کیا آپ پاک چیزوں کی قدر کرتے ہیں؟
۱ جب ہم سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ آیا ہم پاک چیزوں کی قدر کرتے ہیں تو ہم فوراً جواب دیتے ہیں: جیہاں! خدا کی بعض پاک فراہمیاں کونسی ہیں جنکی ہم قدر کرتے ہیں؟
۲ ہم اپنے آسمانی باپ کیساتھ اپنے ذاتی رشتے کو کتنا عزیز خیال کرتے ہیں! وہ ہمیں یقیندہانی کراتا ہے کہ اگر ہم ’اُس کے نزدیک جائیں تو وہ ہمارے نزدیک آئیگا۔‘ (یعقو ۴:۸) یسوع مسیح کے فدیے کی قربانی کے بغیر کوئی بھی شخص ہمیشہ کی زندگی حاصل نہیں کر سکتا۔ (یوح ۳:۱۶) دلی شکرگزاری کیساتھ ہم روزانہ دُعا میں اس بیشقیمت بخشش کیلئے اپنی قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔
۳ یہوواہ کا الہامی کلام، بائبل اور اُس کی زمینی تنظیم بھی ہمارے لئے پاک ہے۔ ہم بائبل اصولوں کی مطابقت میں زندگی بسر کرنے، برادرانہ محبت کے بندھن کو مضبوط کرنے، تھیوکریٹک انتظام کے مطابق چلنے اور پیشواؤں کیساتھ تعاون کرنے سے یہوواہ کی اِن فراہمیوں کیلئے قدردانی کا اظہار کرتے ہیں۔—۱-پطر ۱:۲۲۔
۴ دیانتدار اور عقلمند نوکر کے ذریعے ہمیں روحانی خوراک افراط سے ملتی ہے۔ یہ بات ہمارے پانچ ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں پر صادق آتی ہے۔ اِنکے ذریعے ہم اہم ہدایات حاصل کرنے کے علاوہ پُرتپاک رفاقت سے بھی لطفاندوز ہوتے ہیں جس کی ہمیں اشد ضرورت ہے۔ ہم اس پاک فراہمی کے لئے دلی قدردانی کیسے ظاہر کر سکتے ہیں؟
۵ یہوواہ کے گھر کو نظرانداز نہ کریں: نحمیاہ نے یروشلیم کی فصیلوں کو دوبارہ تعمیر کرنے میں جانفشانی کرنے والوں کو ’خدا کے گھر کو نظرانداز نہ کرنے‘ کی نصیحت کی۔‘ (نحم ۱۰:۳۹) آجکل، یہوواہ کا ”گھر“ اُسکا نظامِپرستش ہے۔ ہمارے پانچ ہفتہوار اجلاس اس نظام کا حصہ ہیں۔ اِس نظام کو نظرانداز کرنے سے بچنے کیلئے، ہمیں حاضر ہو کر پوری توجہ دینی چاہئے جس سے ظاہر ہو گا کہ ہم یہوواہ کی فراہمیوں کی گہری قدر کرتے ہیں۔ (عبر ۱۰:۲۴، ۲۵)
۶ تمام اجلاسوں پر حاضر ہوں: ہم سب کو پانچوں اجلاسوں پر حاضر ہونے کا بندوبست بنانا چاہئے۔ کیا آپ وقت پر پہنچنے اور اختتامی دُعا تک ٹھہرنے کا منصوبہ بناتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ بہت سی برکات حاصل کرینگے۔ اجلاسوں پر حاضر ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ دُنیاوی ملازمت میں ردوبدل آپ سے مضبوط مؤقف اختیار کرنے کا تقاضا کر سکتا ہے۔ شاید نقلوحمل ہمیشہ آسان نہ ہو۔ تاہم، اجلاسوں پر حاضر ہونے کے سلسلے میں ان عناصر کو حوصلہشکنی کا سبب بننے کی اجازت نہ دیں۔
۷ اس عمدہ نمونے پر غور کریں: افریقہ کے ایک ایسے ملک میں جہاں خانہجنگی جاری ہے ڈسٹرکٹ کنونشن پر جاتے ہوئے بھائیوں کے ایک گروپ کا ایک فوجی دستے سے سامنا ہوا۔ بھائیوں سے پوچھا گیا: ”آپ کون ہیں اور کہاں جا رہے ہیں؟“ اُنہوں نے جواب دیا: ”ہم یہوواہ کے گواہ ہیں اور ڈسٹرکٹ کنونشن پر جا رہے ہیں۔“ اُن میں سے ایک فوجی نے کہا: ”تم یہوواہ کے گواہوں کو کسی چیز کا ڈر نہیں۔ جاؤ، تمہیں اپنی کنونشن منعقد کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ تاہم، یاد رکھنا کہ آپ لوگوں کی ملاقات کئی فوجیوں سے ہوگی۔ ہمیشہ سڑک کے بیچ میں چلنا! اگر آپکو لوگوں کا ہجوم دکھائی دے تو سڑک کے بیچ چلتے رہنا!“ اُنہوں نے ایسا ہی کِیا اور بحفاظت کنونشن پر پہنچ گئے۔ اِن بھائیوں کو پاک چیزوں کیلئے قدردانی ظاہر کرنے کا اجر ملا۔
۸ افریقہ کے بھائیوں کی طرح ہمیں بھی چیلنجوں کا سامنا ہوتا ہے۔ بِلاشُبہ، اُنکے ایمان کی نقل کرتے ہوئے ہم اپنے پانچ ہفتہوار اجلاسوں پر حاضر ہونے کا عزم کر سکتے ہیں۔ اگر ردوبدل کی ضرورت پڑے تو یہ جانتے ہوئے راہنمائی کیلئے یہوواہ پر توکل کریں کہ وہ تمام اجلاسوں پر حاضر ہونے کی ہماری کوششوں پر برکت دیگا۔