یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 10/‏02 ص.‏ 2-‏13
  • خدمتی اجلاس کا شیڈول

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدمتی اجلاس کا شیڈول
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • ذیلی عنوان
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۴
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۱
  • ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۸
  • ہفتہ شروع از نومبر ۴
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
خدم 10/‏02 ص.‏ 2-‏13

خدمتی اجلاس کا شیڈول

ہفتہ شروع از اکتوبر ۱۴

گیت نمبر ۲۸

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے اکتوبر ۱۵ کے مینارِنگہبانی اور اکتوبر ۲۲ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کے سلسلے میں دو مختلف مظاہرے کرائیں۔ ہر صورت میں، قاطع‌گفتگو کے اس اعتراض پر قابو پانے کیلئے مختلف طریقوں کو اُجاگر کریں کہ ”‏مَیں پہلے ہی آپکے کام سے بخوبی واقف ہوں“‏—‏دیکھیں بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ، صفحہ ۱۲۔‏

۱۵ منٹ:‏ مقامی ضروریات۔‏

۲۰ منٹ:‏ ”‏کتابی مطالعے کے نگہبان کس طرح ذاتی توجہ دیتے ہیں۔“‏ ایک کتابی مطالعے کا نگہبان سوالاًجواباً بات‌چیت کرتا ہے۔ شروع میں مختصراً بیان کریں کہ کتابی مطالعے کے انتظام کا آغاز کیسے ہوا تھا۔ (‏جے‌وی ۲۳۷ پ.‏ ۴)‏ دو یا تین پبلشروں کو یہ بیان کرنے کیلئے پہلے ہی سے تیار کریں کہ اُنہوں نے کتابی مطالعے کے نگہبان کی طرف سے دکھائی گئی ذاتی توجہ سے کیسے فائدہ حاصل کِیا ہے۔‏

گیت نمبر ۱۶۵ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۱

گیت نمبر ۱۹۵

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔‏

۳۵ منٹ:‏ ”‏۲۰۰۲ ’‏سرگرم بادشاہتی مُناد‘‏ یہوواہ کے گواہوں کا ڈسٹرکٹ کنونشن۔“‏ مینارِنگہبانی کا کنڈکٹر اسے پیش کرے گا۔ ایک منٹ کی تمہید کے بعد سامعین سے بات‌چیت کریں۔ اِس بات پر زور دیں کہ تینوں دنوں کے تمام پروگرام سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔ پچھلے کنونشنوں کے مقامی تجربات کا ذکر کریں جن سے اِس بات کی اہمیت ظاہر ہو جائے کہ ہمارے چال‌چلن کا دوسروں پر کیا اثر پڑتا ہے۔‏

گیت نمبر ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از اکتوبر ۲۸

گیت نمبر ۱

۸ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کریں کہ پچھلے سپیشل اسمبلی ڈے کے نوٹس کا جائزہ لیں اور اگلے ہفتے خدمتی اجلاس میں اس سے متعلق پیش کئے جانے والے حصے کی تیاری کریں۔ پبلشروں کو اکتوبر کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کی یاددہانی کرائیں۔ صفحہ ۸ کی تجاویز کو استعمال کرتے ہوئے ایک بہن نومبر ۱ کے مینارِنگہبانی اور ایک بھائی نومبر ۸ کے جاگو!‏ کو پیش کرنے کا مظاہرہ کرے۔ ان مظاہروں کے بعد ہر پیشکش کے مثبت پہلوؤں کو اُجاگر کریں۔‏

۱۲ منٹ:‏ مقامی تجربات۔ کلیسیا کو گرمیوں کی چھٹیوں میں سفر کے دوران، سرکٹ اسمبلی پر یا جائے‌ملازمت، سکول، خریداری وغیرہ کے وقت غیررسمی گواہی دیتے وقت پیش آنے والے خوش‌کُن تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں۔‏

۲۵ منٹ:‏ ”‏ہمارے زمانے کیلئے انتباہی مثالوں سے سیکھنے کی پُرخلوص استدعا۔“‏ تمہید ایک منٹ سے بھی کم ہونی چاہئے جسکے بعد فوراً مضمون میں دئے گئے ہر سوال پر سامعین کے ساتھ بات‌چیت کریں۔ دسمبر میں ہم نو بلڈ—‏میڈیسن میٹس دی چیلنج پر غور کرینگے۔‏

گیت نمبر ۴۱ اور اختتامی دُعا۔‏

ہفتہ شروع از نومبر ۴

گیت نمبر ۳۳

۱۰ منٹ:‏ مقامی اعلانات۔ جنوری ۲۰۰۲ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے ضمیمے سے تقاضا بروشر اور علم کی کتاب کو پیش کرنے کی تجاویز کا مختصراً اعادہ کریں۔ کسی ایک پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔‏

۱۳ منٹ:‏ خوشخبری سنانے سے شرماتے نہیں۔ (‏روم ۱:‏۱۶‏)‏ ایک نوجوان اپنے والد کے پاس کوئی مسئلہ لے کر آتا ہے۔ وہ اپنے ہم‌جماعتوں کو یہ بتانے سے ہچکچاتا ہے کہ وہ یہوواہ کا گواہ ہے کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ اُس کا مذاق اُڑایا جائے گا۔ والد اس سے بہت خوش ہوتا ہے کہ اس نے اس سلسلے میں دیانتداری سے کام لیا ہے۔ وہ بیان کرتا ہے کہ ایک مرتبہ ساتھیوں کے دباؤ کی وجہ سے پطرس نے کیسا جوابی‌عمل دکھایا تھا۔ (‏متی ۲۶:‏۶۹-‏۷۴‏)‏ والد مندرجہ‌ذیل مشورت پیش کرتا ہے:‏ ہمیں اس بات سے کبھی بھی نہیں شرمانا چاہئے کہ ہم مسیحی ہیں۔ (‏مر ۸:‏۳۸‏)‏ اپنے آپ کو سکول میں ایک گواہ کے طور پر متعارف کرانا مفید ہے۔ جب اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو اُستاد آپ کے اعتقادات کی عزت کریں گے اور آپ کو غلط سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور نہیں کریں گے۔ دوسرے اباحتی نوجوان بھی آپ کو غلط روش کے لئے نہیں اُکسائیں گے۔ آپ کے ہم‌جماعت آسانی سے سمجھ جائیں گے کہ کیوں آپ کسی لڑکی یا لڑکے کیساتھ دوستی نہیں کرنا چاہتے، بہت زیادہ کھیلوں میں اور سکول کے بعد دیگر کاموں میں بھی حصہ نہیں لیتے۔ اگر وقت اجازت دے تو والد اور نوجوان کتاب ینگ پیپل آسک صفحہ ۳۱۵-‏۳۱۸ کے ذیلی عنوان ”‏خدا کے ساتھ اپنی دوستی کا علانیہ اقرار کرنا“‏ پر بات‌چیت کرتے ہیں۔ اس کے بعد نوجوان اس عمدہ نصیحت کیلئے قدردانی کا اظہار کرتا ہے۔‏

۲۲ منٹ:‏ خدا کے تابع ہو جاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو۔ (‏یعقو ۴:‏۷‏)‏ ایک بزرگ مجوزہ سوالات کا استعمال کرتے ہوئے سامعین کیساتھ پچھلے خدمتی سال کے سپیشل اسمبلی ڈے کے پروگرام پر گرمجوش گفتگو کرتا ہے۔ کلیسیا کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے ان تمام معلومات کا اطلاق کرنے سے کیسے فائدہ اُٹھایا ہے۔ (‏اس کو پہلے ہی سے تفویض کِیا جا سکتا ہے)‏ پروگرام کے اِن حصوں کو نمایاں کریں:‏ (‏۱)‏ ”‏ایک غلامانہ دُنیا میں خدائی تابعداری۔“‏ کسطرح ہم دُنیاوی پھندوں سے ہوشیار رہ سکتے ہیں؟ (‏۲)‏ ”‏خاندانی افراد کے طور پر خدائی تابعداری دکھانا۔“‏ یہوواہ کی تنظیم میں خاندانی رشتوں کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت کیوں ہے؟ ہم یہ کس طرح کر سکتے ہیں؟ (‏۳)‏ ”‏یہوواہ کیلئے مضبوط مؤقف اختیار کرنے کیلئے نئے شاگردوں کی مدد کرنا۔“‏ جب نئے اشخاص کو ایمان کی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ہم اِن پر غالب آنے میں اُن کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ (‏۴)‏ ”‏ابلیس کا مقابلہ کرنے سے کیا مُراد ہے۔“‏ شیطان کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی کُنجی کیا ہے؟ افسیوں ۶:‏۱۱-‏۱۸ میں بیان‌کردہ روحانی ہتھیار ہمارے بچاؤ میں کس طرح مدد کرتے ہیں؟ (‏ڈبلیو۹۲ ۱۵/‏۵ ۲۱-‏۲۳)‏ (‏۵)‏”‏کامیابی کے ساتھ شریر کا مقابلہ کرنے والے نوجوان“‏ اور ”‏خدائی تابعداری سے فائدہ اُٹھانے والے نوجوان۔“‏ شیطان کے بعض ہتھکنڈے کونسے ہیں جن سے نوجوانوں کو بچنا چاہئے؟ یہوواہ کے تابع ہو جانے سے نوجوانوں کو کیسے برکت ملتی ہے؟ (‏م۹۱/‏۳ ص.‏۱۳، ۱۴، پیرا.‏ ۱۵-‏۱۷)‏ (‏۶)‏ ”‏خدائی تابعداری سے فائدہ اُٹھانا۔“‏ واضح کریں کہ مسیحی سرکاری حکام، آجروں، خاندانی حلقے اور مسیحی کلیسیا میں کسطرح تابعداری دکھاتے ہیں۔ کونسی خوبیاں ہمیں ایسا کرنے میں مدد دینگی؟‏

گیت نمبر ۱۴۳ اور اختتامی دُعا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں