کیا آپ خدا کے کلام کو دُرستی سے کام میں لا رہے ہیں؟
۱ یسوع مسیح عظیمترین اُستاد تھا جو کبھی اس زمین پر رہا کرتا تھا۔ اُس نے ایک ایسے طریقے سے کلام کِیا جس نے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا، اُن کے جذبات کو اُبھارا اور اُنہیں نیک کام کرنے کی ترغیب دی۔ (متی ۷:۲۸، ۲۹) اُس نے خدا کے کلام کو ہمیشہ اپنی تعلیم کی بنیاد کے طور پر استعمال کِیا۔ (لوقا ۲۴:۴۴، ۴۵) جوکچھ وہ جانتا تھا اور سکھانے کے قابل تھا اُس نے اُس سب کا سہرا یہوواہ خدا کے سر ٹھہرایا۔ (یوحنا ۷:۱۶) خدا کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتے ہوئے یسوع نے اپنے پیروکاروں کیلئے ایک شاندار نمونہ قائم کِیا۔—۲-تیمتھیس ۲:۱۵۔
۲ خدا کے کلام کو مؤثر طور پر کام میں لاتے ہوئے پولس رسول نے بھی ایک نمایاں مثال قائم کی۔ اُس نے دوسروں کے سامنے محض صحائف پڑھنے سے زیادہ کچھ کِیا؛ خدا کے کلام سے یہ ثبوت فراہم کرتے ہوئے کہ یسوع ہی مسیح تھا، جوکچھ وہ پڑھتا تھا اُسکی وضاحت اور اُس پراستدلال بھی کرتا تھا۔ (اعمال ۱۷:۲-۴) اسی طرح، خوشتقریر شاگرد اپلوس ”کتابِمُقدس کا ماہر“ تھا اور وہ سچائی کی پُرزور پیشکش کرنے میں اُسے دُرستی سے کام میں لایا۔—اعمال ۱۸:۲۴، ۲۸۔
۳ خدا کے کلام کے اُستاد بنیں: جدید زمانے میں بادشاہت کے منادوں نے بائبل کا حوالہ دینے اور اس سے استدلال کرنے سے خلوصدل لوگوں کو تعلیم دینے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک موقع پر، ایک بھائی ایک پاسٹر اور اُس کے تین ساتھیوں کے ساتھ شریر اور راستباز کے انجام پر استدلال کرنے کے لئے حزقیایل ۱۸:۴ اور اس سے متعلقہ صحائف استعمال کرنے کے قابل ہوا۔ نتیجتاً، چرچ کے بعض ارکان نے مطالعہ شروع کر دیا اور بالآخر اُن میں سے ایک نے سچائی کو قبول کر لیا۔ ایک دوسرے موقع پر، ایک بہن سے ایک دلچسپی لینے والی خاتون کے مخالفت کرنے والے شوہر کو یہ سمجھانے کا تقاضا کِیا گیا کہ یہوواہ کے گواہ کرسمس اور جنمدن کیوں نہیں مناتے۔ جب اُس نے ریزننگ بُک میں سے براہِراست صحیفائی جوابات پڑھے تو اُس شخص نے اتفاقِرائے کا اظہار کِیا۔ اُس کی اہلیہ اُس کے متفق ہونے سے اسقدر خوش تھی کہ اُس نے کہا: ”ہم آپ کے اجلاسوں پر آئیں گے۔“ اور شوہر بھی راضی ہو گیا!
۴ دستیاب امداد کو استعمال کریں: ہماری بادشاہتی خدمتگزاری اور خدمتی اجلاس کا پروگرام ہمیں خدا کے کلام کو دُرستی سے کام میں لانے میں مدد دینے کے لئے عمدہ راہنمائی پیش کرتے ہیں۔ بہتیرے مبشروں نے مختلف مجوزہ پیشکشوں کے لئے قدرافزائی کا اظہار کِیا ہے جنہیں ہمارے فائدے کے لئے شائع کِیا جاتا اور اُنکا مظاہرہ کِیا جاتا ہے اور جو انتہائی بروقت اور مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔ ریزننگ فرام دی سکرپچرز میں ایسے نظریات بکثرت پائے جاتے ہیں جو خدا کے کلام میں بیانکردہ ۷۰ سے زائد بنیادی موضوعات پر دُرست استدلال کرتے ہیں۔ علم جو ہمیشہ کی زندگی کا باعث ہے اُن تمام بنیادی بائبل تعلیمات کا مختصراً خلاصہ پیش کرتی ہے جنہیں نئے اشخاص کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تھیوکریٹک منسٹری سکول گائیڈبُک کے ۲۴ اور ۲۵ نمبر مطالعے ہم پر ظاہر کرتے ہیں کہ ماہر اُستاد صحائف کو کیسے موزوں طور پر متعارف کراتے، پڑھتے اور اُنکا اطلاق کرتے ہیں۔ ہمیں اس تمام مدد کو عمدہ طریقے سے استعمال کرنا چاہئے جو ہمیں بآسانی دستیاب ہے۔
۵ جب ہم خدا کے کلام کو دُرستی سے کام میں لاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ یہ ”زندہ اور مؤثر ہے“ اور اُن کے ”دل کے خیالوں اور ارادوں کو جانچتا ہے“ جنہیں ہم منادی کرتے ہیں۔ (عبرانیوں ۴:۱۲) جو کامیابی ہم حاصل کرتے ہیں وہ ہمیں اَور زیادہ دلیری کے ساتھ سچائی کی بابت کلام کرنے کی تحریک دے گی!—اعمال ۴:۳۱۔