اعلانات
▪ لٹریچر پیشکش برائے مارچ: علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرنے کیلئے خصوصی کوشش کی جائیگی۔ اپریل اور مئی: مینارِنگہبانی اور جاگو! رسالے۔ پبلشروں کیلئے لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ اگر وہ چاہیں تو عالمگیر کام کیلئے عطیات دے سکتے ہیں۔ دلچسپی نظر آنے کی صورت میں بائبل مطالعے شروع کرنے کی خاص کوشش کے پیشِنظر تقاضا بروشر پیش کِیا جانا چاہئے۔ جون: خدا ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ یا علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے۔ اگر لوگوں کے پاس یہ مطبوعات پہلے ہی سے موجود ہیں تو کلیسیا کے سٹاک میں موجود کوئی اَور موزوں بروشر استعمال کریں۔
▪ اپریل میں امدادی پائنیر خدمت کرنے کے خواہاں پبلشروں کو ابھی سے منصوبہسازی کرکے جلد اپنی درخواست دے دینی چاہئے۔ اس سے بزرگ میدانی خدمت کیلئے ضروری انتظامات کرنے کے علاوہ رسالوں اور لٹریچر کی کافی رسد دستیاب رکھنے کے قابل ہونگے۔ امدادی پائنیر خدمت کرنے کی اجازت حاصل کرنے والے تمام اشخاص کے ناموں کا اعلان ہر ماہ کلیسیا کے سامنے کِیا جانا چاہئے۔
▪ میموریل مارچ ۲۸، بروز جمعرات، ۲۰۰۲ کو منعقد ہوگا۔ اگر آپکی کلیسیا جمعرات کو اجلاس کیلئے جمع ہوتی ہے تو اس ہفتے کنگڈم ہال دستیاب نہ ہونے کی صورت میں اِسے کسی اَور دن پر منتقل کر دیا جانا چاہئے۔ اگر ایسا کرنا ممکن نہ ہو اور آپکا خدمتی اجلاس اس سے متاثر ہو رہا ہے تو کلیسیا کیلئے عملی اہمیت کے حامل حصوں کو کسی دوسرے خدمتی اجلاس میں شامل کرکے پیش کِیا جا سکتا ہے۔
▪ ٹرانسلیشن آفس لٹریچر کے سلسلے میں پبلشروں کی انفرادی درخواستوں کو پورا نہیں کریگا۔ صدارتی نگہبان کو ہر ماہ لٹریچر کے لئے کلیسیا کی درخواست برانچ کو بھیجنے سے پہلے اعلان کرانا چاہئے تاکہ ذاتی لٹریچر حاصل کرنے کے خواہاں اشخاص لٹریچر کی ذمہداری سنبھالنے والے بھائی کو اپنا آرڈر دے سکیں۔ براہِمہربانی یہ بھی یاد رکھیں کہ کونسی مطبوعات سپیشل ریکیوسٹ آئٹمز ہیں۔