یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 4/‏00 ص.‏ 3-‏4
  • اپریل—‏نیک کاموں میں سرگرم رہنے کا وقت!‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپریل—‏نیک کاموں میں سرگرم رہنے کا وقت!‏
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا ہم اپریل ۲۰۰۰ کو اپنے لئے بہترین مہینہ بنا سکتے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • نیکی کرنے میں سرگرم رہیں!‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • میموریل کیلئے یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۱
  • میموریل کی یاددہانیاں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 4/‏00 ص.‏ 3-‏4

اپریل—‏نیک کاموں میں سرگرم رہنے کا وقت!‏

۱ جب کوئی طوفان کسی آبادی کی طرف بڑھتا ہے تو لوگوں کو آنے والے خطرے سے آگاہ کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ طوفان کے قریب آنے کیساتھ ساتھ آگاہیاں اتنی ہی پُرزور بن جاتی ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اسلئے کہ زندگیاں خطرے میں ہیں!‏ کچھ لوگوں نے شاید پہلی آگاہیوں کو نہ سنا ہو۔ بعض نے شاید سنکر نظرانداز کر دیا ہو۔ اُس الہٰی آگاہی کے سلسلے میں بھی یہ بات سچ ہے جو اس شریر دُنیا کا نام‌ونشان مٹا دینے والی خدا کے انصاف‌پسند غصے کی ”‏طوفانی ہواؤں“‏ سے پہلے ہمیں سنانے کیلئے تفویض کی گئی ہے۔ (‏امثا ۱۰:‏۲۵‏)‏ اربوں لوگوں کی ابدی زندگیاں خطرے میں ہیں!‏ اِسلئے آگاہی دی جانی چاہئے۔ ہمیں ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ رہنا چاہئے۔—‏طط ۲:‏۱۱-‏۱۴‏۔‏

۲ کئی سالوں سے یہوواہ کے لوگوں نے میموریل کے دنوں میں خدمتگزاری میں پُرجوش حصہ لینے کی تحریک پائی ہے۔ ہماری بادشاہتی خدمتگزاری کے پیشرو انفارمنٹ نے ۱۹۳۹ کے موسمِ‌بہار میں یہ حوصلہ‌افزائی فراہم کی:‏ ”‏موسمِ‌بہار کے خوشگوار موسم کے آنے کیساتھ ساتھ ہمیں پبلشروں اور پائنیروں کے وقت میں دو گُنا اضافے کی توقع کرنی چاہئے۔ اپریل کے مہینے میں پانچ اتوار ہونگے۔ اس میں پانچ ہفتے بھی ہونگے۔ اپریل کے دوران ہر ہفتے اور اتوار کو .‏ .‏ .‏ گواہی دینے کا خاص وقت بنائیں۔“‏ یہ نصب‌اُلعین ۶۰ سال پہلے اُن بھائیوں کیلئے ایک چیلنج تھا!‏ اس سال، ۱۹۳۹ کی طرح، اپریل میں پانچ ہفتے ہیں۔ اس مہینے کیلئے آپکے کیا منصوبے ہیں؟ آپ نے اپنے کیلنڈر پر اپریل ۲۰۰۰ کیلئے کیا کچھ نوٹ کِیا ہے؟ اس خاص مہینے کی سرگرم روحانی کارگزاری میں یہوواہ کے لوگوں کیساتھ نیک کاموں میں بامقصد حصہ لینے کیلئے منصوبہ بنائیں۔‏

۳ ہم کیا کرنے کی اُمید رکھتے ہیں:‏ سن ۲۰۰۰ کا اہم‌ترین دن اس مہینے میں آتا ہے۔ یہ اپریل ۱۹، یسوع کی موت کی یادگاری کا دن ہے۔ آئیے میموریل پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو حاضر ہونے کی دعوت دینے کی خاص کوشش کریں۔ پچھلے مہینے کی تجویز کے مطابق، امکانی طور پر میموریل پر حاضر ہونے والوں کی ایک فہرست بنائیں اور یقین کر لیں کہ کسی کو بھی نظرانداز نہیں کِیا گیا۔ مدعو کئے جانے والوں میں بے‌قاعدہ پبلشر، بائبل طالبعلم، واپسی ملاقاتیں، پرانے بائبل مطالعے، ساتھی کارکن، ساتھی‌طالبعلم، پڑوسی، رشتہ‌دار اور دیگر واقف‌کار شامل ہونے چاہئیں۔ کیا حاضر ہونے کی خواہش رکھنے والوں کے پاس سواری کا کوئی بندوبست ہے؟ اگر ایسا نہیں ہے تو کیا آپ مشفقانہ طور پر مدد دے سکتے ہیں؟ ہم سب کو میموریل کی شام حاضر ہونے والوں کا خیرمقدم کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔ میموریل کے بعد ہم دلچسپی رکھنے والوں کو مزید روحانی مدد فراہم کر سکتے ہیں۔‏

۴ میموریل سے پہلے اور اُسکے بعد آنے والے دنوں میں ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ رہنے سے یہوواہ پر یہ ظاہر کرنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے کہ جو کچھ اس نے ہمارے لئے کِیا ہے ہم واقعی اُس کی قدر کرتے ہیں۔ بہتیرے علاقوں میں لمبے دن اور خوشگوار موسم کے باعث ہم میں سے کئی منادی کی کارگزاری میں اپنی کوششوں میں اضافہ کرنے کے قابل ہونگے۔ اگر آپ امدادی پائنیر خدمت کر رہے ہیں تو آپ خدمتگزاری میں ۵۰ یا اس سے زائد گھنٹے صرف کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ (‏متی ۵:‏۳۷‏)‏ مہینے کے شروع میں ترتیب دئے گئے اپنے شیڈول کے مطابق عمل کریں۔ (‏واعظ ۳:‏۱؛‏ ۱-‏کر ۱۴:‏۴۰‏)‏ دُعا ہے کہ ہم سب تمام پائنیروں کی حوصلہ‌افزائی کرنے اور اُنکے ساتھ میدانی خدمت میں کام کرنے سے انکی مدد کرنے کی پوری کوشش کریں۔ (‏مقابلہ کریں ۲-‏سلاطین ۱۰:‏۱۵، ۱۶‏۔)‏ اگر ہم سرگرمی کیساتھ اپریل کے دوران بادشاہتی بیج بوتے ہیں تو ہم یہوواہ کی طرف سے بڑی خوشی اور برکت کی توقع کر سکتے ہیں۔ (‏ملا ۳:‏۱۰)‏ یہ قدم امدادی پائنیر خدمت یا باقاعدہ پائنیر خدمت جاری رکھنے کیلئے ایک گزرپتھر کا کام دے سکتا ہے۔ دُعا ہے کہ ہم اپریل کے مہینے میں تحریک دینے والی حاصل‌کردہ روحانی قوت کو بادشاہت کے باقاعدہ مناد کے طور پر آنے والے مہینوں میں بھی برقرار رکھ سکیں۔‏

۵ بِلاشُبہ، یہوواہ کے ہزاروں لوگ اِس مہینے اَور زیادہ گھریلو بائبل مطالعے شروع کرائیں گے۔ کیا آپ مطالعہ شروع کرانا چاہیں گے؟ خاص طور پر مطالعے کیلئے دُعا کریں اور اپنی دُعاؤں کی مطابقت میں عمل کریں۔ آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ تعلیم دینے کے سلسلے میں خلوصدل شخص کو تلاش کرنے میں یہوواہ آپ کی عاجزانہ درخواستوں کو سمجھتے ہوئے آپکی مدد کریگا۔—‏۱-‏یوح ۳:‏۲۲‏۔‏

۶ خدمتگزاری میں ایک آزمودہ رسائی درج کی گئی ہے جسے بات‌چیت شروع کرنے کیلئے کامیابی سے استعمال کِیا گیا ہے۔ آپ ایک سوال کے ذریعہ بات‌چیت شروع کر سکتے ہیں:‏ ”‏آپکے خیال میں پبلک سکولوں میں تشدد کے تمام واقعات شیطانی کاموں کا نتیجہ ہیں یا پھر یہ والدین کی تربیت میں کمی کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں؟“‏ جواب دینے دیں۔ اگر وہ شخص کہے ”‏شیطانی کام“‏ تو مکاشفہ ۱۲:‏۹،‏ ۱۲ پڑھیں اور دُنیا میں ابتری کو فروغ دینے میں شیطان کے کردار کو نمایاں کریں۔ پھر تقاضا بروشر سبق ۴ پر کھولیں اور پوچھیں کہ کیا اُس شخص نے کبھی یہ سوچا ہے شیطان کہاں سے آیا ہے۔ پھر پہلے دو پیراگراف پڑھیں اور اُن پر بات‌چیت کریں۔ اگر وہ شخص یہ کہتا ہے کہ سکولوں میں تشدد کی وجہ ”‏والدین کی تربیت کی کمی“‏ ہے تو ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱-‏۳ پڑھیں اور ان خصائل کی نشاندہی کریں جو واضح طور پر اس مسئلہ کا سبب بنتے ہیں۔ پھر تقاضا بروشر کو سبق ۸ پر کھولیں اور پیراگراف ۵ کو پڑھتے ہوئے بات‌چیت جاری رکھیں۔ اگر آپ اُس شخص کیساتھ واپسی ملاقات کا بندوبست بنا لیتے ہیں تو آپ باقاعدہ بائبل مطالعہ شروع کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہونگے۔ اِسکے بعد کی ملاقات کے دوران اس سے پوچھیں کہ کیا وہ کسی ایسے شخص کو جانتا ہے جو اسے دی جانے والی تعلیم کی بابت سننے میں دلچسپی رکھتا ہو۔‏

۷ اپریل کے دوران ”‏نیک کاموں میں سرگرم“‏ رہنے کا ایک اور طریقہ منادی میں مختلف طریقوں سے حصہ لینا ہے۔ کیا آپ کسی تفریح‌گاہ یا کار پارکنگ کی جگہ پر گواہی دینے کی بابت سوچ رہے ہیں؟ کسی بس سٹاپ یا ریلوے سٹیشن پر؟ یا کیا آپ ٹیلی‌فون، گلی‌کوچوں، یا کاروباری علاقوں میں گواہی دینے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں؟ کیوں نہ اِس مہینے اِن خیالات کو حقیقت کا رنگ دیں؟ یہوواہ ہمت بڑھانے کیلئے آپکو ضروری مدد دیگا۔ (‏اعما ۴:‏۳۱؛‏ ۱-‏تھس ۲‏:‏۲ب)‏ آپ کسی پائنیر یا پبلشر کیساتھ کام کرنے کا منصوبہ بنا سکتے ہیں جو خدمتگزاری کے اِن حلقوں میں زیادہ تجربہ رکھتے ہوں۔‏

۸ گواہی کے کام میں اضافہ کرنے کا خواہشمند کوئی بھی شخص غیررسمی گواہی میں حصہ لینا چاہیگا۔ اکثر کسی شخص کو صرف مشفقانہ بات‌چیت میں شامل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ آپ شاید پیراگراف ۶ میں نمایاں کئے گئے طریقے کو استعمال کرتے ہوئے محض باہمی دلچسپی کے موضوع پر بات‌چیت کا آغاز کر سکتے ہیں۔ جوبھی اضافی وقت ملے اُسے معمولی سمجھ کر کھونے کی بجائے اُسکا اچھا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ ہم ۵۰ پیسے یا ۲۵ پیسے کے سکے محض اِسلئے قبول نہیں کرتے کہ وہ پورے روپے کے سکے نہیں ہیں۔ کیوں نہ پانچ، دس یا پندرہ منٹ کو بھی غیررسمی گواہی دینے کیلئے استعمال کریں؟‏

۹ غوروفکر کا وقت:‏ گزشتہ سال کے ڈسٹرکٹ کنونشن ”‏خدا کا نبوّتی کلام“‏ کے ڈرامے میں پیش کئے جانے والے مؤثر نکات پر غور کریں۔ ڈرامے کے موضوع اپنے روحانی ورثے کی قدر کرنا نے ہمیں یعقوب اور عیسو کے درمیان پائے جانے والے فرق کی بابت غوروخوض کرنے کی تحریک دی۔ عیسو نے کہا کہ وہ یعقوب کی طرح روحانی چیزوں میں دلچسپی رکھتا ہے مگر عیسو کے کاموں نے ایسا ظاہر نہ کِیا۔ (‏پید ۲۵:‏ ۲۹-‏۳۴‏)‏ ہمارے لئے کتنی زوردار آگاہی!‏ یعقوب کی طرح ہمیں بھی یہوواہ کی برکت کیلئے جدوجہد کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ (‏پید ۳۲:‏۲۴-‏۲۹‏)‏ اپریل اور اسکے بعد کے مہینوں کو اپنے جذبے کو برقرار رکھنے کیلئے کیوں نہ استعمال کریں اور اپنے روحانی ورثہ کو کبھی حقیر نہ سمجھیں؟‏

۱۰ ”‏خداوند کا روزِعظیم قریب ہے ہاں وہ نزدیک آگیا۔ وہ آپہنچا!‏“‏ (‏صفن ۱:‏۱۴)‏ بادشاہتی خوشخبری کا اعلان کِیا جانا چاہئے۔ زندگیاں خطرے میں ہیں!‏ جب ہم باہم ملکر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہم ”‏نیک کاموں کیلئے سرگرم“‏ ہیں تو دُعا ہے کہ یہ مہینہ خاص طور پر یہوواہ کے تمام لوگوں کیلئے برکت کا باعث ہو۔‏

‎[Box on page 4]‎

میموریل کیلئے یاددہانیاں

اس سال میموریل کی تقریب اپریل ۱۹، بروز بدھ ہوگی۔ بزرگوں کو درج‌ذیل معاملات پر توجہ دینی چاہئے:‏

▪ اجلاس کے وقت کا تعیّن کرنے کے بعد اس بات کا یقین کر لیں کہ علامتیں غروبِ‌آفتاب سے پہلے پیش نہ کی جائیں۔‏

▪ مقرر سمیت ہر شخص کو تقریب کے صحیح وقت اور جگہ سے مطلع کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ موزوں روٹی اور مے پاس رکھنی چاہئے—‏فروری ۱۵، ۱۹۸۵ کے واچ‌ٹاور کے صفحہ ۱۹ کو دیکھیں۔‏

▪ پلیٹیں، گلاس اور مناسب میز اور میزپوش پہلے ہی سے ہال میں لا کر رکھ لینے چاہئیں۔‏

▪ کنگڈم ہال یا اجلاس کی کسی دوسری جگہ کو قبل‌ازوقت اچھی طرح صاف کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ حاضرباشوں اور خدمتگاروں کو پہلے ہی سے منتخب کر لینا چاہئے اور مناسب طریقۂ‌کار اور اُن کے فرائض کی بابت پیشگی ہدایات فراہم کی جانی چاہئیں۔‏

▪ معذور اور حاضر ہونے سے قاصر تمام ممسوح اشخاص کو علامتیں پیش کرنے کا بندوبست کِیا جانا چاہئے۔‏

▪ جب ایک سے زیادہ کلیسیائیں ایک ہی کنگڈم ہال استعمال کرنے والی ہیں تو برآمدے، دروازوں، عام راستوں اور پارکنگ کی جگہ پر غیرضروری رش سے گریز کرنے کے لئے کلیسیاؤں کے درمیان اچھا رابطہ ہونا چاہئے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں