یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 3/‏01 ص.‏ 3-‏14
  • اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ‏’‏خدا کے کلام کی پوری منادی کریں‘‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۲
  • نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • اپریل کے دوران ”‏نیک کاموں کے لئے سرگرم“‏ ہوں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۶
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
خدم 3/‏01 ص.‏ 3-‏14

اپریل—‏’‏محنت اور جانفشانی‘‏ کرنے کا وقت

۱ میموریل کے دن یہوواہ کے لوگوں کے لئے غوروخوض کا وقت ہوتے ہیں۔ یہ مسیح کی موت سے سرانجام پانے والی باتوں اور یسوع کے بہائے ہوئے خون کی بدولت حاصل ہونے والی خداداد اُمید کی بابت غوروفکر کرنے کا وقت بھی ہوتا ہے۔ گزشتہ سال اپریل ۱۹ کی بابت سوچنے سے آپکے ذہن میں کیا آتا ہے؟ کیا آپ کو موسمِ‌بہار کی اس شام آنے والے لوگوں، میموریل کے بہترین روحانی ماحول، اہم بائبل گفتگو اور خلوصدل دُعاؤں کی بابت یاد ہے؟ شاید آپ نے یہوواہ اور یسوع کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت کے لئے اَور زیادہ شکرگزاری ظاہر کرنے کا عزم کِیا تھا۔ ایسی غوروفکر آپ کو اب کیسے متاثر کرتی ہے؟‏

۲ یہ بات واضح ہے کہ یہوواہ کے لوگ باتوں ہی سے شکرگزاری کا اظہار نہیں کرتے ہیں۔ (‏کل ۳:‏۱۵،‏ ۱۷‏)‏ گزشتہ سال اپریل میں، ہم نے بالخصوص، مسیحی خدمتگزاری میں جانفشانی کرنے سے، نجات کیلئے یہوواہ کی فراہمیوں کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کِیا تھا۔ پاکستان میں ساٹھ بہن بھائیوں نے امدادی پائنیر خدمت میں حصہ لیا تھا۔ تمام بادشاہتی منادوں کی محنت سے گھنٹوں میں، رسالوں کی تقسیم اور واپسی ملاقاتوں میں نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی۔ بہتیرے نئے بائبل مطالعے شروع ہوتے دیکھکر اور میموریل پر پہلے کی نسبت کہیں زیادہ حاضری سے ہماری خوشی دوبالا ہو گئی تھی!‏

۳ واقعی، ہماری یقینی اُمید ہمیں عمل کرنے کے لئے اُبھارتی ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے پولس رسول نے لکھا:‏ ”‏ہم محنت اور جانفشانی اسی لئے کرتے ہیں کہ ہماری اُمید اُس زندہ خدا پر لگی ہوئی ہے جو سب آدمیوں کا خاص کر ایمانداروں کا مُنجی ہے۔“‏—‏۱-‏تیم ۴:‏۱۰‏۔‏

۴ اِس سال میموریل کے موسم کے دوران آپ زندگی کیلئے یہوواہ کی فراہمیوں پر اپنے ایمان کا مظاہرہ کیسے کریں گے؟ گزشتہ سال اپریل کے دوران ہمیں پاکستان میں ۵۲۵ پبلشروں کی نئی انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ اِسکے بعد پھر اگست میں ۵۵۴ کی ایک اَور انتہائی تعداد حاصل ہوئی تھی۔ کیا ہم اس اپریل میں اُس انتہائی تعداد سے آگے بڑھ سکتے ہیں؟ ہم اس نشانے کو حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر ہر بپتسمہ‌یافتہ یا غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر کو حصہ لینے کی ضرورت ہوگی۔ بہتیرے نئے اشخاص اس میں شریک ہونے کے لائق ٹھہر سکتے ہیں۔ لہٰذا، جب آپ اس سال اپریل کے دوران محنت اور جانفشانی کیساتھ کام کرنے کیلئے منصوبہ‌سازی کرتے ہیں تو نئے اور کم تجربہ‌کار بہن بھائیوں کو اپنے ساتھ کام کرنے کی تحریک دینے کے طریقوں پر غور کریں۔‏

۵ بعض کی دوبارہ منادی کے کام میں حصہ لینے کیلئے مدد کرنا:‏ اگر آپ ایسے اشخاص کو جانتے ہیں جو ایک یا دو ماہ سے میدانی خدمت میں نہیں گئے تو شاید آپ انہیں میدانی خدمت میں اپنے ساتھ کام کرنے کی دعوت اور حوصلہ‌افزائی دے سکتے ہیں۔ اگر کلیسیا میں بعض بہن‌بھائی سُست پڑ گئے ہیں تو بزرگ ان سے ملاقات کرنے کی خاص کوشش کرینگے اور اپریل میں دوبارہ میدانی خدمت میں حصہ لینے کے لئے انکی حوصلہ‌افزائی کرینگے۔‏

۶ ہم سب کو یہوواہ کی روح کیلئے مسلسل دُعا کرتے رہنا چاہئے تاکہ ہمیں اُسکی خدمت میں مضبوطی حاصل ہو۔ (‏لو ۱۱:‏۱۳‏)‏ اس روح کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں کیا کرنے کی ضرورت ہے؟ خدا کے الہامی کلام کو پڑھیں۔ (‏۲-‏تیم ۳:‏۱۶، ۱۷‏)‏ ہمیں پانچ ہفتہ‌وار اجلاسوں پر حاضر ہونے سے سننا چاہئے ”‏کہ روح کلیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے۔“‏ (‏مکا ۳:‏۶‏)‏ بے‌قاعدہ یا سُست پڑ جانے والے بہن‌بھائیوں کی اپنے مطالعہ کی عادات کو بہتر بنانے اور اجلاسوں پر حاضری کے سلسلے میں ثابت‌قدم ہونے کیلئے مدد کرنے کا اب موزوں وقت ہے۔ (‏زبور ۵۰:‏۲۳‏)‏ ہم اس کیساتھ ساتھ اپنی روحانی فلاح‌وبہبود پر بھی نگاہ رکھتے ہیں۔ تاہم، اس سے زیادہ کچھ درکار ہے۔‏

۷ پطرس رسول نے بیان کِیا کہ خدا اپنی پاک روح اُنہیں بخشتا ہے ”‏جو اُس کا حکم مانتے ہیں۔“‏ (‏اعما ۵:‏۳۲‏)‏ ایسی فرمانبرداری میں اس حکم پر دھیان دینا شامل ہے کہ ”‏اُمت میں منادی کرو اور گواہی دو۔“‏ (‏اعما ۱:‏۸؛‏ ۱۰:‏۴۲‏)‏ اگرچہ یہ سچ ہے کہ ہمیں منادی میں مضبوط کرنے کیلئے یہوواہ کی روح کی ضرورت ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جب ہم یہوواہ کو خوش کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کرنا شروع کرتے ہیں تو وہ اس سے بھی بڑھکر ہماری مدد کرتا ہے۔ دُعا ہے کہ ہم رضاکارانہ فرمانبرداری کے ابتدائی اقدام اٹھانے کی ضرورت کو کم اہم خیال نہ کریں!‏

۸ نوجوانوں کی مدد کرنا:‏ آپ جو والدین ہیں کیا آپ نے اس بات کی شہادت دیکھی ہے کہ آپ کے بچے سچائی کی بابت دوسروں سے بات کرنا چاہتے ہیں؟ کیا وہ آپ کے ساتھ میدانی خدمت میں جاتے رہے ہیں؟ کیا وہ اپنے چال‌چلن میں مثالی ہیں؟ اگر ایسا ہے توپھر ہچکچاہٹ کیسی؟ کلیسیائی خدمتی کمیٹی کے ارکان میں سے کسی ایک سے بات‌چیت کرکے معلوم کریں کہ آیا آپ کا بچہ اپریل میں پبلشر کے طور پر خدمت کرنے کے لائق ہے۔ (‏آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۹۹-‏۱۰۰ کا مطالعہ کریں۔)‏ اس بات کو پہچانیں کہ آپ کے بچے یادگار کے اس خاص وقت پر یہوواہ کی حمدوستائش میں موثر طریقے سے حصہ لینے میں معاونت کر سکتے ہیں۔—‏متی ۲۱:‏۱۵، ۱۶‏۔‏

۹ جارجیہ، یو.‏ ایس.‏ اے.‏ میں ایک مسیحی ماں ہمیشہ اپنی چھوٹی بیٹی کی یہوواہ کی بابت دوسروں سے بات کرنے کیلئے حوصلہ‌افزائی کرتی رہتی تھی۔ گذشتہ سال اُس لڑکی نے اپنی ماں کے ساتھ خدمتگزاری میں کام کرتے ہوئے، ایک آدمی کو تقاضا بروشر پیش کیا اور فہرستِ‌مضامین کو مختصراً واضح کِیا۔ اُس نے اِس سے پوچھا:‏ ”‏آپ کی عمر کتنی ہے؟“‏ اُس نے کہا:‏ ”‏سات سال۔“‏ وہ آدمی اُس لڑکی کی معنی‌خیز پیشکش سے بہت حیران تھا۔ اس نے سچائی میں پرورش پائی تھی مگر اُس نے سچائی کو ایک طرزِزندگی کے طور پر کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا تھا۔ جلد ہی، اُس آدمی، اُسکی بیوی اور بیٹی کے ساتھ ایک بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔‏

۱۰ بہت سے نوجوان پہلے ہی سے پبلشر ہیں اور ہم اُن کیساتھ کام کرنے سے خوش ہوتے ہیں۔ یہ نوجوان اپنے ہم‌عمر اشخاص کو تحریک اور حوصلہ‌افزائی دے سکتے ہیں۔ تاہم اپریل کا مہینہ انفرادی خاندانوں کیلئے پاک خدمت میں باہم کام کرنے سے اپنے رشتوں کو مضبوط کرنے اور روحانیت کو ترقی دینے کا موزوں وقت ہے۔ خاندان کے سربراہوں کو اس کام میں پیشوائی کرنی چاہئے۔—‏امثا ۲۴:‏۲۷‏۔‏

۱۱ نئے اشخاص کی مدد کرنا:‏ نئے اشخاص کی بابت کیا ہے جن سے آپ بائبل مطالعہ کرتے ہیں؟ شاید وہ اس سال اپریل کے مہینے کے دوران خاص مہم میں معاونت کریں؟ شاید وہ علم کی کتاب کے باب ۲، پیراگراف ۲۲ یا باب ۱۱، پیراگراف ۱۴ سے سیکھی ہوئی باتوں کو دوسروں کو بتانے کی خواہش کا اظہار کریں۔ اگر آپ کتاب کے آخر میں ہیں تو آپ باب ۱۸، پیراگراف ۸ کے مواد پر واضح بات کر سکتے ہیں جو بیان کرتی ہے:‏ ”‏غالباً آپ جو کچھ سیکھ رہے ہیں اُسے اپنے رشتے‌داروں، دوستوں، اور دوسروں کو بتانے کے متمنی ہیں۔ دراصل، شاید آپ پہلے ہی سے ایسا کر رہے ہوں، جیسے یسوؔع نے بھی غیررسمی ماحول میں دوسروں کو خوشخبری سنائی۔ (‏لو ۱۰:‏۳۸، ۳۹؛‏ یوح ۴:‏۶-‏۱۵‏)‏ شاید اب آپ زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔“‏ جن کیساتھ آپ مطالعہ کر رہے ہیں کیا یہ بات انکی بابت سچ ہے؟‏

۱۲ کیا آپ کا طالبعلم خدا کے کلام پر یقین رکھتا ہے؟ کیا وہ بائبل اصولوں کا اطلاق کر رہا ہے؟ کیا اُس نے اپنی زندگی کو خدائی معیاروں کے مطابق بنا لیا ہے؟ کیا وہ کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہوتا رہا ہے؟ کیا وہ یہوواہ خدا کی خدمت کرنا چاہتا ہے؟ ایسی صورت میں آپ اُسکی حوصلہ‌افزائی کریں کہ وہ بزرگوں سے بات کرے تاکہ وہ اس بات کا تعیّن کر سکیں کہ آیا وہ غیربپتسمہ‌یافتہ پبلشر کے طور پر لائق ٹھہرتے ہوئے اپریل میں آپکے ساتھ کام کر سکتا ہے؟ (‏آور منسٹری کتاب کے صفحہ ۹۷-‏۹۹ کا مطالعہ کریں۔)‏ اسطرح وہ اس بات کا براہِ‌راست تجربہ کرنا شروع کر سکتا ہے کہ کیسے یہوواہ کی خدمت کرنے میں یہوواہ کی تنظیم اُسکی کوششوں کی حمایت کریگی۔‏

۱۳ سچ ہے، کچھ طالبعلم دیگر کی نسبت جلدی ترقی کرتے ہیں۔ پس، جون ۲۰۰۰ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے صفحہ ۴، پیراگراف ۵-‏۶ کی ہدایت کی مطابقت میں، بہتیرے ان لوگوں کیساتھ دوسری کتاب میں سے مطالعہ کر رہے ہیں جنہوں نے شروع شروع میں دلچسپی ظاہر کی مگر انہیں فعال رفاقت رکھنے کیلئے اضافی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم اُمید کے دامن کو کبھی بھی ہاتھ سے نہیں چھوڑتے کہ یہ خلوصدل لوگ ’‏جلد یا بدیر‘‏ مسیح کے حقیقی شاگرد بنیں گے۔ (‏اعما ۲۶:‏۲۹‏)‏ تاہم، اگر آپ کسی شخص کے ساتھ کچھ ماہ سے مطالعہ کر رہے ہیں اور آپ اسے ’‏پرانا طالبعلم‘‏ خیال کر سکتے ہیں تو یادگار کا یہ وقت آپکے طالبعلم کیلئے یسوع کے فدیے کیلئے گہری قدردانی کے اظہار کی ابتداکرنے کا اچھا موقع ہو سکتا ہے؟‏

۱۴ منادی کے کام میں حصہ لینے کیلئے ان کی مدد کیسے کریں:‏ ہم یسوع کے تعلیم دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے سے لائق اشخاص کی مدد کرنے کے سلسلے میں کافی کچھ سیکھیں گے۔ اس نے محض بھیڑ کو دیکھکر اپنے شاگردوں کو بات‌چیت شروع کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ اس نے سب سے پہلے منادی کے کام کی ضرورت پر زور دیا، دُعائیہ اندازِفکر کی حوصلہ‌افزائی کی اور پھر ان کے لئے تین بنیادی فراہمیوں—‏ایک ساتھی، علاقائی تفویض اور پیغام—‏کا بندوبست کِیا۔ (‏متی ۹:‏۳۵-‏۳۸؛‏ ۱۰:‏۵-‏۷؛‏ مر ۶:‏۷؛‏ لو ۹:‏۲،‏ ۶‏)‏ آپ بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بچے، نئے طالبعلم یا کافی عرصہ سے رپورٹ نہ دینے والے کی مدد کر رہے ہیں تو درج‌ذیل مقاصد کی بابت کوشش کرنا موزوں ہوگا۔‏

۱۵ ضرورت پر زور دیں:‏ اس فرد پر منادی کے کام کی اہمیت کو نمایاں کریں۔ اس کی بابت مثبت رویہ رکھیں۔ ایسے تجربات بیان کریں جن سے یہ ظاہر ہو کہ کلیسیا خدمتگزاری میں کیا کچھ انجام دے رہی ہے۔ متی ۹:‏۳۶-‏۳۸ میں بیان‌کردہ یسوع جیسے جذبات کا اظہار کریں۔ امکانی پبلشر یا بے‌قاعدہ شخص کی خدمتگزاری میں اپنی ذاتی شرکت اور بین‌الاقوامی کام میں کامیابی کیلئے دُعا کرنے کی حوصلہ‌افزائی کریں۔‏

۱۶ اس شخص کی گواہی دینے کے مواقع کی بابت سوچنے کی حوصلہ‌افزائی کریں:‏ گھرباگھر کی گواہی کے کام کیلئے کتابی مطالعہ کے گروپ کیساتھ ملکر کام کرنے کے امکان کا ذکر کریں۔ اپنے رشتہ‌داروں اور واقف‌کاروں سے گفتگو کرنے یا کھانے کے وقفے کے دوران ساتھی کارکنوں یا ہم‌مکتبوں سے بات‌چیت کرنے کی بابت ذکر کریں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے وقت ایک شخص ساتھی مسافروں میں ذاتی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے دوستانہ گفتگو کا آغاز کر سکتا ہے۔ جب ہم بات‌چیت کرنے کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے عمدہ گواہی دینے کی راہ کھل جاتی ہے۔ سچ ہے کہ ”‏روزبروز“‏ دوسروں کو اپنی اُمید میں شریک کرنے کیلئے ہمارے پاس بہتیرے مواقع ہیں۔—‏زبور ۹۶:‏۲، ۳‏۔‏

۱۷ تاہم، آپ اور نئے پبلشر کیلئے ممکنہ طور پر جلدازجلد باہم ملکر گھرباگھر کی منادی کے کام میں حصہ لینا بہتر ہوگا۔ اگر آپ نے اپریل کے مہینے کے دوران اپنی خدمت کو بڑھانے کیلئے نشانے قائم کئے ہیں تو مناسب علاقہ حاصل کرنے کیلئے علاقے کی دیکھ‌بھال کرنے والے خادم سے بات کریں۔ اگر ایسا ممکن ہے تو اِس سے آپکو علاقے میں اچھی طرح سے کام کرنے کا موقع ملیگا۔ مثال کے طور پر، جب آپ خدمت ختم کرتے، اجلاسوں پر جاتے یا کسی اَور جگہ کیلئے سفر کرتے ہیں تو آپ غور کر سکتے ہیں کہ جس گھر میں پچھلی مرتبہ کوئی نہیں ملا تھا یا جہاں دلچسپی دکھائی گئی تھی شاید اب اُس گھر میں کوئی نہ کوئی موجود ہے۔ اگر موزوں ہو تو مختصر ملاقات کرنا نہایت موثر ہوگا۔ اس سے خدمتگزاری میں آپکو خوشی اور احساسِ‌تکمیل حاصل ہوگا۔‏

۱۸ ایک دلکش پیغام تیار کریں:‏ بادشاہتی پیغام میں کسی کو شریک کرنے اور اپنے اندازِگفتگو کی بابت پُراعتماد ہونے میں بڑا فرق ہے، خاص طور پر اگر وہ نیا ہے یا کافی عرصے سے خدمت سے غیرحاضر رہا ہے۔ بے‌قاعدہ اور نئے شخص کی مدد کرنا سُودمند ہوتا ہے۔ خدمتی اجلاس اور اجلاس برائے میدانی خدمت مددگار ثابت ہوتے ہیں مگر ذاتی تیاری کا کوئی نعم‌البدل نہیں ہے۔‏

۱۹ آپ خدمتگزاری کی تیاری کے لئے نئے اشخاص کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟ رسالے کی پیشکش سے شروع کریں اور اسے سادہ اور مختصر رکھیں!‏ ان سے حالیہ تشویشناک خبروں کی بابت سوچنے کیلئے کہیں اور پھر تازہ‌ترین رسالے سے اس کے متعلق نکات تلاش کریں۔ پیشکش کی ملکر تیاری کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو اسے خدمتگزاری میں استعمال کریں۔‏

۲۰ مستقبل کی ترقی کیلئے اپنے امکان کو فروغ دیں:‏ گزشتہ سال میموریل کی عالمگیر حاضری ۸.‏۱۴ ملین سے تجاوز کر گئی تھی۔ پبلشروں کے طور پر رپورٹ دینے والوں کی تعداد صرف چھ ملین سے زائد تھی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ۸.‏۸ ملین لوگ اتنی زیادہ دلچسپی رکھتے تھے کہ وہ اس خاص پروگرام پر آ کر بائبل کی خاص تعلیمات کو سننا چاہتے تھے۔ ہم میں سے بعض کیساتھ اُنکی ذاتی واقفیت نے غالباً انہیں بہت متاثر کِیا۔ ان میں سے بہتیرے ہماری تعریف کرتے، عالمگیر کام کیلئے عطیات دیتے اور دوسروں کے سامنے ہمارا دفاع کرتے ہیں۔ یہ بڑا گروہ مستقبل کی ترقی کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید ترقی کیلئے ہم انکی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟‏

۲۱ ہم میں سے کسی ایک کی ذاتی دعوت پر نئے لوگوں کی اکثریت میموریل پر حاضر ہوتی ہے۔ عام طور پر، اس کا مطلب حاضرین میں کم‌ازکم ایک شخص اُنہیں ذاتی طور پر جانتا ہے۔ اگر کوئی ہماری دعوت پر حاضر ہوا ہے تو اُسکا خیرمقدم کرنا اور پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اُسکی مدد کرنا ہماری ذمہ‌داری ہے۔ زیادہ لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے نشست تلاش کرنے میں اسکی مدد کریں۔ اُسے اپنی بائبل استعمال کرنے دیں اور اپنی گیتوں کی کتاب اس کیساتھ شریک کریں۔ اگر وہ کوئی بھی سوال پوچھتا ہے تو اسکا جواب دیں۔ آپکی پُرتپاک ذاتی توجہ اُسکی دلچسپی کو بڑھانے کیلئے ایک اہم عنصر ہے۔ بلا‌شُبہ، کسی اجنبی کو دیکھکر اُسکا پُرتپاک خیرمقدم کرنا اور اُس سے تھوڑی بہت واقفیت پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ‌داری ہے۔‏

۲۲ میموریل کی حاضری ایک شخص کی سوچ پر گہرا اثر چھوڑ سکتی ہے۔ اُس شخص کا اجلاس پر آنا اِس بات کا اظہار ہے کہ جس چیز کی اُسے تلاش تھی وہ اُسے کہیں اور نہیں ملی اور ہم اُسے وہ چیز پیش کرتے ہیں جسکا بغور جائزہ لینے کی وہ ضرورت محسوس کرتا ہے۔ فدیے کے حیرت‌انگیز بندوبست کی وضاحت یہوواہ کی وسیع محبت کا تصور نہ رکھنے والے شخص کیلئے بصیرت‌افزا انکشاف ہو سکتا ہے۔ وہ اِس بات کو اچھی طرح سمجھ سکتا ہے کہ ہم مخلص، ہمدرد، محبت اور احترام دکھانے والے لوگ ہیں۔ وہ ہمارے ہال کو گرجاگھروں کے برعکس بُتوں اور بے‌معنی طرزِپرستش سے مبرا دیکھتے ہیں۔ نئے اشخاص یہ ضرور غور کرینگے کہ حاضرین میں ہر طبقۂ‌خیال کے لوگ ہیں اور کوئی چندے وصول نہیں کئے جاتے۔ یہ تجربہ انکے دوبارہ آنے کی حوصلہ‌افزائی کیلئے زبردست محرک ہو سکتا ہے۔‏

۲۳ میموریل کے بعد، حاضر ہونے والے نئے اشخاص کی دوبارہ مدد کرنے کیلئے کسی شخص کو چوکس رہنا چاہئے۔ آپ نئے اشخاص کو آنے کی دعوت دینے کی وجہ سے خاص ذمہ‌داری رکھتے ہیں۔ انکے جانے سے پہلے، اُنہیں کنگڈم‌ہال میں منعقد ہونے والے دیگر اجلاسوں کی بابت آگاہ کرنے کا یقین کر لیں۔ اگلی عوامی تقریر کا عنوان بیان کریں۔ اُنہیں انکے گھر کے قریبی کلیسیائی کتابی مطالعہ کے وقت اور جگہ کی بابت بتائیں۔ اِسکے بعد، انہیں خاندانی خوشی راز کتاب دیں اور انہیں اپریل ۳۰ کے ہفتے کے دوران زیربحث آنے والے موضوع ”‏اپنے جواں‌سال بچے کی نشوونما پانے میں مدد کریں“‏ کی بابت بتائیں۔‏

۲۴ انکے گھر میں پُرتپاک ملاقات کا بندوبست کریں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ انکے پاس تقاضا بروشر اور علم کی کتاب ہو جو بائبل کی بنیادی تعلیمات سے واقف کراتی ہیں۔ اگر وہ پہلے سے مطالعہ نہیں کر رہے تو انہیں بائبل مطالعے کی پیشکش کریں۔ انہیں یہوواہ کے گواہ بروشر پڑھنے کا مشورہ دیں جو واضح کرتا ہے کہ ہم ایک تنظیم کے طور پر کیسے کام کرتے ہیں۔ انہیں آور ہول اسوسی‌ایشن آف برادرز ویڈیو فلم دیکھنے کی دعوت دیں۔ اُن کیلئے کلیسیا میں دوسروں، خاصکر قریب رہنے والے خاندانوں کیساتھ ملنے کا بندوبست بنائیں۔ آنے والے مہینوں میں، ان سے ملتے رہیں؛ اُنہیں سرکٹ اوورسیئر کے دورے کے دوران اجلاسوں پر آنے، سرکٹ اسمبلی یا سپیشل اسمبلی ڈے پر حاضر ہونے کی دعوت دیں۔ انہیں ”‏ہمیشہ کی زندگی کے لئے مقرر“‏ ہونے کا پورا پورا موقع دیں!‏—‏اعما ۱۳:‏۴۸‏۔‏

۲۵ بزرگ کیا کر سکتے ہیں:‏ اس اپریل میں سخت کوشش کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک بزرگوں پر ہے۔ اگر آپ ایک کتابی مطالعے کے کنڈکٹر ہیں تو ان باتوں کی ایک فہرست تیار کریں جو آپ ان خاص کارگزاریوں میں حصہ لینے کیلئے اپنے کتابی مطالعے کے گروپ میں ہر ایک کی مدد کرنے کیلئے کر سکتے ہیں۔ کیا آپ کے گروپ میں کوئی جوان، نیا، سُست، بے‌قاعدہ پبلشر ہے؟ یہ دریافت کریں کہ آیا والدین، پائنیر، یا دیگر پبلشروں نے ان کی مدد کرنے کیلئے پہل کی ہے۔ آپ ذاتی طور پر کسی بھی طرح کی مدد پیش کر سکتے ہیں۔ دو سال سے میدانی خدمت میں ایک بے‌قاعدہ بہن نے پچھلے سال اپریل کے مہینے میں خدمتگزاری میں ۵۰ سے زائد گھنٹے صرف کئے۔ کس چیز نے اُسکے لئے ایسا کرنا ممکن بنایا؟ وہ بیان کرتی ہے یہ بزرگوں کی حوصلہ‌افزا گلہ‌بانی کی ملاقاتوں کی بدولت تھا۔‏

۲۶ بزرگوں اور خادموں کو آنے والے مہینوں میں کافی زیادہ علاقہ، رسالے اور لٹریچر کو یقینی بنانے میں تعاون کرنا چاہئے۔ کیا میدانی خدمت کیلئے اضافی اجلاسوں کا بندوبست کیا جا سکتا ہے؟ اگر ایسا ہے تو خاص انتظامات کا اعلان کریں۔ سب سے بڑھکر، اپنی عوامی اور ذاتی دُعاؤں میں، اضافی بادشاہتی کارگزاری کے اپنے مہینے میں یہوواہ کی برکت کیلئے درخواست کریں۔—‏روم ۱۵:‏۳۰، ۳۱؛‏ ۲-‏تھس ۳:‏۱‏۔‏

۲۷ پچھلے سال اپریل کے مہینے کے دوران شمالی کیرولینا کی ایک کلیسیا میں بزرگوں نے خدمتگزاری میں اضافی کارگزاری کیلئے واقعی حوصلہ‌افزائی کی۔ ہر ہفتے اجلاس پر، وہ پبلشروں کو دُعائیہ غوروفکر کرنے کی دعوت دیتے تاکہ آیا وہ امدادی پائنیر خدمت کیلئے اندراج کرا سکتے ہیں۔ ہر موقع پر تمام بزرگ اور خادم اپریل کو زبردست مہینہ بنانے کیلئے پُرجوش بات‌چیت کرتے تھے۔ نتیجتاً، اس مہینے میں تمام بزرگوں اور خادموں سمیت ۵۸ فیصد پبلشروں نے پائنیر خدمت میں حصہ لیا!‏

۲۸ بھرپور شرکت کرنے کی خوشی:‏ خدمتگزاری میں ”‏محنت اور جانفشانی“‏ کرنے سے حاصل ہونے والی برکات کیا ہیں؟ (‏۱-‏تیم ۴:‏۱۰‏)‏ گزشتہ سال اپریل کے دوران اُنکی کلیسیا کی گرمجوش کارگزاری کے متعلق مذکورہ‌بالا بزرگ نے لکھا:‏ ”‏بھائیوں اور بہنوں نے جب سے میدانی خدمت میں زیادہ کام کرنا شروع کِیا ہے وہ اُس وقت سے ایک دوسرے سے اَور زیادہ محبت اور قربت محسوس کرنے کا ذکر کرتے ہیں۔“‏

۲۹ گزشتہ سال اپریل کے دوران ایک معذور بھائی اس خاص کارگزاری میں حصہ لینے کا مشتاق تھا۔ محتاط منصوبہ‌سازی، اپنی ماں اور روحانی بہنوں بھائیوں کی مدد سے، اُس نے امدادی پائنیر خدمت کے طور پر ایک پھلدار مہینے سے خوشی حاصل کی۔ اس نے تجربے کی بابت کیسا محسوس کیا؟ اُس نے کہا:‏ ”‏اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ میں نے خود کو ایک تندرست آدمی محسوس کِیا۔“‏

۳۰ بِلاشُبہ یہوواہ انہیں بہت برکت دیتا ہے جو اس کی سلطنت کا اعلان کرنے کے اپنے شرف کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ (‏زبور ۱۴۵:‏۱۱، ۱۲‏)‏ جب ہم اپنے خداوند کی موت یادگار منائیں گے تو ہم مستقبل میں خدائی عقیدت کی وجہ سے حاصل ہونے والی برکات کی اَور زیادہ قدر کرینگے۔ پولس رسول ابدی زندگی کے اجر کا بڑا مشتاق تھا۔ تاہم، وہ جانتا تھا یہ ایسی چیز نہیں جس کا محض بیٹھ کر انتظار کِیا جائے۔ اس نے لکھا:‏ ”‏اسی لئے مَیں اُسکی اُس قوت کے موافق جانفشانی سے محنت کرتا ہوں جو مجھ میں زور سے اثر کرتی ہے۔“‏ (‏کل ۱:‏۲۹‏)‏ یہوواہ نے یسوع کے ذریعے پولس کو زندگی بچانے والی خدمتگزاری پوری کرنے کیلئے طاقت بخشی اور وہ آج ہمارے لئے بھی ایسا ہی کر سکتا ہے۔ کیا آپ بھی اس سال اپریل کے دوران اِسکا ذاتی تجربہ کرینگے؟‏

‎[Box on page 3]‎

اپریل کے دوران آپ منادی کرنے کیلئے کن کی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں؟‏

اپنے بچے کی؟‏

ایک بائبل طالبعلم کی؟‏

بے‌قاعدہ ہو جانے والے کسی بہن یا بھائی کی؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں