یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏01 ص.‏ 3
  • اپنی خدمتگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنی خدمتگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • ‏”‏سب کیساتھ نیکی کریں“‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 4/‏01 ص.‏ 3

اپنی خدمتگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہیں

۱ جب ہم یہ پڑھتے ہیں کہ پولس رسول کرنتھس میں خیمہ‌دوزی کا کام کِیا کرتا تھا تو ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ اس طرح اُسے منادی کا بہت کم موقع ملتا ہوگا۔ تاہم، اعمال ۱۸:‏۵ بیان کرتی ہے:‏ ”‏پولسؔ کلام سنانے کے جوش سے مجبور [‏”‏ازحد مشغول،“‏ این‌ڈبلیو]‏ ہو کر یہودیوں کے آگے گواہی دے رہا تھا کہ یسوؔع ہی مسیح ہے۔“‏ پولس منادی میں اسقدر مشغول کیوں تھا؟ اگرچہ کرنتھس میں پہلے ہی کافی لوگ ایمان لے آئے تھے توبھی خداوند نے کہا تھا کہ اس شہر سے اَور بھی بہتیرے لوگ شاگرد بنیں گے۔ (‏اعما ۱۸:‏۸-‏۱۱‏)‏ کیا ہمارے پاس بھی اپنی خدمتگزاری میں ازحد مشغول رہنے کی ایسی ہی وجہ ہے؟ جی‌ہاں، بالکل ہے۔ ابھی بہت سے لوگ ہیں جنہیں تلاش کرکے سچائی کی تعلیم دی جا سکتی ہے۔‏

۲ اپریل کے دوران خدمتگزاری میں زیادہ وقت صرف کریں:‏ ہر مہینے خوشخبری کی منادی میں مصروف رہنا آپکا نصب‌اُلعین ہو سکتا ہے۔ تاہم کچھ مہینوں میں ہمیں بالخصوص اس کارگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہنے کے اضافی مواقع حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں اپریل کا مہینہ شامل ہے جس میں میموریل کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ کیا آپکے حالات آپکو اس موسمِ‌بہار میں امدادی پائنیر خدمت کرنے یا اپنی خدمتگزاری میں اضافہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟ بہتیرے پبلشر جو ایسا کر رہے ہیں اُنہیں بہت زیادہ برکات حاصل ہوئی ہیں۔ (‏۲-‏کر ۹:‏۶‏)‏ اگر آپ حتی‌المقدور کوشش کر رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ یہوواہ آپکی اس مخلصانہ خدمت سے خوش ہے۔ (‏لو ۲۱:‏۲-‏۴‏)‏ اپنے حالات سے قطع‌نظر، اپریل کے دوران خدمتگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہنے کا نصب‌اُلعین بنائیں۔ علاوہ‌ازیں، مہینے کے آخر پر اپنی خدمتگزاری کی رپورٹ ڈالنا مت بھولیں تاکہ آپکا کام بھی یہوواہ کے دیگر لوگوں کے کام کیساتھ شمار ہو سکے۔‏

۳ میموریل پر حاضر ہونے والے نئے اشخاص سے ملیں:‏ گزشتہ سال پاکستان میں میموریل کی حاضری ۲،۰۱۶ تھی۔ اس سال کی کُل حاضری ابھی تک معلوم نہیں۔ تاہم، رپورٹوں سے اس بات کا شاندار امکان دکھائی دیتا ہے کہ ”‏فصل“‏ بہت زیادہ ہے۔ (‏متی ۹:‏۳۷، ۳۸‏)‏ اسلئے، دلچسپی رکھنے والے اُن لوگوں سے جلدازجلد ملاقات کا بندوبست کریں جو میموریل پر حاضر ہوئے تھے تاکہ اُن کی روحانی طور پر مدد کی جا سکے۔ ایسی ملاقاتوں میں تاخیر سے ’‏اُس شریر کو اُنکے دلوں میں بوئے گئے بادشاہتی کلام کو چھین‘‏ لینے کا موقع مل سکتا ہے۔ (‏متی ۱۳:‏۱۹‏)‏ بِلاتاخیر ملاقات ظاہر کریگی کہ آپ واقعی اپنی خدمتگزاری میں ”‏ازحد مشغول“‏ ہیں۔‏

۴ سُست پڑ جانے والوں کی مدد کرنا جاری رکھیں:‏ فروری میں سُست پڑ جانے والے اشخاص کی مدد کرنے کے سلسلے میں خاص کوشش شروع کی گئی تھی۔ اگر ابھی تک ایسے لوگ ہیں جن کے ساتھ گلّہ‌بانی کی ملاقات نہیں کی گئی تو بزرگوں کو اپریل کا مہینہ ختم ہونے سے کافی پہلے ان سے ملاقات کرنے کا بندوبست بنانا چاہئے۔ بزرگ اُس شخص کے مسئلے کی بنیادی وجہ جاننے اور ازسرِنو سرگرمی سے یہوواہ کی خدمت کے سلسلے میں اُس کی مدد کرنے کے طریقے کا تعیّن کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایسی پُرمحبت مدد ظاہر کرتی ہے کہ بزرگ ”‏خدا کے .‏ .‏ .‏ گلّہ“‏ کی گلّہ‌بانی کرنے کی اپنی ذمہ‌داری کو سنجیدہ خیال کرتے ہیں۔ (‏۱-‏پطر ۵:‏۲؛‏ اعما ۲۰:‏۲۸‏)‏ ستمبر ۱۵، ۱۹۹۳ کے واچ‌ٹاور میں صفحہ ۲۳،۲۲ پر عمدہ مشورت پیش کی گئی ہے جسے بزرگ ان خاص پانچ مسائل پر بات‌چیت کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں جو سُست پڑ جانے والے اشخاص پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ کتنی اچھی بات ہے کہ اِن میں سے بعض کو اپریل کے دوران میدانی خدمت کے لئے پھر سے سرگرم کِیا جا سکتا ہے۔‏

۵ غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر بننے کیلئے اَور زیادہ اشخاص کی مدد کریں:‏ کیا آپ کے بچے خوشخبری کے نئے پبلشر بننے کے لائق ہیں؟ آپکے بائبل مطالعوں کی بابت کیا ہے؟ اگر ایسے اشخاص کو بزرگوں کی طرف سے اجازت مل جاتی ہے تو کیا اُن کے لئے اپریل میدانی خدمت شروع کرنے کے لئے موزوں وقت نہیں ہے؟ اگر ایک شخص ترقی کر رہا ہے اور اس نے تقاضا بروشر اور علم کی کتاب مکمل کر لی ہے تو ہمیشہ زندہ کتاب سے مطالعہ جاری رکھا جا سکتا ہے۔ آپ کا مقصد طالبعلم کو سچائی کی واضح سمجھ حاصل کرکے غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر اور پھر یہوواہ کا مخصوص‌شُدہ اور بپتسمہ‌یافتہ گواہ بننے میں مدد دینا ہے۔—‏افس ۳:‏۱۷-‏۱۹؛‏ ۱-‏تیم ۱:‏۱۲؛‏ ۱-‏پطر ۳:‏۲۱‏۔‏

۶ بائبل طالبعلموں میں آپ کی باقاعدہ اور حقیقی دلچسپی بالآخر اُنہیں سچائی کو اپنانے میں مدد دیگی۔ ایک گواہ کی ملاقات ایک عمررسیدہ جوڑے سے ہوئی جو بخوشی بائبل مطالعہ کرنے کیلئے تیار ہو گیا۔ مگر اُس جوڑے نے تین ہفتوں تک مطالعہ ملتوی کر دیا۔ انجام‌کار مطالعہ شروع ہو گیا۔ پھر وہ جوڑا تقریباً ہر دوسرے ہفتے مطالعہ نہیں کرتا تھا۔ آخرکار، بیوی ترقی کرکے بپتسمے تک پہنچ گئی۔ بھائی یاد کرتا ہے کہ ”‏بپتسمہ لینے کے بعد اُس کی آنکھوں میں خوشی سے آنسو آ گئے جس سے میری اور میری بیوی کی آنکھیں بھی خوشی کے آنسوؤں سے نم ہو گئیں۔“‏ جی‌ہاں، خوشخبری میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہنا بڑی خوشی کا باعث بنتا ہے!‏

۷ بائبل پیشینگوئی اور دُنیا کے حالات ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اخیر وقت میں کافی آگے نکل آئے ہیں۔ اب وہ وقت ہے جب خدا کے لوگوں کو خوشخبری سے دوسروں کو رُوشناس کرانے میں ”‏ازحد مشغول“‏ رہنے کی ضرورت ہے۔ پولس رسول ہمیں یقین دِلاتا ہے کہ ہماری محنت قطعی طور پر ”‏خداوند میں بیفائدہ نہیں ہے۔“‏—‏۱-‏کر ۱۵:‏۵۸‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں