یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خدم 2/‏00 ص.‏ 8
  • استدلال کی خوبی کیسے بہتر بنائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • استدلال کی خوبی کیسے بہتر بنائیں
  • ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
  • ملتا جلتا مواد
  • کیا آپ کتابچہ ”‏بائبل مباحثے شروع کرنے اور جاری رکھنے کا طریقہ“‏ استعمال کر رہے ہیں؟‏
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۰
خدم 2/‏00 ص.‏ 8

استدلال کی خوبی کیسے بہتر بنائیں

۱ لفظ ”‏استدلال“‏ کی ایک تعریف ”‏کسی شخص کے افعال یا رائے پر اثرانداز ہونے کیلئے اُس سے گفتگو کرنا ہے۔“‏ خدمتگزاری میں اپنی اثرآفرینی کو بہتر بنانے کیلئے آپکو اپنے اندر اُن لوگوں کیساتھ استدلال کرنے کی صلاحیت پیدا کرنی چاہئے جن سے آپ ملتے ہیں۔ (‏اعما ۱۷:‏۲-‏۴‏)‏ تاہم آپ یہ مہارت کیسے پیدا کر سکتے ہیں؟‏

۲ اسکا آغاز غوروخوض سے ہوتا ہے:‏ بائبل سچائیوں کا مطالعہ کرتے وقت آپ مواد پر سوچ‌بچار کرنے کو سودمند پائینگے۔ اگر مواد کا کچھ حصہ قدرے مشکل دکھائی دے تو تحقیق کرنے کیلئے وقت نکالیں اور جواب پر غوروخوض کریں۔ صرف پیش‌کردہ وضاحتوں کو ہی نہیں بلکہ اس ضمن میں صحیفائی دلائل کو بھی واضح طور پر سمجھنے کی کوشش کریں۔‏

۳ اس میں خدمتگزاری کیلئے تیاری بھی شامل ہے:‏ اس بات پر غور کریں کہ آپ مختلف لوگوں کو کیسے سچائی پیش کریں گے۔ دلچسپی پیدا کرنے کیلئے خیال‌آفرین سوال پوچھیں۔ اس بات کا تعیّن کریں کہ اس کیساتھ ایک صحیفائی نکتے کو جوڑ کر اُس پر استدلال کیسے کِیا جا سکتا ہے۔ متوقع اعتراضات کی بابت سوچیں کہ کیسے اُن پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ جس اشاعت کی پیشکش کی جا رہی ہے اُس میں سے کسی خاص بات کو نمایاں کریں جسکا بہترین اطلاق کِیا جا سکتا ہے۔‏

۴ یسوع کے نمونے کی پیروی کریں:‏ یسوع نے صحائف سے مؤثر استدلال کرنے کی عمدہ مثال قائم کی تھی۔ لوقا ۱۰:‏۲۵-‏۳۷ میں درج بیان پر غور کرتے ہوئے جائزہ لیں کہ اُس نے کیسے تعلیم دی۔ اس طریقۂ‌کار پر غور کریں:‏ (‏۱)‏ لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے وقت اُنکی توجہ صحائف کی طرف دلائیں۔ (‏۲)‏ اُنہیں اپنی رائے کا اظہار کرنے دیں نیز جب وہ دانشمندانہ تبصرے کرتے ہیں تو اُنکی تعریف کریں۔ (‏۳)‏ اس بات کا یقین کر لیں کہ سوال اور صحائف کے مابین ربط پر توجہ برقرار رہے۔ (‏۴)‏ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ جواب کا اصل مطلب سمجھ میں آ گیا ہے کوئی دل کو چھو لینے والی تمثیل استعمال کریں۔—‏دیکھیں مارچ ۱، ۱۹۸۶ کا واچ‌ٹاور، صفحہ ۲۷-‏۲۸، پیراگراف ۸-‏۱۰۔‏

۵ دستیاب ہتھیار استعمال کریں:‏ ریزننگ فرام دی سکرپچرز کو میدانی خدمتگزاری کیلئے ایک دستی کتاب کے طور پر شائع کِیا گیا تھا۔ اس کے تعارفات، امکانی قاطع گفتگو کیلئے جوابات اور استدلالی نکات ہمیں استدلال کرنے کی اپنی خوبی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ریزننگ بُک ایک قابلِ‌قدر ہتھیار ہے جسے ہمیں اپنی خدمت میں ہمیشہ اپنے پاس رکھنا اور بائبل مباحثوں کے دوران بِلاجھجک استعمال کرنا چاہئے۔ یہ جاننے کیلئے کہ اس کتاب سے بھرپور فائدہ کیسے اُٹھایا جا سکتا ہے اس کے صفحہ ۸،۷ پر نظرثانی کریں۔‏

۶ استدلال کرنے کی خوبی کو بہتر بنانے سے مُنادی کرنے اور تعلیم دینے کی آپکی مہارت میں بہتری پیدا ہو گی۔ یہ آپ کیلئے اور خدمتگزاری کے دوران ملنے والے لوگوں کیلئے بیشمار برکات پر منتج ہوگا۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں