یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 12/‏01 ص.‏ 1
  • خدا کے کلام کا درست استعمال

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کے کلام کا درست استعمال
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ خدا کے کلام کو دُرستی سے کام میں لا رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
  • ‏”‏رُوح کی تلوار“‏ کو مہارت سے استعمال کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • کیا آپ خدا کے کلام کی پُرجوش حمایت کرتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۷
  • لوگوں کو قائل کرنے کے طریقے
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۰
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 12/‏01 ص.‏ 1

خدا کے کلام کا درست استعمال

۱ ایک سرکاری اہلکار کو گواہی دیتے ہوئے ”‏فلپسؔ نے اپنی زبان کھول کر [‏مخصوص]‏ نوشتہ سے شروع کِیا اور اُسے یسوؔع کی خوشخبری دی۔“‏ (‏اعما ۸:‏۳۵‏)‏ فلپس ”‏حق کے کلام کو درستی سے کام“‏ میں لایا تھا۔ (‏۲-‏تیم ۲:‏۱۵‏)‏ تاہم، سفری نگہبانوں نے یہ مشاہدہ کِیا ہے کہ آجکل بہتیرے پبلشر گواہی دینے کے دوران شاذونادر ہی بائبل استعمال کرتے ہیں۔ کیا آپ اپنی خدمتگزاری میں بائبل استعمال کرتے ہیں؟‏

۲ خدا کا کلام ہی ہمارے ایمان اور تعلیم کا ماخذ ہے۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ خدا کا کلام ہی لوگوں کو یہوواہ کی طرف کھینچنے کے علاوہ اُنہیں زندگی‌بخش تعلیم دیتا ہے۔ لہٰذا، اپنی دلچسپی کے موضوعات پر بحث کرنے کی بجائے خدمتگزاری میں بائبل استعمال کرنا زیادہ اہم ہے۔ (‏عبر ۴:‏۱۲‏)‏ بیشتر لوگ بائبل کی بابت بہت کم علم رکھتے ہیں اسلئے ہمیں بائبل میں سے پڑھکر بتانا چاہئے کہ یہ نوعِ‌انسان کیلئے عملی راہنمائی اور مستقبل کیلئے شاندار اُمید پیش کرتی ہے۔‏

۳ بائبل میں سے پڑھیں:‏ آپ اپنے بیگ کے بغیر منادی کیلئے جا سکتے ہیں۔ آپ لٹریچر کو اپنے پتلے سے فولڈر میں اور بائبل ہاتھ یا جیب میں رکھ سکتے ہیں۔ پھر جب کسی سے آپکی گفتگو ہوتی ہے تو آپ اُس شخص کو یہ احساس دلائے بغیر اپنی بائبل نکال سکتے ہیں کہ آپ اُسے کوئی لمباچوڑا وعظ سنانے لگے ہیں۔ ایسے انداز میں کھڑے ہوں کہ دوسرا شخص جس سے آپ مخاطب ہیں بائبل سے پڑھتے وقت آپکے ساتھ دیکھ سکے۔ غالباً آپ اُسے پڑھنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ جب وہ شخص محض آپ سے سننے کی بجائے خود بائبل سے دیکھے گا تو اسکا اثر بہت گہرا ہوگا۔ لیکن آیت کا مفہوم اور مقصد سمجھانے کیلئے آپکو اِسکے کلیدی خیال کو نمایاں کرنے والے الفاظ پر زور دینا ہوگا۔‏

۴ ایک صحیفے کی پیشکش:‏ اپنا تعارف کرانے کے بعد، آپ کہہ سکتے ہیں:‏ ”‏لوگ اپنی زندگی میں راہنمائی کے لئے مختلف ذرائع کا رُخ کرتے ہیں؟ آپکے خیال میں عملی راہنمائی کا بہترین ماخذ کیا ہے؟ [‏جواب دینے دیں۔]‏ اس بیان کی بابت آپکی رائے کیا ہے؟ [‏امثال ۲:‏۶، ۷ پڑھیں اور جواب دینے دیں۔]‏ انسانی حکمت نہایت ناقص ثابت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بہتیرے لوگ مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ تاہم، خدائی حکمت ہمیشہ قابلِ‌اعتماد اور مفید ثابت ہوتی ہے۔“‏ اسکے بعد کوئی اشاعت دکھائیں جو آپ پیش کرنا چاہتے ہیں اور اس میں سے خدا کی عملی حکمت کی کوئی مثال اُجاگر کریں۔‏

۵ یسوع نے خلوصدل لوگوں کی مدد کیلئے صحائف استعمال کئے تھے۔ (‏لو ۲۴:‏۳۲‏)‏ پولس نے بھی صحائف سے اپنی تعلیم کا ثبوت دیا تھا۔ (‏اعما ۱۷:‏۲، ۳‏)‏ خدا کے کلام کا درست استعمال کرنے میں ماہر ہو جانے سے خدمتگزاری میں ہماری خوشی اور اعتماد کو فروغ ملے گا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں