل ۵:۲۲) یہوواہ ہمیں منادی جاری رکھنے کیلئے قوت بخشے گا۔ (فل ۴:۱۳) اپنی خدمتگزاری کے لئے دُعا کرنا منفی تجربات پیش آنے کی صورت میں صحیح نقطۂنظر قائم رکھنے میں بھی ہماری مدد کر سکتا ہے۔ (اعما ۱۳:۵۲؛ ۱-پطر ۴:۱۳، ۱۴) اگر ہم ہچکچاہٹ یا خوف محسوس کرتے ہیں تو دُعا دلیری اور خوشی سے خدمت جاری رکھنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔—اعما ۴:۳۱۔
۵ مواقع پیدا کریں: بِلاشُبہ، جب ہم زیادہ لوگوں کو تلاش کرنے اور گواہی دینے کے قابل ہوتے ہیں تو ہماری خدمتگزاری زیادہ پُرمسرت ہوتی ہے۔ سہپہر یا شام کے وقت گھرباگھر گواہی دینے کا کام کرنے کیلئے اپنے شیڈول میں تبدیلی کرنا زیادہ کامیابی پر منتج ہو سکتا ہے۔ جب آپ سڑک کے کنارے چلتے، خریداری کرتے، بس میں سفر کرتے یا پارک میں سیر کرتے ہیں تو آپ مختلف لوگوں سے ملتے ہیں۔ گفتگو شروع کرنے کیلئے کوئی مختصر سا وعظ کیوں نہ تیار کِیا جائے اور پھر دوستانہ رُجحان دکھانے والے لوگوں تک رسائی کرنے میں پہل کی جائے؟ آپ اپنی جائےملازمت یا سکول میں بھی ہر روز دوسروں سے باتچیت کر سکتے ہیں۔ آپ دلچسپی اُبھارنے والے کسی صحیفائی موضوع پر بات شروع کرنے سے بھی گواہی دینے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے پہلے صفحے پر عمدہ تجاویز موجود ہیں۔ یہ تمام کوششیں منادی میں کسی کی خوشی کو بڑھا سکتی ہیں۔
۶ جب خوشی برداشت کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے تو اسے قائم رکھنا بہت اہم ہے! ایسا کرنے سے ہم کبھی نہ دہرائے جانے والے اِس کام کے اختتام پر بہت زیادہ اجر حاصل کرینگے۔ یہ امکان بذاتِخود منادی میں ہماری خوشی کو بڑھا سکتا ہے۔—متی ۲۵:۲۱۔