خدمتی اجلاس کا شیڈول
ہفتہ شروع از مئی ۸
گیت ۱۲۵
۱۵ منٹ: مقامی اعلانات اور ہماری بادشاہتی خدمتگزاری سے منتخب اعلانات۔
۱۵ منٹ: ”کیا آپ پاک چیزوں کی قدر کرتے ہیں؟“ ضمیمے کے پہلے مضمون کے پیراگراف ۱-۸ پر مبنی ایک بزرگ کی تقریر۔ پانچ ہفتہوار کلیسیائی اجلاسوں پر حاضر ہونے کی اہمیت پر زور دیں۔
۱۵ منٹ: مقامی ضروریات۔
گیت ۲۰۱ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۱۵
گیت ۱۳۴
۱۳ منٹ: مقامی اعلانات۔ حسابی رپورٹ۔
۱۶ منٹ: ”خدا کے کلام پر دھیان دیں۔“ ضمیمے کے دوسرے مضمون کے پیراگراف ۱-۸ پر مبنی سوالاًجواباً باتچیت۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے اپنی نشستوں پر بیٹھنے، غور سے سننے اور سامعین کیلئے اختلال کا باعث بننے سے گریز کرنے کی وجوہات پر زور دیں۔
۱۶ منٹ: ”خدا کو جلال دینے والا نیک چالچلن برقرار رکھیں۔“ بزرگ ایک خاندان کیساتھ ضمیمے کے تیسرے مضمون کے پیراگراف ۱-۵ پر باتچیت کرتا ہے۔ وہ اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ اجلاسوں پر حاضر ہوتے وقت عوامی جگہوں پر نظموضبط، صفائی، مثالی وضعقطع اور چالچلن برقرار رکھنے کیلئے کیا کِیا جا سکتا ہے۔
گیت ۲۰۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۲
گیت ۳۶
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ سوالی بکس پر نظرثانی۔
۲۰ منٹ: ”جاگتے رہو۔“ سوالاًجواباً باتچیت۔ وضاحت کریں کہ اُس دن اور گھڑی سے ناواقف ہونے کے باوجود ہمارے لئے روحانی طور پر بیدار رہنا اسقدر اہم کیوں ہے—نومبر ۱۹۹۵ کے مینارِنگہبانی میں صفحہ ۲۷-۲۸ دیکھیں۔
۱۳ منٹ: موسمِگرما کے لئے آپکے منصوبے کیا ہیں؟ ایک خاندان موسمِگرما کیلئے اپنے منصوبوں پر باتچیت کرتا ہے۔ وہ سپیشل اسمبلی ڈے پر حاضر ہونے اور ایک یا دو مہینے امدادی پائنیر خدمت کرنے کی بابت گفتگو کرتے ہیں۔ کسی خوبصورت پارک کی سیر یا کسی دوسری صحتمندانہ تفریح کی بابت بھی سوچا جا سکتا ہے۔ سب اتفاق کرتے ہیں کہ وہ تھیوکریٹک کارگزاری کے معمول کو نظرانداز نہیں کریں گے۔
گیت ۸۳ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از مئی ۲۹
گیت ۱۳۵
۱۲ منٹ: مقامی اعلانات۔ مئی کی میدانی خدمت کی رپورٹ ڈالنے کیلئے سب کو یاددہانی کرائیں۔ جون کیلئے لٹریچر پیشکش کا مختصر سا مظاہرہ پیش کریں۔ واضح کریں کہ تقاضا بروشر کے سبق ۱۳ کو استعمال کرتے ہوئے بائبل مطالعے کی پیشکش کیسے کی جا سکتی ہے۔
۱۵ منٹ: ”اپنی پاک خدمت سے خوشی حاصل کرنا۔“ ایک تقریر۔ خدمتگزاری سے خوش ہونے کی وجوہات پر گفتگو کریں۔—دیکھیں انسائٹ، جِلد ۲، صفحہ ۱۲۰۔
۱۸ منٹ: بااجر بائبل پڑھائی۔ سکول گائیڈبُک کے صفحہ ۳۴-۳۵، پیراگراف ۶، ۷ پر مبنی تقریر اور مظاہرہ۔ بائبل پڑھائی کا معیاری پروگرام جس سے بائبل کے اہم نکات لئے جاتے ہیں، تھیوکریٹک منسٹری سکول کے نصاب کا حصہ ہے۔ (دسمبر ۱۹۹۹ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری، صفحہ ۷) ایک خاندان سے مظاہرہ کرائیں کہ اس ہفتے کی بائبل پڑھائی پر کوئی خاندان کیسے غور کر سکتا تھا۔ وہ ایک یا دو دلچسپ نکات کا انتخاب کرتے ہوئے واچ ٹاور پبلیکیشنز انڈیکس یا انسائٹ آن دی سکرپچرز سے کچھ اضافی تحقیق کرتے ہیں۔ بائبل پڑھائی کو معنیخیز بنانے کے طریقے بتائیں تاکہ سب ”حق کے کلام کو درستی سے کام“ میں لانے کے قابل بن سکیں۔—۲-تیم ۲:۱۵۔
گیت ۹۵ اور اختتامی دُعا۔
ہفتہ شروع از جون ۵
گیت ۳۷
۵ منٹ: مقامی اعلانات۔
۱۰ منٹ: مقامی ضروریات۔
۱۵ منٹ: ”نونہالوں کے لئے ایک شرف۔“ تقریر اور سامعین سے باتچیت۔ دسمبر ۱۵، ۱۹۹۶ کے مینارِنگہبانی کے صفحہ ۱۷، پیراگراف ۱۵ میں سے تجربات بیان کریں۔ چھوٹے بچوں کو یہ بیان کرنے کی دعوت دیں کہ اُنہوں نے رسالے تقسیم کرنے سے کیسے خوشی حاصل کی ہے۔ ایک یا دو بچوں سے گھربہگھر کی منادی کے سلسلے میں رسالوں کی پیشکش کا مظاہرہ کرائیں۔ والدین کی حوصلہافزائی کریں کہ اپنے بچوں کو رسالے پیش کرنے کے کام میں حصہ لینے کے لئے ہر ہفتے اپنے ساتھ لیکر جائیں۔
۱۵ منٹ: ”’آزمائے جائیں‘—کیسے؟“ ایک بزرگ کی تقریر۔ کلیسیا میں خدمتگزار خادموں کی تقرری کیلئے صحیفائی بندوبست پر نظرثانی کریں۔ (دیکھیں انسائٹ، جِلد ۲، صفحہ ۴۰۹۔) اِس بات کی وضاحت کریں کہ تقرری کیلئے اُن میں کونسی لیاقتیں ہونی چاہئیں۔ (دیکھیں کتاب آور منسٹری، صفحہ ۵۵-۵۷۔) خدمتگزار خادموں کے کاموں کی نشاندہی کریں اور یہ شرف حاصل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ بھائیوں کی حوصلہافزائی کریں۔
گیت ۸۲ اور اختتامی دُعا۔