ویڈیو دی بائبل—اِٹس پاور اِن یور لائف کی بابت تاثرات
مندرجہذیل سوالات کے جواب میں اس ویڈیو میں پائے جانے والے پیغام کی بابت اپنے دلی تاثرات کا اظہار کریں۔ (۱-الف) اپنی زندگی بہتر بنانے کے سلسلے میں کس چیز نے لاکھوں لوگوں کو تبدیلی پیدا کرنے کی قوت عطا کی ہے؟ (عبر ۴:۱۲) (۱-ب) اس قوت کو حاصل کرکے اپنی زندگی میں اسے استعمال کرنے کے لئے کیا چیز ضروری ہے؟ (۲) بیاہتا لوگوں کی (الف) اپنے رابطے کو بہتر بنانے اور (ب) اپنے غصے پر قابو پانے کے سلسلے میں مدد کرنے کے لئے بائبل کی کونسی آیات پیش کی گئی تھیں؟ (۳) شادی کی بابت مسیحی نظریہ کیسے خاندانی زندگی کو بہتر بناتا ہے؟ (افس ۵:۲۸، ۲۹) (۴) یہوواہ خدا نے بچوں کی پسند اور ضرورت کی تین چیزیں مہیا کرنے سے کیسے ایک کامل نمونہ قائم کِیا اور آجکل والدین بھی ایسا کیسے کر سکتے ہیں؟ (مر ۱:۹-۱۱) (۵) والدین کو ذاتی طور پر اپنے بچوں کو بائبل کی تعلیم کیوں دینی چاہئے اور کونسی چیز ایسا کرنے میں باقاعدگی کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے؟ (است ۶:۶، ۷) (۶) والدین خاندانی مطالعے کو دلچسپ کیسے بنا سکتے ہیں؟ (۷) بائبل مطالعے کے علاوہ، خدا کا کلام والدین کو اپنے بچوں کے لئے اَور کیا مہیا کرنے کی تحریک دیتا ہے؟ (۸) بائبل مشورت معاشی بقا کے سلسلے میں خاندانوں کی مدد کیسے کر سکتی ہے؟ (۹) کن صحیفائی اصولوں کا اطلاق صحت کے مسائل کم کر سکتا ہے؟ (۱۰) خدا کے کلام میں درج اصولوں نے آپ کی زندگی میں کیسے تبدیلی پیدا کی ہے؟ (۱۱) اس ویڈیو کو دیکھنا خدمتگزاری میں ملنے والے کسی شخص کو بائبل مطالعہ قبول کرنے کی تحریک کیوں دے سکتا ہے؟