خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از اپریل ۹
گیت ۱۶۹
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔ کلیسیا کی میموریل کی حاضری کا اعلان کریں۔ حاضرین کو یہ بتانے کی دعوت دیں کہ میموریل پر پہلی مرتبہ حاضر ہونے والوں نے قدردانی کا اظہار کیسے کِیا تھا۔ اپریل ۲۳ والے ہفتے کے خدمتی اجلاس میں ہونے والی گفتگو کی تیاری کے سلسلے میں سب کی دی بائبل—اِٹس پاور اِن یور لائف ویڈیو دیکھنے کیلئے حوصلہافزائی کریں۔
۱۰ منٹ: سوالی بکس۔ ایک بزرگ تقریر پیش کرتا ہے۔ کتابی مطالعے کیلئے گھروں کا انتخاب کرتے وقت مدِنظر رکھے جانے والے پہلوؤں پر گفتگو کریں۔—ہماری بادشاہتی خدمتگزاری فروری ۱۹۸۳ کے سوالی بکس کا مطالعہ کریں۔
۲۰ منٹ: ”اپنی خدمتگزاری میں ’ازحد مشغول‘ رہیں۔“a پیراگراف ۳-۵ کی تجویز کے مطابق دو یا تین پبلشروں کو ایسے تجربات بیان کرنے کی دعوت دیں جو اُنہیں دوسروں کی مدد کرتے وقت حاصل ہوئے۔
گیت ۸۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۱۶
گیت ۱۴۳
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔ اپریل کے دو ہفتے باقی رہ جانے کے باعث سب کی حوصلہافزائی کریں کہ مہینہ ختم ہونے سے پہلے خدمتگزاری میں ضرور حصہ لیں۔
۲۰ منٹ: ”ہم یہوواہ کی نعمتوں کی قیمت کیسے ادا کر سکتے ہیں؟“ سوالاًجواباً باتچیت۔ کنگڈم ہال میں موجود تین عطیات کے بکس—(۱) عالمگیر کام (۲) سوسائٹی کنگڈم ہال فنڈ (۳) مقامی کلیسیا—کی طرف توجہ دلائیں اور بیان کریں کہ عطیات دینا یہوواہ کے لئے اپنی محبت ظاہر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
۲۰ منٹ: ”سادگی بہتر ہے۔“ bجولائی ۱۹۹۹ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ پر مضمون ”مطلب کی بات کہیں!“ سے نکات شامل کریں۔ مختصراً ایک یا دو سادہ پیشکشوں کا مظاہرہ کرائیں۔
گیت ۲۸ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۲۳
گیت ۱
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”پیشگی منصوبہسازی—کس کام کیلئے؟“ ایک تقریر۔ نومبر ۱، ۲۰۰۰ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۸-۲۱ سے موزوں نکات شامل کریں۔
۲۵ منٹ: ”ویڈیو دی بائبل—اِٹس پاور اِن یور لائف کی بابت تاثرات۔“ حاضرین سے باتچیت۔ کیوں نہ سوسائٹی کی ویڈیو کے اچھے استعمال کے سلسلے میں ۱۹۹۷ ایئربُک کے صفحہ ۵۴ پر پیراگراف ۱ میں بیانکردہ تجربے میں پیش کئے گئے طریقے پر عمل کریں؟ جون میں ہم ویڈیو جیہوواز وِٹنسز سٹینڈ فرم اگینسٹ نازی اسالٹ پر غور کرینگے۔
گیت ۲۲۲ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از اپریل ۳۰
گیت ۴۱
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔ اپریل کی خدمتی رپورٹ ڈالنے کیلئے پبلشروں کو یاددہانی کرائیں۔ کتابی مطالعے کے کنڈکٹرز کو اپنے گروپ کے تمام ارکان سے رپورٹ کی بابت پوچھنا چاہئے تاکہ مئی ۶ تک تمام رپورٹس اکٹھی ہو جائیں۔
۱۵ منٹ: ”اچھا پڑوسی ہونے کے ناطے گواہی دیں۔“c اپنے چالچلن کے ذریعے گواہی دینے سے متعلق اضافی طریقے بیان کریں۔—نومبر ۱۹۹۷ کے مینارِنگہبانی میں صفحہ ۲۷ پر پیراگراف ۱۶ کو دیکھیں۔
۲۰ منٹ: پائنیر دوسروں کی مدد کر رہے ہیں۔ خدمتی نگہبان تقریر اور انٹرویو پیش کرتا ہے۔ ستمبر ۱۹۹۸ کی ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴ پر پیشکردہ معلومات کی روشنی میں پائنیر دوسروں کی مدد کرتے ہیں پروگرام پر نظرثانی کریں۔ مقامی طور پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کریں۔ کسی دوسرے کی مدد کرنے والے ایک پائنیر اور مدد حاصل کرنے والے کسی پبلشر کا انٹرویو لیں۔ واضح کریں کہ دونوں خدمتگزاری میں کسی دوسرے کیساتھ ملکر کام کرنے سے کیسے مستفید ہوئے ہیں۔ دوسروں کو بھی آنے والے مہینوں میں اس بندوبست سے فائدہ اُٹھانے کی دعوت دیں۔
گیت ۱۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۷
گیت ۱۸۷
۱۰ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔“d پروکلیمرز کتاب کے صفحہ ۴۴۳ پر بیان کی گئی باتوں پر مختصراً تبصرہ کرنے کے بعد ۱۹۳۵ کی منادی کا حالیہ ایئربُک کے اعدادوشمار کیساتھ موازنہ کریں۔ اس بات کی نشاندہی کریں کہ یہ شاندار ترقی کسی وقت میں ناممکن دکھائی دیتی تھی۔
۲۰ منٹ: ہمارا خاندان پاکیزگی کا مظاہرہ کیسے کر سکتا ہے؟ بزرگ اور اُسکا خاندان ستمبر، ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۲۳-۲۷ پر باتچیت کرتا ہے۔ گھر میں، رشتہداروں کے سامنے، کلیسیا میں، آسپڑوس میں، سکول میں اور جائےملازمت پر پاگیزگی کا مظاہرہ کرنے کے طریقوں کا اعادہ کریں۔
گیت ۵۱ اور اختتامی دُعا۔
[Footnotes]
a تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
b تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
c تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔
d تمہید کو ایک منٹ سے بھی کم رکھیں اور پھر سوالاًجواباً باتچیت کریں۔