تھیوکریٹک منسٹری سکول برائے ۲۰۰۲
۱ بہتیرے لوگ قوتِگویائی کو معمولی خیال کرتے ہیں۔ لیکن یہ دراصل یہوواہ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے۔ اس سے ہم دوسروں کیساتھ گفتگو میں اپنے خیالات اور احساسات کا اظہار کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ سب سے بڑھکر، اس سے ہم یہوواہ کی حمدوتعریف کر سکتے ہیں۔—زبور ۲۲:۲۲؛ ۱-کر ۱:۴-۷۔
۲ تھیوکریٹک منسٹری سکول میں مردوں، عورتوں اور بچوں کو یہوواہ کے نام کا اعلان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ (زبور ۱۴۸:۱۲، ۱۳) سن ۲۰۰۲ کا سکول پروگرام بائبل کے مختلف موضوعات پر مشتمل ہے جنہیں ہم ذاتی فائدے کے علاوہ خدمتگزاری میں بھی استعمال کر سکیں گے۔ سکول کی تیاری اور اس میں شرکت کرنے سے، ہم خدا کا کلام سکھانے والوں کے طور پر اپنا علم اور مہارت بڑھانے کے قابل ہونگے۔—زبور ۴۵:۱۔
۳ بائبل کی روزانہ پڑھائی: اگر ہم بائبل کو عام طور پر قریب رکھیں تو ہم کسی بھی فارغ وقت میں اسکی پڑھائی سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ ہم میں سے بیشتر کے پاس سارے دن میں چند ہی لمحات ایسے ہوتے ہیں جنہیں اسطرح استعمال کِیا جا سکتا ہے۔ ہر روز ایک صفحہ ہی پڑھنا کتنا مفید ہے اور سکول کے شیڈول میں دی جانے والی بائبل پڑھائی کیساتھ چلنے کیلئے اسی کی ضرورت ہے!—زبور ۱:۱-۳۔
۴ اچھی طرح بائبل پڑھنے کی لیاقت اپنے سامعین کے دل تک پہنچنے اور اُنہیں یہوواہ کی حمد کرنے کی تحریک دینے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ سکول میں تقریر نمبر ۲ پیش کرنے والے بھائیوں کو تفویضکردہ مواد کی پڑھائی کرنے کی خوب مشق کرنی چاہئے۔ سکول اوورسیئر شاباش کے علاوہ پڑھائی بہتر بنانے کیلئے تجاویز بھی پیش کریگا۔
۵ ریزننگ بُک کا استعمال: تقریر نمبر ۳ اور ۴ ریزننگ بُک پر مبنی ہوگی۔ ہم میں سے بیشتر اس مفید کتاب کو میدانی خدمت میں استعمال کرنے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ بہنوں کو علاقے کے لحاظ سے عملی مناظر کا انتخاب کرنا چاہئے۔ سکول اوورسیئر کو اُنکے تعلیم دینے اور صحائف استعمال کرنے کے طریقے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے۔
۶ دُعا ہے کہ تھیوکریٹک منسٹری سکول خوشخبری کی منادی اور خدائےعظیم، یہوواہ کی حمد کیلئے قوتِگویائی کی خداداد نعمت کو استعمال کرتے رہنے میں ہم سب کی مدد کرے!—زبور ۳۴:۱؛ افس ۶:۱۹۔